اسلام آباد، مارگلہ ہلز کے 4 ٹریل شہریوں کےلیے بند
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مارگلہ ہلز کے 4 ٹریل شہریوں کےلیے بند کردیے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق 19 اگست کےلیے مارگلہ ہلز کے 2 سے 5 تک کے ٹریل شہریوں کےلیے بند رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق سید پور گاؤں کے عقب میں واقع ٹریل بھی شہریوں کےلیے بند رہے گا۔
ضلعی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق شدید اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند کی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہریوں کےلیے بند مارگلہ ہلز
پڑھیں:
غذر، ایک ہی خاندان کے 6 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلوں سے غذر میں مجموعی طور پر 8 اموات ہوئیں، خلتی میں 10 گھر جبکہ دائین میں 70 مکانات سیلابی ریلے کی زد میں آئے، دائین کا معلق پل سیلاب میں بہنے سے علاقے کا زمینی رابطہ منقتع ہوکر رہ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیلاب نے تباہی مچادی، گوپس کے گاوں خلتی میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے میں بہنے والے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، ایک بچے کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ دیگر 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلوں سے غذر میں مجموعی طور پر 8 اموات ہوئیں، خلتی میں 10 گھر جبکہ دائین میں 70 مکانات سیلابی ریلے کی زد میں آئے، دائین کا معلق پل سیلاب میں بہنے سے علاقے کا زمینی رابطہ منقتع ہوکر رہ گیا ہے۔
غذر کے علاقے دائین میں بلور نامی 70 سالہ شخص سیلابی ریلے کی زد میں اکر جان بحق ہوا جبکہ سات سالہ بچی لاپتہ ہے، چٹورکھنڈ اور دائین سے آنے والے سیلابی ریلے نے دریائے اشکومن کا بہاو روک دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دریا کا بہاو رکنے سے منصوعی جھیل بن گئی ہے، دریائے اشکومن پر بننے والی جھیل کسی بھی وقت پھٹ سکتی ہے۔