خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیےگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور، اٹک لوئر دیر، اپر دیر، سوات اور چترال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195 کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت 5 ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250924-08-14
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ پشاور اور گردونواح کے علاوہ لنڈی کوتل، ملاکنڈ اور ضلع خیبر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم ان زلزلوں کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز جنوبی افغانستان تھا۔