خواجہ آصف نے ڈاکٹر شمع جونیجو کو پیچھے بٹھانے پر وضاحت جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خود کے پیچھے ڈاکٹر شمع جونیجو کو بٹھانے کے معاملے پر وضاحت جاری کردی۔ شمع جونیجو وزیر اعظم شہباز شریف کے اس وفد کا حصہ ہیں جو اقوام متحدہ کے 80 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کا حصہ ہے۔ شمع جونیجو کی وفد میں موجودگی پر تنقید کی جا رہی ہے کیونکہ وہ ماضی میں اسرائیل کی حمایت میں بیانات دے چکی ہیں۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے شمع جونیجو کے معاملے پر خود کو بری الذمہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا " سلامتی کونسل میں یہ تقریر وزیر اعظم کیونکہ مصروف تھے اس لئے ان کی جگہ یہ تقریر میں نے کی۔ یہ خاتون یا کس نے میرے پیچھے بیٹھنا ہے دفتر خارجہ کی صوابدید و اختیار تھا اور ہے۔"
وزیر اعظم کی جانب سے بھارتی صحافیوں کو منہ توڑ جواب دینے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی
خواجہ آصف نے واضح طور پر کہا " فلسطین کے مسئلہ کے ساتھ میرا 60 سال سے جذباتی لگاؤ اور کمٹمنٹ ہے۔ ابو ظہبی بینک میں ملازمت کے دوران فلسطینی دوست اور کولیگ بنے اور آج بھی ان کے ساتھ رابطہ ہے۔ غزہ پہ میرے خیالات واضح ہیں اور میں ان کا برملا اظہار کرتا ہوں۔ اسرائیل اور صیہونیت پہ میرے خیالات نفرت کے سوا اور کچھ نہیں۔"
وزیر دفاع کا ڈاکٹر شمع جونیجو کے حوالے سے کہنا تھا " یہ خاتون کون ہیں، وفد میں ہمارے ساتھ کیوں ہیں اور ان کو میرے پیچھے کیوں بٹھایا گیا؟ ان سوالوں کا جواب دفتر خارجہ ہی دے سکتا ہے۔ میرے لئے مناسب نہیں کہ ان کی جانب سے جواب دوں۔ میرے ایکس اکاؤنٹ کی ہسٹری اس بات کی شہادت ہے کہ میرا فلسطین کے ساتھ رشتہ ایمان کا حصہ ہے۔"
رواں ہفتے ایک بار پھر گھی، ٹماٹر ، انڈے اور آٹے سمیت 17 اشیا ضروریہ مہنگی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: خواجہ آصف نے
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔