شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے ایک اہم سہولت فراہم کر دی ہے، جس کے تحت اب شناختی کارڈ میں ترمیم کا عمل انتہائی آسان، تیز رفتار اور موبائل فون کے ذریعے ممکن بنا دیا گیا ہے۔
شناختی کارڈ میں ترمیم کروانےکیلئے اپنے موبائل میں پاک آئی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، اکاؤنٹ رجسٹر کریں اور درخواست موبائل سے جمع کروائیں۔ بائیو میٹرک تصدیق، دستاویزات اپ لوڈ اور فیس کی ادائیگی کے آسان مراحل مکمل کریں اور اپنا نیا شناختی کارڈ منتخب کردہ پتے پر حاصل کریں۔
آسان طریقہ کار:ْ
سکرین پر اپ ڈیٹ کارڈ کے آپشن پر کلک کریں اس کے بعد ایپلیکیشن تفصیلات کی سکرین ظاہر ہوگی اس میں ویریفائی فنگرپرنٹس پر کلک کریں، اگر اپنے لیے اپلائی کررہے ہیں تو اپنی انگلیوں یا انگوٹھے کی تصدیق کریں۔ نیکسٹ پر کلک کریں، اگلی سکرین پر کارڈ ڈیلیوری کے خانے میں موجودہ یا مستقل پتا منتخب کریں جہاں کارڈ وصول کرنا چاہتے ہیں۔
پراسیسنگ کیٹگری کا انتخاب کریں، ترمیم کے لیے نئی سکرین پر نیلے رنگ کے ’پلس‘ بٹن پر کلک کریں، موڈیفکیشن فیلڈ میں سے مطلوبہ ترمیم منتخب کرکے جاری پر کلک کریں، فوٹو گراف کی سکرین کھلنے پر کیپچر سے اپنی تصویر لیں، اس کے بعد ڈرا سگنیچر پر کلک کرکے موبائل کی سکرین پر سائن کریں یا پھر موبائل سے دستخط کی تصویر اپ لوڈ کریں اور نیکسٹ کا بٹن دبائیں۔ اس کے بعد پرسنل تفصیلات میں تمام معلومات مکمل کرکے کنٹینیو کردیں۔
اگر آپ ازدواجی حیثیت میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں تو تمام مطلوبہ معلومات فراہم کرکے سیو پر کلک کریں اور پھر کنٹینیو کا بٹن دبائیں۔ اگلی اسکرین پر ریلیٹیو تفصیلات میں اہلخانہ کا ریکارڈ جمع کرواسکتے ہیں
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شناختی کارڈ پر کلک کریں کریں اور
پڑھیں:
جی بی الیکشن:سکردو سےمسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی
سکردو(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان انتخابات 2026 کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنما انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں،انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہوگی۔ الیکشن سے قبل ہی حاجی اکبر تابان امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن نے اسکردو سے بڑی کامیابی حاصل کر لی، مہا جرین 1971 نے مسلم ن کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو آج گلگت اور ہنزہ کا دورہ کریں گے، دونوں رہنما ہنزہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی گلگت میں پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سکردو اور دیگر اضلاع میں انتخابی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے، وہ پارٹی رہنماؤں کے انتخابی دفاتر کا دورہ کریں گے اور کارکنان سے بھی خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق، عابد شیر علی، مرتضیٰ جاوید عباسی اور عابد رضا کوٹلہ مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما آج مجموعی طور پر چار مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ ادھر وفاقی وزیر انجنئیر امیر مقام بھی گلگت میں موجود ہیں جہاں ان کی مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کو متحرک کرنے کی کوششیں آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں ۔
مزید پڑھیں۔بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کے لاجز کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز