پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان، سیاحوں کو نقل و حمل محدود کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان، سیاحوں کو نقل و حمل محدود کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز
مری(سب نیوز)پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو نقل و حمل محدود کرنے کی ہدایت کردی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا ساتواں سلسلہ 23 اگست تک جاری رہے گا، اس دوران بالائی پنجاب راولپنڈی مری گلیات جہلم چکوال اور اٹک میں شدید طوفانی بارشوں اور کلاڈ برسٹ کے خدشات ہیں۔
منڈی بہاوالدین، گوجرانولہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ، چنیوٹ اور فیصل آباد میں بارشیں ہوں گی۔اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، مظفرگڑھ، خانیوال، لودھراں، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاں کے بہا میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے، دریاں و ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، دریائے سندھ، راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہا میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرز کو فیلڈ میں موجود رہنے اور دریاں و ندی نالوں کے اطراف دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پنجاب پولیس کو دریاں ندی نالوں کے اطراف پیٹرولنگ بڑھانے اور ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے مری و گلیات میں 17 سے 19 اگست تک سیاحوں کی نقل و حمل محدود کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ سیکرٹری سیر و سیاحت، کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی مری کو جاری مراسلہ میں پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث مری و گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات ہیں۔پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ ممکنہ طوفانی بارشوں اور کلاڈ برسٹ کے خدشے کے پیش نظر سیاح محفوظ مقامات پر رہیں۔پی ڈی ایم اے نے مری میں سیاحوں کے داخلے کو مسلسل نوٹ کرنے اور مری ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ ٹریفک کے بہا کیلئے ٹریفک پولیس کو بھی تمام حساس مقامات پر الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو ممکنہ بارشوں اور فلیش فلڈنگ کے بارے آگاہی فراہم کی جائے۔ سیاح اور شہری پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعروف عالمی کوہ پیما ساجد سدپارہ کی کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے زیر اہتمام شجرکاری مہم میں شرکت معروف عالمی کوہ پیما ساجد سدپارہ کی کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے زیر اہتمام شجرکاری مہم میں شرکت وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھول دیئے گئے اجیت دوول اورامیت شاہ بھارتی حکومت اور مودی کو لے ڈوبیں گے، محسن نقوی سیلاب متاثرین کیلئے ہمارے پاس وسائل موجود ، کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، علی امین گنڈاپور آرمی چیف کی خصوصی ہدایت کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں راشن کی تقسیم جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: طوفانی بارشوں بارشوں کا سیاحوں کو کا امکان
پڑھیں:
برطانیہ بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری
برطانیہ کے مختلف حصوں میں شدید سردی کی لہر برقرار، محکمہ موسمیات کی برطانیہ بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وارننگ پیر کی شام سے جمعہ تک مؤثر رہے گی، بالائی علاقوں میں رات کے وقت شدید برف باری کا امکان ہے۔
ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے شمالی انگلینڈ اور یارکشائر میں ایمبر کولڈ الرٹ جاری کردیے گئے۔
ہمبر اور مڈلینڈز میں یلو کولڈ ہیلتھ الرٹ جاری کیا گیا ہے، خراب موسم سے نمٹنے کیلئے مقامی کونسل کی جانب سے بھی خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔
ہائی ویز اتھارٹی نے ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔