ٹرمپ نے چارلی کرک کو ’امریکی آزادی کا شہید‘ قرار دیدیا، بیوہ کا قاتل کو معاف کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قدامت پسند سیاسی کارکن اور ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے تنظیم کے بانی چارلی کرک کو ’امریکی آزادی کا شہید‘ قرار دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ فارم اسٹیڈیم، ایریزونا میں منعقدہ ایک یادگاری تقریب سے خطاب کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی آزادی کے مبلغ (چارلی کرک) امر ہوگئے۔ وہ اب امریکی آزادی کے شہید ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی قدامت پسند سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل کے ملزم پر باضابطہ فردِ جرم عائد
31 سالہ کرک کو 10 ستمبر کو یوٹا یونیورسٹی میں ایک مباحثے کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ ملزم ٹائلر رابنسن پر قتل کا مقدمہ درج ہے اور ریاستی استغاثہ نے سزائے موت کی استدعا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یادگاری تقریب کے دوران چارلی کرک کی بیوہ ایریکا کرک نے روتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اسے معاف کرتی ہوں کیونکہ یہی مسیح نے کیا اور یہی چارلی کرتے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنے شوہر کے مشن کو جاری رکھیں گی اور ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے تحت مزید طلبا کو قدامت پسند تحریک سے جوڑیں گی۔
ٹرمپ نے تقریب میں لبرلز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحقیقات کو آگے بڑھائیں گے اور تشدد کو ہوا دینے والے گروپوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: چارلی کرک کی آخری رسومات، غم سے نڈھال بیوی نے کیا پیغام دیا؟
یادگاری تقریب میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ٹلسی گیبارڈ سمیت کئی اعلیٰ حکومتی شخصیات شریک ہوئیں۔ ان سب نے کرک کی مسیحی اقدار اور مذہب سے وابستگی کو اجاگر کیا۔
واضح رہے کہ چارلی کرک نے ایک نوعمر کارکن کے طور پر سیاست میں قدم رکھا اور ’میک امریکا گریٹ اگین‘ نوجوانوں کی تحریک کے روحِ رواں بنے۔ ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے اب امریکا کی طاقتور قدامت پسند لابنگ تنظیموں میں شمار ہوتی ہے جس کی شاخیں 3,300 سے زائد تعلیمی اداروں میں موجود ہیں اور گزشتہ برس تنظیم کی آمدنی 85 ملین ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
charlie kirk چارلی کرک ڈونلڈ ٹرمپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چارلی کرک ڈونلڈ ٹرمپ امریکی آزادی چارلی کرک کہا کہ
پڑھیں:
امریکا کی پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، پوپ لیو کا اعلان
امریکا کی پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، پوپ لیو کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز
ویٹی کن سٹی: (آئی پی ایس) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ وہ امریکا میں جاری پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے اور اس حوالے سے امریکی پادری خود اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ لیو نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں امریکا میں ہونے والی بعض سیاسی سرگرمیوں پر تشویش ضرور ہے لیکن وہ بطور مذہبی پیشوا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں جڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم پادری خود طے کرسکتے ہیں کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ سے کس طرح تعلقات رکھیں۔
دوسری جانب پوپ لیو نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنی شخصیت کا ورژن بنانے کے منصوبے کو بھی مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی قیادت انسانی وجود اور اقدار سے جڑی ہے، مشین یا مصنوعی ذہانت سے اس کی نقل نہیں بنائی جاسکتی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق پوپ فرانسس نے امریکی پادریوں کو ایک خط میں تارکین وطن سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی پر کھل کر مخالفت کی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکرپشن میں ملوث راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مزید 16 ملازمین برطرف امریکی ایچ ون-بی ویزا کی نئی فیس سے متعلق وائٹ ہاؤس نے وضاحت جاری کردی اسرائیل سے خطرہ، مصر نے صحرائے سینائی میں فوج تعینات کردی برطانوی وزیراعظم آج فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے اگر افغانستان نے بگرام ائیر بیس واپس نہ دی تو سنگین نتائج ہوں گے’، ٹرمپ کی دھمکی غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے حالات بدلنے کی طاقت ہے، حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم