این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے غزہ کیلئے 19 ویں امدادی کھیپ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, August 2025 GMT
لاہور:
این ڈی ایم اے نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے غزہ کیلئے امدادی سامان کی 19 ویں کھیپ بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ روانہ کردی۔
ہفتہ کے دن لاہور سے روانہ ہونے والی امدادی کھیپ میں 100 ٹن امدادی سامان شامل ہے جس میں آٹے کے تھیلے، تیار کھانا، کوکنگ آئل، جام اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں۔
پاکستان اب تک 19 امدادی کھیپوں کے ذریعے مجموعی طور پر 1915 ٹن امدادی سامان غزہ بھیج چکا ہے۔
سامان روانگی کی تقریب 23 اگست صبح 10:30 بجے لاہور علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ہوئی جس میں مہمانِ خصوصی اسپیکر پنجاب اسمبلی سمیت این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
مظفرگڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں سرکاری اسکول میں قائم ریلیف کیمپ میں بےنظمی ہوئی ہے، متاثرین امدادی سامان کے لیے آپس میں لڑ پڑے۔
متاثرین امدادی سامان کے لیے لڑ پڑے، دھکم پیل اور ہاتھا پائی ہوئی، جس شخص کے ہاتھ جو آیا لے کر چل پڑا، متاثرین سارا امدادی سامان لے گئے، کیمپ خالی ہوگیا۔
موٹر وے ایم 5 جلالپور پیر والا کے قریب سیلاب کے باعث بندترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ ٹریفک نارتھ باؤنڈ پر اوچ شریف، جہانگرہ اور جلالپور انٹر چینج سے موڑی جا رہی ہے، ساؤتھ باؤنڈ پر ٹریفک شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد ساؤتھ سے متبادل راستوں پر منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب جلالپور پیر والا کے قریب سیلاب سے موٹر وے ایم فائیو کو نقصان پہنچا، ٹریفک متبادل راستوں پر منتقل کر دیا گیا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے موٹروے پل کی مرمت پانی کے تیز بہاؤ کے باعث روک دی، بہاولپور میں اوچ شریف کے قریب بھی سیلابی صورتحال کے باعث موٹروے بند کردی گئی۔
سیلابی صورتحال کے باعث موٹروے ایم فائیو بند کردی گئی، ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہاہے۔