چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: چینی الیکٹرک گاڑی ساز کمپنی "لیٹن آٹو گروپ" نے پنجاب میں چھوٹے الیکٹرک وہیکلز کی تیاری کیلئے پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کے جنرل منیجرکی سربراہی میں 15 رکنی وفد نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے لاہور میں ملاقات کی، جس میں منصوبے کی تفصیلات پر گفتگو ہوئی۔
وزیر صنعت نے وفدکو حکومت پنجاب کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی معاشی زونز میں پلانٹ لگانے پر دس سال کی انکم ٹیکس چھوٹ اور مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد جیسی سہولیات دی جا رہی ہیں۔
جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
پنجاب تیزی سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پسندیدہ مرکز بنتا جا رہا ہے، جہاں نئی سرمایہ کاری سے نہ صرف معیشت مضبوط ہو رہی ہے بلکہ ہزاروں روزگارکے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ لیٹن آٹو نے 2023 میں چین میں دیوالیہ پن کیلئے درخواست دی تھی اور 2024 میں اپنی تنظیم نو مکمل کی۔
ماہرین کے مطابق اب کمپنی پاکستان خاص طور پر پنجاب کو نہ صرف مقامی پیداوار بلکہ برآمدات کے مرکز کے طور پر دیکھ رہی ہے،کیونکہ یہاں امریکاکو برآمدکرنے کیلیے سب سے کم ٹیرف 19 فیصد لاگو ہوتا ہے، پاکستان میں چینی الیکٹرک وہیکلزکی آمدکا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
باجوڑ؛ دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیشِ نظر کرفیو نافذ
BYD، چانگان اور MG جیسے برانڈز پہلے ہی مارکیٹ میں قدم جما چکے ہیں جبکہ دیگرکمپنیاں بھی اسمبلنگ اور پیداواری امکانات پر غورکر رہی ہیں۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ مقابلے کے نئے دور میں جاپانی اور کوریائی کمپنیوں کو بھی اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔کار ساز اداروں کاکہنا ہے کہ چینی گاڑیاں اگر مناسب قیمت پر متعارف ہوئیں تو جلد مارکیٹ پر قبضہ جما سکتی ہیں، صارفین کو بہتر اور سستی متبادل گاڑیاں مل سکیں گی جبکہ مقامی صنعت میں ٹیکنالوجی منتقلی، پرزہ جات کی تیاری اور بیٹری انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔
پاکستان کالج آف لاء سے فارغ التحصیل طالب علم عمر رانجھا کے لئے بڑا اعزاز
ماہرین کاکہنا ہے کہ چینی کمپنیوں کی آمد پاکستانی آٹو مارکیٹ میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، پنجاب کیلئے یہ منصوبے نہ صرف صنعتی بنیادکو مضبوط کریں گے بلکہ روزگار، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حکومت پنجاب کی جانب سے ڈیڑھ ارب کے فنڈز کی امید‘ جلد جاری ہو نگے :گورنر
فتح جنگ(نامہ نگار)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فتح جنگ میں بے نظیر بھٹو شہید ڈائلسز سنٹر اینڈ بلڈ بنک کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے موقع پر سردار تیمور خان کی زیر نگرانی پیپلز پارٹی فتح جنگ تحصیل و سٹی کے زیر اہتمام ہوا۔ گورنر پنجاب نے جنڈ حسن ابدال میں بھی بے نظیر بھٹو شہید ڈائلسز سنٹر اور زچہ بچہ ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت میرا مشن ہے، یہ اللہ کی خوشنودی کیلئے کر رہا ہوں۔ ان منصوبوں کیلئے فنڈز میرے دوستوں نے عطیہ کئے ہیں۔ ان میں سرکاری فنڈز استعمال نہیں کیا گیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز کی امید ہے کہ جلد جاری ہو نگے، علاقے میں ترقیاتی کام بھی کرائے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ کے بھائی پر لوگ اعتماد کر کے کروڑوں روپے عطیہ کرنے اور فلاحی منصوبے دینے کیلئے تیار ہیں، اس لئے کہ ان کو مجھ پر اعتماد ہے کہ جتنے فنڈز بھی دئیے جائیں گے وہ عوامی فلاح و بہبود پر خرچ ہونگے۔