طہارت و پاکیزگی کے اہم مسائل پر جامع مسجد ایک مینار ہ میں ایک روزہ ورکشاپ
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(پ ر)المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر DHAفیز IVکے تحت ایک مینارہ مسجد آف طارق روڈ میں ایک روزہ طہارت و پاکیزگی کے اہم مسائل پر (MIRC)کے سینئر ز پروفیسرز اور مدینہ یونیو رسٹی سے فارغ التحصیل الشیخ حماد امین چاولہ اور PHDحدیث نبویہ مدینہ منورہ کے پروفیسر ڈاکٹر فراز الحق اس اہم موضوع پر مورخہ 16نومبر2025بروز اتوار بعد نماز عصر تا عشاء خصوصی لیکچرز ڈیلیور کریں گے جبکہ اس محفل میں شریک معزز خواتین وحضرات کو جسمانی اور روحانی طہارت کے مسائل کے بارے میں بتایا جائے گا ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض پروگرام کی نئی قسط ملنے کی راہ ہموار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض پروگرام کی نئی قسط ملنے کی راہ ہموار ہوگئی، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اٹھ دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی جائےگی۔کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں بھی 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ پاکستان کو ای ایف ایف قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر ملیں گے۔اجلاس سے قبل حکومت گورننس اور کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ جاری کرے گی، یہ رپورٹ آئی ایم ایف کے اہم اسٹرکچرل بینچ مارکس میں شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ خزانہ کی جانب سے رپورٹ سے متعلق تکنیکی اختلافات دور کرلئے گئے ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ چودہ اکتوبر کو ہوا تھا۔