کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بادل برس پڑے
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں دن بھر کی شدید گرمی اور حبس کے بعد بادل برس پڑے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔
تفصیلات کے مطابق مشرق اور شمال مشرقی سمت سے مون سون ہوائیں شہر میں داخل ہو رہی ہیں جس کے سبب مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔
کراچی میں ایئر پورٹ، لانڈھی، قائدآباد، کورنگی اور موسمیات کے اطراف درمیانی شدت کی بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے آج شہر میں موسم گرم و مرطوب رہنے کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا تھا جبکہ منگل کو شہر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔
حالیہ مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی میں بدھ کو مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تین روز کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ صبح کے وقت کا تناسب 85 اور شام کو 65 فیصد تک تجاوز کر سکتا ہے جبکہ دن کے بیشتر وقت شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش، آندھی اور آسمانی بجلی روزمرہ کے معمولات کو متاثر کر سکتی ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع کے سبب اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
پیش گوئی کی مدت کے دوران کمزور ڈھانچے جیسے کچے کے مکانات، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
بارشوں سے متعلق اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ صوبے کے تمام بلدیاتی ادارے متحرک رہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس بارشوں کی صورت میں ٹریفک مینج کرے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ کی بریفنگ دی گئی کہ آج رات سے کراچی میں بارش کی پیشگوئی ہے۔
میئر کراچی نے بتایا کہ بارشوں کے پیش نظر 44 نالوں کی چوکنگ پوائنٹس بہتر بنانے کا کام جاری ہے، نشیبی علاقوں سے برساتی پانی نکالنے کے لیے 120 سکشن گاڑیاں تیار ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تھرمیں بہت بارشیں ہوئی ہیں، جس سے تمام ڈیمز بھر گئے ہیں، ڈیم کا پانی تھر کے عوام کے لیے انتہائی اہم ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کراچی میں کے ساتھ
پڑھیں:
سمندری طوفان ’شکتی‘ کراچی سے 390 کلومیٹر دور، آج بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی نے شمال مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان شکتی سے متعلق ساتواں الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان کے زیر اثر آج کراچی، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، حب، لسبیلہ، آواران، کیچ کے اضلاع میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
جاری الرٹ کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں آنے والا سمندری طوفان "شکتی" گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مغرب کی طرف بڑھ گیا، اسی علاقے میں مزید شدید طوفان میں تبدیل ہوا ہے اور اب اس کا مرکز کراچی سے تقریباً 390 کلومیٹر جنوب-جنوب مغرب میں ہے۔
یہ 5 اکتوبر تک مغرب-جنوب مغرب کی طرف بڑھنے اور شمال مغرب اور ملحقہ وسطی شمالی بحیرہ عرب تک پہنچنے کا امکان ہے، 24 گھنٹوں کے دوران دوبارہ مڑ کر مشرق-شمال مشرق کی طرف بڑھے گا اور بتدریج کمزور ہو جائے گا۔
اس کے زیر اثر آج کراچی،بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، حب، لسبیلہ، آواران، کیچ کے اضلاع میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے ساحل کے قریب 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ سمندری حالات خراب سے انتہائی خراب رہنے کا امکان ہے، ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 7 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔
4 اکتوبر کی شام تک سسٹم کے مرکز میں ہوائیں ابتداء میں 110 کلومیٹر بعدازاں 125 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی، شدید طوفان کی وجہ سے شمالی بحیرہ عرب میں سمندری لہریں انتہائی اونچی رہنے کی توقع ہے، سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔