Jang News:
2025-08-18@06:51:06 GMT

آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی

اشاعت کی تاریخ: 18th, August 2025 GMT

آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی

آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، پنجاب،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔

راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال اور اٹک میں کلاؤڈ برسٹ کے خدشات ہیں۔

سندھ کے مختلف علاقوں اور بلوچستان میں 22 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں بھی بارش متوقع اور اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

طاقتور مون سون ہوائیں سندھ میں داخل، کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

 محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج سے بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق طاقتور مون سون ہوائیں سندھ کے بیشتر حصوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے تحت جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، قمبرشہدادکوٹ میں آج سے 19اگست تک بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کشمور، نوشہرو فیروز، دادو، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیرآباد، حیدرآباد، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، عمرکوٹ، ٹھٹہ، بدین اور تھرپارکرمیں بھی بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر درمیانی سے شدید اور کہیں کہیں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ  گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،  کوٹری بیراج میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارش، آندھی اوربجلی گرنے سے روزمرہ  کے معمولات متاثر ہو سکتے ہیں، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونے کا بھی خدشہ ہے جبکہ کسان اپنے زرعی امور موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیں۔محکمہ موسمیات نے کراچی کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہے گا، کراچی کے مضافات میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ پیر کو گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں منگل کو بھی گرم چمک کے ساتھ درمیانی اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، شہر میں بارش کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں تیز بارش کے ایک سے دو اسپل آسکتے ہیں جس کے باعث اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
  • طاقتور مون سون ہوائیں سندھ میں داخل، کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • آ ج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات نے آگاہ کر دیا ۔
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
  • آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان
  • کراچی سمیت ملک بھر میں کل سے بارش کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
  • ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو ہونے کا امکان ہے ، جس کے حساب سے 5 ستمبر کو 12 ربیع الاول متوقع ہے،سپارکو
  • محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی