طوفانی بارشوں کا خدشہ؛ اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کے تمام ٹریلز 72 گھنٹوں کیلئے بند
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد( صغیر چوہدری ) مارگلہ ہلز ٹریلز پر ہائکنگ کرنے والوں کے لئے وارننگ ،وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارشوں کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام مارگلہ ہلز ٹریلز آئندہ 72 گھنٹوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایڈشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحبزادہ محمد یوسف کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ آئیندہ 72 گھنٹوں میں اسلام آباد میں شدید ،طوفانی بارشوں کا خدشہ ہے اس لئے شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے مارگلہ ہلز پر آنے والے سیاحوں اور ہائیکنگ ٹریلز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹریل 2 ٹریل3 ٹریل 4 اور ٹریل 5 کے علاوہ سید پور ویلج کی بیک سائڈ پر واقع ٹریل 19 اگست تک بند رہیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔