کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)ایم کیو ایم پاکستان کے زیراہتمام سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4B میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے "معرکہ حق" کے عنوان سے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار اور رکن سندھ اسمبلی عبداللہ شیخ نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں سرجانی ٹان و یوسی کارکنان کے ساتھ علاقے کے بزرگ، نوجوان، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ فضا قومی نغموں، جھنڈوں اور آتش بازی سے گونج اٹھی، اور ہر چہرے پر وطن سے محبت کا جذبہ عیاں تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا "کراچی وہ واحد شہر ہے جو ہر سال جشنِ آزادی منانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑتا ہے۔

(جاری ہے)

افسوس کہ اسی شہر کو مکمل آزادی سے جینے کا حق نہیں دیا جا رہا۔ اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کا خاتمہ ہو۔" انہوں نے کہا "پورے ملک میں اس وقت سب سے زیادہ جوش و جذبہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحت نظر آ رہا ہے۔ ہمارے بڑوں نے یہ ملک بنایا، اب ہمیں اسے بچانے کی قربانیاں دینی ہیں۔" سینئر رہنما و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے "معرکہ حق" کی کامیابی کو حب الوطنی کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا "افواجِ پاکستان نے ہمیشہ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔

ہم جشنِ آزادی مناکر دشمن کے 14 طبق روشن کریں گے۔ ان شا اللہ جلد کراچی کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق میسر آئیں گے۔" اس موقع پر حق پرست ایم پی اے عبداللہ شیخ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا "ایم کیو ایم پاکستان نہ صرف عوامی امنگوں کی ترجمان ہے بلکہ قومی جذبے کی علمبردار بھی ہے۔ سرجانی ٹاؤن کے عوام نے آج جس جوش و ولولے سے شرکت کی، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کا ہر شہری پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔" تقریب کے اختتام پر آتش بازی، ملی نغموں، اور پرچم کشائی کے خوبصورت مناظر نے فضا کو جشنِ آزادی کی اصل روح سے منور کر دیا۔ پروگرام میں سرجانی ٹان کے ذمہ داران و کارکنان سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار پاکستان کے

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی