اسلام آباد، مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کے پیش نظر مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کے پیش نظر اسلام آباد کی مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مارگلہ ہلز کی 5 ٹریکس ایک دن کے لیے بند، 14 اگست کو دوبارہ کھلیں گی
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مون سون بارشوں کے نئے اسپیل اور شدید بارشوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت مارگلہ ہلز کی مختلف ٹریلز کو عارضی طور پر بند کی جارہی ہیں۔
Important Safety Alert!
Due to heavy rainfall forecasted for the next 72 hours, the Margalla Hills trails have been closed until August 19, 2025, for public safety.
— DC Islamabad (@dcislamabad) August 16, 2025
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران شدید سے بہت شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ سی ڈی اے اور دیگر اداروں کی سفارشات پر ٹریل 2، ٹریل 3، ٹریل 4، ٹریل 5 اور سید پور گاؤں کے پیچھے موجود ٹریل کو عوام کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مونال کی بندش کے بعد، مارگلہ ہلز پر کون سا نیا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے؟
یہ پابندی 19 اگست 2025 تک برقرار رہے گی۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں خصوصاً ہائیکرز اور وزیٹرز کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔
نوٹیفکیشن کو اخبارات اور نیوز چینلز میں نشر کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو بروقت آگاہی فراہم کی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد بارش پاکستان ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مارگلہ ہلز مون سونذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد پاکستان ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مارگلہ ہلز مارگلہ ہلز کی بارشوں کے
پڑھیں:
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گر گیا
اسلام آباد:نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گر گیا تاہم دو پائلٹ محفوظ رہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ طیارے میں پائلٹ نوروز اورخاتون ٹرینی پائلٹ عائشہ سوار تھیں تاہم طیارے میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تربینی طیارہ پرائیوٹ ائیرکلب کی ملکیت ہے اورراما گاؤں میں کھیتوں میں ایئرپورٹ کے ٹاور 39کے قریب گرا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پائلٹس کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور علاقے کو سیل کرکے جہاز گرنے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔