کراچی:

شہر قائد میں آئندہ 3روز کے دوران درمیانی و موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے سبب اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں طاقتور مون سون ہوائیں اثر انداز ہو رہی ہیں جس کے تحت منگل سے جمعرات کے درمیان کراچی میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر درمیانی اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

آج سے 22 اگست تک جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، کشمور، نوشہرو فیروز، دادو، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیرآباد، حیدرآباد، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، سجاول، ندین، مٹیاری اور تھرپارکر کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی شدت سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

موسلادھار بارش، آندھی اور بجلی گرنے سے روزمرہ کے معمولات متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے۔

گڈوبیراج نچلے درجے کے سیلاب کا سامنا کر ہا ہے جبکہ سکھر اور کوٹری بیراج میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی سمیت ملک بھر میں کل سے بارش کی پیشگوئی

—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے آئندہ دنوں میں کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں بحیرۂ عرب، خلیجِ بنگال سے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،جن کے باعث 17 اگست سے 22 اگست کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

17 اگست سے مون سون ہواؤں کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، 17 سے 22 اگست تک اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔

کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع

کراچی میں 18 سے 23 اگست کے دوران بارش کے 1 سے 2 اچھے اسپیل آسکتے ہیں، اس دوران شہر میں معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس دوران 17 سے 22 اگست تک لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، جھنگ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، کوہاٹ اور بنوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

17 سے 22 اگست تک سندھ کے مختلف شہروں کراچی، مٹھی، تھرپارکر، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، خیر پور میں بھی بارشوں کا امکان ہے ۔

اسی دوران بلوچستان میں بارکھان، سبی، موسیٰ خیل، لسبیلہ، خضدار، ژوب، پنجگور میں بھی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں موسلادھار بارش جاری، پانی گھروں میں داخل، آئندہ 2 روز انتہائی اہم قرار، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • کراچی میں موسلادھار بارش سے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ، گھروں میں پانی داخل، بجلی غائب
  • محکمہ موسمیات نے کراچی میں اربن فلڈنگ کے خطرے کی گھنٹی بجادی
  • کراچی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ پھر شروع، مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ، بجلی غائب
  • طاقتور مون سون ہوائیں سندھ کے بیشتر حصوں میں داخل، کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • طاقتور مون سون ہوائیں سندھ میں داخل، کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات نے تازہ پیشگوئی کر دی
  • مون سون کے مزید 3 سپیل کی پیشگوئی، شدت 50 فیصد زیادہ، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • کراچی سمیت ملک بھر میں کل سے بارش کی پیشگوئی