9مئی مقدمات؛ چیف جسٹس پاکستان کا فریقین کو دستاویزات جلد جمع کروانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جس فریق نے کوئی دستاویزات جمع کروانے ہیں آج کروا دے، دستاویزات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس نے کہا کہ فریقین کی جانب سے دستاویزات جمع کروائی گئی ہیں، ہمیں ان دستاویزات کا جائزہ لینا ہے۔
وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے پاس انسداد دہشت گردی عدالتوں کے فیصلے بھی ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ جو بھی دستاویزات دینا چاہیں جلدی جمع کروا دیں، پراسیکیوشن سائیڈ بھی ملزم کی جمع کروائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے لیں۔
عدالت نے کیس کی سماعت کل بدھ ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔