معرکہ حق میں افواج نے بھارت کو بدترین شکست دی، پوری قوم جشن منا رہی ہے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
ایک بیان میں سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ یومِ آزادی کے سلسلے میں ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان کا ایک بڑا مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے، سکھر میں بھی حکومتِ سندھ کی جانب سے ایک تاریخی پروگرام منعقد کیا جائے گا، اسی طرح 13 اگست کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھی جشنِ آزادی کے حوالے سے حکومتِ سندھ کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں جس طرح پاکستانی مسلح افواج نے بھارت کو بدترین شکست دی، اس کی خوشی میں آج پوری قوم اپنا جشن منا رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جشنِ آزادی کے سلسلے میں حیدرآباد شہر میں حکومتِ سندھ اور عارف حبیب گروپ کی جانب سے ایک شاندار اور تاریخی پروگرام منعقد ہوا، اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر محکمہ ثقافت، عارف حبیب گروپ اور آرٹس کونسل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ یومِ آزادی کے سلسلے میں ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان کا ایک بڑا مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے، سکھر میں بھی حکومتِ سندھ کی جانب سے ایک تاریخی پروگرام منعقد کیا جائے گا، اسی طرح 13 اگست کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھی جشنِ آزادی کے حوالے سے حکومتِ سندھ کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد ہوگا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستانی قوم پہلی بار جشنِ آزادی کے سلسلے میں طویل تقریبات کا اہتمام کر رہی ہے، معرکہ حق میں جس طرح پاکستانی مسلح افواج نے بھارت کو بدترین شکست دی، اس کی خوشی میں آج پوری قوم اپنا جشن منا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ کی جانب سے ایک آزادی کے سلسلے میں میمن نے کہا منعقد کیا نے کہا کہ میں بھی رہی ہے
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔