پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے مختلف اضلاع میں سیلاب آ گیا، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، فصلیں تباہ ہو گئیں، مساجد میں نقل مکانی کے اعلانات ہو رہے ہیں، ریسکیو نے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے۔دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے باعث ضلع قصور کے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں، جب کہ درجنوں علاقوں کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے۔پی ڈی ایم اے قصور کے مطابق گنڈا سنگھ والا ہیڈ سے پانی کا اخراج 75 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے، آج صبح 6 بجے دریائے ستلج کی کیکر پوسٹ پر پانی کی سطح 19.
بہاولنگر کے مقام پر دریائے ستلج کے بند ٹوٹ گئے ، پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144نافذ کر دی گئی۔دریائے ستلج میں موضع توگیرہ شریف، ماڑی میاں صاحب چک بھٹیاں، راجیکا کے علاقوں میں متعدد چھوٹے بند ٹوٹنے سے پانی فصلوں میں داخل ہو گیا، پانی کے بڑے سیلابی ریلے سے ملحقہ آبادیوں کا ڈوب جانے کا خدشہ ہے، پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے کٹاؤ کا عمل بھی جاری ہے، دریائی پٹی میں ریسکیو کی امدادی ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہچانے میں متحرک ہیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دریائے ستلج پانی کی سطح میں پانی
پڑھیں:
باجوڑ اور دیر کا رابطہ منقطع؛ پاک فوج نے نئے پُل کی تنصیب کیلئے کام شروع کر دیا
سٹی 42 : فلڈ ریلیف آپریشن کے حوالے سے اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج نے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے انتہائی اہم پُل کے سیلاب میں بہہ جانے کے بعد نئے پُل کی تنصیب کے لیے کام شروع کر دیا ۔
پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے ضروری سازو سامان سے لیس ہو کے باجوڑ روانہ ہو گئے ۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئے پل کی تنصیب کا کام چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا، پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے دن رات کام کریں گے۔
جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
پاک فوج کی جانب سے نیا پل بنانے کے بعد باجوڑ اور دیر کا منقطع رابطہ فوراً بحال ہو جائے گا ۔