ضلع کچھی میں موسلادھار بارش، کوئٹہ سبی شاہراہ بند
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
بلوچستان کے ضلع کچھی میں موسلادھار بارش کے باعث کوئٹہ سبی شاہراہ بند ہوگئی۔
بارش سے بولان ندی میں سیلابی ریلہ آیا جس سے بی بی نانی پل کو نقصان پہنچا ہے۔
حکام کے مطابق بی بی نانی کے مقام پر کوئٹہ سبی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کچھی نے کہا ہے کہ مسافر کوئٹہ سے سبی کے لیے سفر نہ کریں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوئٹہ اور تفتان میں چھاپے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار، چار شہری بازیاب
کوئٹہ:ایف آئی اے بلوچستان زون کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان اور کوئٹہ نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو منظم گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں میں 4 معصوم شہریوں کو بازیاب کروا لیا گیا، گرفتار ملزمان میں رسول باچا، امین اللہ، حشمت علی، طالب حسین اور احسان اللہ شامل ہیں، ملزمان کو تفتان اور لورالائی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث منظم گینگ کا حصہ ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم رسول باچا، امین اللہ اور حشمت علی غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو ایران و ترکی منتقل کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان ایران اور ترکی میں موجود پاکستانی سفارت خانے کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں، ملزمان نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا ملزمان شہریوں کو پاکستان سے ایران اسمگل کرتے تھے، جہاں سے وہ انہیں غیر قانونی طور پر ترکی بھجوانے کا بندوبست کرتے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، ملزم طالب حسین اور احسان اللہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرانے میں ملوث پائے گئے، چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان کے گھر سے 4 معصوم شہریوں کو بھی بازیاب کروایا گیا، ملزمان ایران میں مقیم فہیم گجر نامی ایجنٹ کے کارندوں کے طور پر کام کر رہے تھے، ملزمان شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔