ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

کراچی سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر قدرتی حسن سے مالا مال گرین پاک لیگون گڈانی کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔

گرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر انتظام، پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی سیاحتی کمپنی نے ایک اور معیاری پیشکش کی۔

گڈانی کا پرسکون ساحل فیملیز، سیاحوں اور مہم جوئی کے شیدائیوں کے لیے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔ صاف شفاف پانی، تیراکی و آبی سرگرمیوں، ماحول دوست سہولیات اور عکاسی کے مقامات کی سہولیات دستیاب ہیں جبکہ کیفے اور ریفریشمنٹ ایریاز میں مقامی و کانٹینینٹل کھانے، فیملی پکنک اور تفریح کے لیے بہترین جگہ ہے۔

سال 2024 میں پاکستان میں تقریباً 965,000 غیر ملکی سیاح آئے جنہوں نے 738 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ سیاحت کا جی ڈی پی میں حصہ 1.

9 فیصد اور روزگار میں 1.7 فیصد ہے جس سے مزید ترقی کے امکانات روشن ہیں۔

گرین پاک لیگون گڈانی کا آغاز، ملکی سیاحت کے فروغ، معیشت اور روزگار میں نئے امکانات کا پیش خیمہ ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گرین ٹورزم کا سیاحت کے ذریعے ملکی معیشت اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں نمایاں کردار ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گڈانی کا

پڑھیں:

وپو کا پشاور میں فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور(کامرس ڈیسک) عالمی اسمارٹ فون برانڈ اوپو کی جانب سے پہلے آفیشل فلیگ شپ اسٹورکا افتتاح کر دیا گیا ہے جوکہ اوپو کی پاکستان بھر میں صارفین کو پریمیم ٹیکنالوجی اور معیاری کسٹمر سروس فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اوپو کا نیا متعارف کردہ A6 Pro اسمارٹ فون 4 اکتوبر سے پاکستان بھر میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ یہ فون مضبوطی اور عمدہ کارکردگی میں ایک نیا معیار قائم کرتا ہے۔اوپو فلیگ شپ اسٹور صارفین کو پریمیم ٹیکنالوجی ا ور بہترین سروسزتک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

کامرس ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • داؤد یونیورسٹی کی سیلف فنانس نشستوں میں کمی، جدید و روزگار سے وابستہ شعبوں تک رسائی میں اضافہ
  • ملکی سیاست، مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال اور دفاعی تعاون پر سیمینار
  • کراچی کی ترقی کے لیے …
  • وپو کا پشاور میں فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح
  • کراچی میں موسم کی خرابی کے سبب پروازیں تاخیر کا شکار
  • شدید طوفانی سسٹم کی وجہ سے کراچی، سندھ اور اسلام آباد میں بارش، پروازیں متاثر
  • کراچی، گرین بیلٹ کالج کی عمارت مخدوش ڈکلیئر، طالبات کی زندگیوں کو خطرہ، کالج کی منتقلی معمہ بن گئی
  •  لاہور: مزید الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح
  • وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان کی چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات
  • سعودی عرب میں سیاحتی شعبے میں ’سعودائزیشن‘ کے نئے قواعد منظور