کراچی سے لاہور پاکستان کی پہلی بلٹ چلانے کی تیاری، سفر کتنا کم ہوجائے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
پاکستان ریلوے نے ملک کی پہلی بُلٹ ٹرین کا منصوبہ پیش کر دیا ہے جو لاہور سے کراچی کے درمیان چلائی جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت 1215 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریل لائن تعمیر کی جائے گی، جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت 20 گھنٹے سے کم ہو کر صرف 5 گھنٹے رہ جائے گا۔
منصوبے کی تفصیلاتیہ منصوبہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت 6.
بُلٹ ٹرینیں زیادہ سے زیادہ 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔
اہم اسٹاپس میں حیدرآباد، ملتان اور ساہیوال شامل ہوں گے۔
منصوبے کو چین کی معاونت سے مکمل کیا جائے گا، جس میں چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن بھی شامل ہوگی۔
منصوبے کے تحت نئی ڈبل ٹریکس، جدید سگنلنگ سسٹم، اور نئے پلوں کی تعمیر شامل ہیں۔
منصوبے کے معاشی و سماجی فوائدمنصوبے کے دوران اور تکمیل کے بعد ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
علاقائی تجارت میں اضافہ ہوگا اور مال بردار ٹرینوں کا حصہ 4 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد تک پہنچ جائے گا۔
سڑکوں پر انحصار کم ہونے سے سالانہ ایندھن کی درآمد پر خرچ ہونے والے اربوں ڈالر کی بچت ہوگی۔
پاکستان ریلوے کے دیگر منصوبےرواں سال کے اوائل میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور-راولپنڈی بُلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری بھی دی تھی، جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت صرف ڈھائی گھنٹے رہ جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔
اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔
رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔
مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔
فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔
قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے ورلڈ سمر اسپیشل گیمز تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔