Nawaiwaqt:
2025-11-10@13:49:53 GMT

سہیل آفریدی کی بات کے پیچھے کوئی دلیل نہیں:; افنان اللّٰہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

سہیل آفریدی کی بات کے پیچھے کوئی دلیل نہیں:; افنان اللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کا بغیر ثبوت کے الزام لگانا بہت ہی افسوسناک ہے، سہیل آفریدی کی بات کے پیچھے کوئی دلیل نہیں۔   انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اخلاق سے گری ہوئی بات کی، سہیل آفریدی کی بات کے پیچھے کوئی دلیل نہیں۔ سینیٹر افنان اللّٰہ  نے کہا کہ آپ بانی سے محبت کرتے ہیں ٹھیک ہے لیکن اس ملک سے بھی محبت ہونی چاہیے، آپ کا لیڈر کرپشن کے کیس میں اندر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے لیے قانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی بنی تھی، 27ویں ترمیم پر آئینی عدالت کے قیام، آرٹیکل 243 اور ججز ٹرانسفر کی ترمیم ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ آئین بتاتا ہے کہ حکومت چلانے کے لیے کیا اصول و ضوابط ہوں گے، آئین میں بہتری کا اثر حکومت امور چلانے پر آئے گا اور براہ راست اثر عوام پر آئے گا۔ سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ اگر اکثریت ہو تو آئین میں ترامیم لانے میں کوئی برائی نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سہیل آفریدی افنان الل نے کہا کہ

پڑھیں:

عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،اہل خانہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور ایوان بالا میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی کی صحت کے حوالے سے اہل خانہ نے وضاحت جاری کی ہے۔

اہل خانہ کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ وہ سانس کی تکلیف کے باعث اسلام آباد کے ایک مقامی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کی حالت مستحکم ہے اور ڈاکٹرز کی ٹیم ان کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ اہل خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور سینیٹر عرفان صدیقی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

متعلقہ مضامین

  • عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،اہل خانہ
  • سہیل آفریدی کا بغیر ثبوت کے الزام لگانا بہت ہی افسوسناک ہے: سینیٹر افنان اللّٰہ
  • آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلیے کوئی آئینی بینچ تشکیل نہیں
  • قوانین کو سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے: سہیل آفریدی
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا حالیہ بیان افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ہے۔ وفاقی وزیر امیر مقام 
  • سہیل آفریدی کا مساجد بارے بیان قومی وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے، طاہر اشرفی
  • سہیل آفریدی کا مساجد بارے بیان قومی وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے: طاہر اشرفی
  • مساجد کے حوالے سے سہیل آفریدی کا بیان قابل مذمت ہے، طاہر اشرفی
  • 27ویں آئینی ترمیم پر نئی سیاسی صف بندی، سہیل آفریدی کا جارحانہ مؤقف ، بلاول بھٹو نے سیاسی فضا گرما دی