جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات جوش و خروش سے منارہے ہیں، سعید غنی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات جوش و خروش سے منارہے ہیں۔
ایکسپو سینٹر کراچی میں سعید غنی اور وقار مہدی نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ معرکہ حق اور جشنِ آزادی کے لیے ایکسپو سینٹر میں آج مشاعرہ اور آتشبازی ہوگی۔
سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں سے گزارش ہے کہ اس میں فیملیز کے ہمراہ بھرپور شرکت کریں جبکہ 13 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم میں بہت بڑا پروگرام ہوگا۔ وہاں خواتین، جسمانی معذوری کے شکار افراد کے لیے الگ انتظامات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل حیدرآباد رانی باغ میں بہت زبردست پروگرام ہوا ہے، شاید پاکستان کی تاریخ کے بڑے کنسرٹس میں اس کا شمار ہوگا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دعوت پر عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا ایسا جادو جگایا کہ سماں باندھ دیا۔
سعید غنی نے کہا کہ 12اگست کو مزارِ قائد پر رات میں لیزر لائٹ کا شو منعقد کیا جائے گا، اس وقت بھی فریئر ہال میں 3 روزہ فیملی فیسٹیول جاری ہے، پورے صوبے میں مختلف پروگرامز ہو رہے ہیں، امید ہے 14 اگست تک یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔
سعید غنی نے کہا کہ تمام لوگوں کے تعاون کے ساتھ بڑے پروگرام ہو رہے ہیں، آرٹس کونسل کراچی کا پروگرام میں تعاون حاصل ہے، حیدرآباد کے پروگرام میں لاکھوں لوگ تھے۔ جہاں لاکھوں لوگ ہوں، داخلہ مفت ہو، وہاں کچھ ایشو ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر بڑے پروگرام میں آتشبازی کریں، کل سکھر میں پروگرام ہو رہا ہے وہاں بھی آتشبازی ہوگی، کل بھی حیدرآباد کے پروگرام میں آتشبازی کی گئی، ہمارے پروگرام کو ہمارے دوستوں نے اسپانسر کیا ہے، وہ نہیں چاہتے کہ ان کے نام سامنے آئیں۔
وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ اس مشاعرے میں بھی شاید تھوڑے پیسے خرچ ہوں، گورنر سندھ بھی بڑے بڑے ایونٹ کر رہے ہیں یہ خوشی کی بات ہے۔
بعدازاں سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں سے گزارش کرتا ہوں کہ ان تقریبات میں شرکت کریں، کراچی ماضی میں مشاعروں کا شہر رہا ہے، میرا خیال ہے کہ آج کا مشاعرہ تاریخ رقم کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سعید غنی نے کہا کہ پروگرام میں پروگرام ہو رہے ہیں
پڑھیں:
آزادی کا جوش: چودھری شجاعت حسین کی قوم کو بڑھ چڑھ کر جشن منانے کی نصیحت
اویس کیانی: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قوم بھرپور جوش و خروش سے یوم آزادی منائے، ہر شہری کو چاہیے کہ وہ پرچم کشائی، چراغاں اور دیگر تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ۔
چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معرکہ حق بنیان المرصوص کے بعد پاکستان کا عالمی دنیا میں بہترین تشخص ابھرا ،معرکہ حق بنیان المرصوص میں پاکستان کی فتح ہمارے عزم، بہادری اور قربانیوں کی روشن علامت ہے ۔مسلح افواج نے تحفظ آزادی کی تاریخ میں سنہری باب کا اضافہ کیا۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
ان کاکہناتھا کہ پوری قوم یوم آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیں، دکھا دیں کہ ہم زندہ اور باوقار قوم ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ جشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائے۔
یہ بھی پڑھیں:روپے نے ڈالر کے چھکے چھڑا دیئے، قیمت میں بڑی کمی
مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پرپارٹی نے رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ،کمیٹی چاروں صوبوں میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات منعقد کرے گی،13 اگست کو اسلام آباد میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔
د بھارت کی امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری روکنے کی میڈیا رپورٹ کی تردید
ترجمان نے کہاکہ ملک کی دیگر سیاسی،سماجی تنظیموں کو پروگرام میں مدعو کیا جائے گا،14 اگست کو مزار قائد پر مسلم لیگ سندھ بھرپور پروگرام منعقد کرے گی،انہوں نے کہا کہ لاہور، پشاور، کوئٹہ، گلگت سمیت بڑے شہروں میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات منعقد ہوں گی۔
Waseem Azmet