سٹی 42 : حکومت سندھ اور ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 کمشنر ہاؤس کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے وفد نے حاجی یوسف اور جام عالم کی قیادت میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی، ملاقات میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو اور دیگر بھی موجود تھے۔ 

فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

 شرجیل انعام میمن نے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، واقعے کے بعد ہونے والے پرتشدد واقعات کی بھی شدید مذمت کی۔

 صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت ان کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی، انسانی جان کا ضیاع ناقابلِ تلافی ہے اور یہ ہمارے لیے انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور توڑ پھوڑ مسائل کا حل نہیں، ہم تمام فریقین کے ساتھ مل کر ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مسائل حل کریں گے، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

صبح سویرے شہر میں بارش سے موسم خوشگوار،رواں ہفتے مزید بارشوں کی  پیشگوئی

 صوبائی وزیر نے کہا کہ جنہوں نے قانون ہاتھ میں لیا اور فسادات کو ہوا دی ان پر انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمات درج ہونگے، ڈمپر مالکان ڈمپرز میں کیمرا، ٹریکر کے ساتھ انشورنس اور ڈرائیورز کا لائسنس یقینی بنائیں گے، ٹرانسپورٹرز کے نقصان کے تعین کے لئے کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

شرجیل میمن   کا 13 اور 14 اگست کی شب ہونے والے عظیم الشان کنسرٹ کے حوالے سے  نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

سینیر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن   نے 13 اور 14 اگست کی شب ہونے والے عظیم الشان کنسرٹ کے حوالے سے  نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

اس موقع پرصوبائی وزیر سعید غنی،میئر کراچی مرتضٰی وہاب،کمشنر کراچی حسن نقوی،ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام بھی  ان کے ہمراہ تھے۔

نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان نے اسٹیڈیم کے حوالے سے تفصیلات بیان کی، سینیئر صوبائی وزیر نے انتظامات کا جائزہ لیا اور مختلف تجاویز اور احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کی وجہ سے جشن آزادی کی اہمیت بڑھ گئی، مسلح افواج اور پوری قوم نے یکجا ہو کر بھارت کو عبرتناک شکست دی۔

بھارتیوں نے بھارت میں بیٹھ کر اپنی  حکومت اور فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا،بھارتی ایئر چیف کے مصحکہ خیز بیان پر پوری دنیا ہنس رہی ہے، 5 اگست کو پی ٹی آئی  کی جانب سے مظاہرے کے اعلان سے قلعی کھل گئی۔

پی ٹی ائی کے بانی اپنے مقاصد کے لیے لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے کے پی کے میں احتجاج کیوں نہیں کیا،پی ٹی ائی کے بانی کے لیے لوگ ہمدری کرتے ہونگے۔

محبت کرتے ہوں گے لیکن اب کوئی ان کے لئے اپنی چیز نہیں جلائیں گے، 13 اگست کی شب نیشنل اسٹیڈیم میں شایان شان تقریب کا انعقاد ہوگا ،تمام 27 ہزار نشستیں آن لائن بک ہو گئیں، رجسٹریشن سے محروم رہ جانے والے کنسرٹ دیکھنے کے شائقین اسٹیڈیم کا رخ کرنے سے اجتناب برتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ میوزک کنسرٹ ہوگا، کراچی  کے مختلف علاقوں اور دیگر شہروں میں لائیو کنسرٹ دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی، پورے صوبے اور شہر کو دلھن کی طرح سجایا ہے، مختلف مقامات پر آتش بازی ہوگی، جن لوگوں نے رجسٹریشن کرائی ہے صرف وہ اسٹیڈیم آئیں، جو رجسٹریشن نہیں کراسکے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں لائیو اسٹریمنگ کےلیے بڑی اسکرین لگائیں گے، سندھ حکومت یکم اگست سے جشن آزادی اور معرکہ حق منا رہی ہے۔

سندھ  نے پاکستان بنانے  کے لیے اسمبلی سے قرارداد منظور کی تھی،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نے ہدایات  دیں کہ سب بڑھ چڑھ کر جشن میں حصہ لیں، یہ کسی جماعت کا نہیں پاکستان کا پروگرام ہے، نمائشی کرکٹ میچ میں سیاسی ہم آہنگی دیکھنے میں آئی۔

شرجیئل میمن کا کہنا تھاکہ حکومتی ارکان اور اپوزیشن کے لیڈران بھی شریک ہوئے، 27ہزار اسٹیڈیم کی گنجائش ہے، جس کی آن لائن رجسٹریشن ہو چکی ہے، پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے لوگ بھی جشن میں شرکت کریں،سیکیورٹی کے لیے رینجرز اور پولیس انتظامات کرے گی۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پرانا  تلخ وقت نہ آئے گا نہ آنے دیں گے،نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا جائے،منفی سرگرمیوں میں ملوث عناصر سازشوں میں مصروف ہیں، تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا، شہر کا امن خراب نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نفرتیں پھیلانے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی،حادثات کی آڑ میں شہر کا امن تباہ نہیں ہونے دیا جائے گا، حادثات میں ملوث ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی،احتجاج کی آڑ میں قانون کو ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر کراچی نے بہت نفرتیں دیکھ لیں ،کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہر رکاوٹ دور کی جائے گی،لا قانونیت پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈمپر جلانے کا واقعہ افسوسناک ہے، حکومت صرف قانون کے ساتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومتِ سندھ اور ڈمپر ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم
  • سندھ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ
  • حکومت سندھ اور ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ
  • شرجیل میمن   کا 13 اور 14 اگست کی شب ہونے والے عظیم الشان کنسرٹ کے حوالے سے  نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ
  • معرکہ حق میں افواج نے بھارت کو بدترین شکست دی، پوری قوم جشن منا رہی ہے، شرجیل میمن
  • معرکہ حق میں افواج نے بھارت کو بدترین شکست دی، خوشی میں پوری قوم آج جشن منا رہی ہے، شرجیل میمن
  • ناروے کپ کے ہیروز لیاری کراچی کی فٹبال ٹیم کا سندھ اسمبلی میں شاندار استقبال
  • جشن آزادی سے متعلق کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں 13 اگست کو بڑا گرینڈ شو ہوگا، شرجیل میمن
  • جشن آزادی سے متعلق کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں 13اگست کو بڑا گرینڈ شو ہوگا، شرجیل میمن