شہباز شریف‘ مریم نواز نے عوام کو مسائل سے نکالا: عطاء تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
وزیر آباد (نامہ نگار) مسلم لیگ ن تعمیر وترقی اور خوشحالی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے این اے 66ضمنی انتخاب کے سلسلے میں جامکے چٹھہ ورکر کنونشن میں خطاب کیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکال کر اپنی قائدانہ صلاحیت کا لوہا منوایا۔ انہوں نے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا‘ ہمارے علاقے کی سیاست ڈرائینگ روم میں ہوتی تھی ہم اس کو گلی محلے میں لے کر آئیں گے ہم اس آپ کے علاقے کو ایک مثالی حلقہ بنائیں گے۔ جس طرح میرا بھائی عدنان افضل چٹھہ عوامی خدمت کی سیاست کر رہا ہے، ہم اس کے ساتھ مل کر علاقے کی ترقی عوامی خدمت میں کوئی بھی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس فار سکلز ڈویلپمنٹ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان افضل چٹھہ نے کہا کہ میں نے اپنے ایک سال عرصہ میں پی پی 36 میں بیشمار ترقیاتی کام کرائے۔ پی پی 36 بڑی پسماندہ تحصیل تھی بلکہ آج بھی اس کا روڈ انفراسٹرکچر سب سے بڑا ایشو ہے آج الحمدللہ وزیر اعلیٰ کی خصوصی کوشش سے فنڈ مہیا کرنے سے حلقہ پی پی 36 میں بھی ترقی کا سفر جاری و ساری ہے۔ امیدوار قومی اسمبلی چوہدری بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ میں اس حلقے کی عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔ ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔ میرے ورکر میرے بھائی ہوں گے۔ اس موقع پر ایم پی اے چوہدری وقار چیمہ، سائرہ افضل تارڑ، سابقہ ایم پی اے بیگم طلعت شوکت منظور، شازیہ فرید، اعجاز احمد پرویا نے بھی خطاب کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت جرمانے ‘ پابندیاں نافذ ‘ عوام کی حفاظت یقینی بنارہے ہیں : مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی یاد کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال ٹریفک حادثات میں ہزاروں خاندانوں سے پیارے جدا ہو جاتے ہیں، یہ ہر دل کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔ روڈز پر احتیاط کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون ہرگز استعمال نہ کریں، رفتار کی حد کا خیال رکھیں۔ پیدل چلنے والوں کو ترجیح دیں اور ہمیشہ سڑک پر احتیاط سے گاڑی چلائیں۔ پنجاب حکومت روڈز کو محفوظ بنانے کے لیے جامع اور موثر اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف مزید سخت جرمانے اور پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ حادثات سے بچاؤ کیلئے گاڑیوں کی فٹنس کے باقاعدہ ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں تاکہ حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔ مختلف اضلاع میں سیف سٹی اور جدید ٹریفک نظم و نسق کے اقدامات عوام کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اگر سب سڑک پر ذمہ داری سے چلیں تو حادثات کم ہوں گے اور پاکستان کے شہری محفوظ رہیں گے۔ دوسر جانب مریم نواز نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی مریم نواز نے کہا سری لنکن ٹیم کے ساتھ ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کا ہر کھلاڑی قابل تحسین۔ مہمان سری لنکن ٹیم نے پاکستانی قوم کے دل جیت لئے۔ پاکستانی قوم کو اپنی ٹیم سے ہر میچ میں شاندار کھیل کی توقع ہے۔ مریم نواز شریف نے ملتان ٹریفک حادثے میں موٹروے پولیس کے تین افسروں کے جاںبحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔