راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ، سپیل ویزپھر کھول دیئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں موسلادھار بارش کےباعث راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی جس کے پیش نظر انتظامیہ نےسپیل ویز کھول دیئے۔
راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.50 فٹ پر پہنچنے پر سپل ویز کھولے گئے ، ضلعی انتظامیہ نے قریبی علاقوں کے مکینوں کو الرٹ رہنے اور ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں ، جڑواں شہروں میں چٹھہ بختاور ، کری روڈ ، صادق آباد اور دیگر علاقوں میں پانی جمع ہے۔
جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میں پانی
پڑھیں:
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر