ڈاکٹر طاہرالقادری کا خیبرپختونخوا میں تباہ کن سیلاب اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں بانی تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ اللہ رب العزت آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے خیبرپختونخوا کے بھائیوں کی مدد فرمائے اور پاکستان بھر کے عوام کو ایسی آزمائش اور تکالیف سے محفوظ و مامون رکھے۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں اپنی امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز تر کریں اور زیادہ سے زیادہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خیبرپختونخوا میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللہ رب العزت آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے خیبرپختونخوا کے بھائیوں کی مدد فرمائے اور پاکستان بھر کے عوام کو ایسی آزمائش اور تکالیف سے محفوظ و مامون رکھے۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں اپنی امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز تر کریں اور زیادہ سے زیادہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔
طاہرالقادری نے کہا کہ منہاج القرآن خیبرپختونخوا کے ذمہ داران بھی امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور متاثرہ خاندانوں کو احساس دلوائیں کہ ہم جسم واحد کی طرح ہیں اور وہ مشکل کی اس گھڑی میں خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی خیبرپختونخوا میں آنیوالے حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں قیمتوں جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے منہاج القرآن کے رضا کاران کو ہدایت کی کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امدادی سرگرمیوں منہاج القرآن آزمائش اور انہوں نے کی مدد
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو وزیر بنا دیا گیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے کئی وزرا، مشیروں اور معاونین کے محکمے تبدیل کر دیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق باجوڑ سے منتخب ایم پی اے حمید الرحمان کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی کابینہ کے 2 وزرا نے استعفیٰ دے دیا
اعلامیہ کے مطابق ارباب عاصم معاون خصوصی برائے ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن مقرر ہو گئے ہیں، ان کو وزیر تعلیم فیصل ترکئی کے استعفے کے بعد یہ قلمدان سونپا گیا۔
اس کے علاوہ صوبائی وزیر خلیق الرحمان کو صحت کا محکمہ تفویض کردیا گیا، جبکہ صوبائی وزیر فضل شکور کو سیاحت کا محکمہ حوالے کردیا گیا۔
وزیراعلی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو مکمل وزیر بنا دیا گیا، جبکہ مشیر زاہد چن زیب کو محکمہ لیبر الاٹ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر پختون یار کو محکمہ کھیل کا قلمدان سونپ دیا گیا، جبکہ صوبائی وزیر اسپورٹس فخر جہان کو پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ کا محکمہ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے علیمہ خان سے متعلق عمران خان کو کیا بتایا؟ تفصیلات آگئیں
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مشیر صحت احتشام علی کو محکمہ ایکسائز کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات کے بعد کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ دیا تھا، اور گزشتہ روز دو وزرا نے استعفیٰ بھی دے دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews خیبرپختونخوا ردوبدل علی امین گنڈاپور کابینہ وزیراعلی وی نیوز