پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے احساس نوجوان پروگرام شروع کرکے نوجوانوں کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے، جس کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانا اور انہیں کاروبار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس منصوبے کا افتتاح کیا، جو محکمہ کھیل اور امور نوجوانان کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کو “یوتھ انٹرپرینیورشپ پروگرام” یا “یوتھ کلسٹر سافٹ لون انٹرپرینیورشپ پروگرام (YCSLEP) 2024” بھی کہا جا رہا ہے۔ اس کے لیے 3 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ اس پروگرام میں خواتین، اقلیتوں اور خصوصی افراد کو خصوصی ترجیح دی جائے گی۔

اہلیت کا معیار
اٹھارہ سے پینتیس سال کی عمر کے درمیان ہو۔

خیبرپختونخوا کے مستقل رہائشی ہوں۔

قومی شناختی کارڈ ہو۔

کاروباری منصوبہ قابل عمل ہونا چاہیے۔

ایک صاف کریڈٹ ہسٹری رکھیں

اپلائی کرنے کا طریقہ
سب سے پہلے اپنی اہلیت کی جانچ کریں، پھر ایک مکمل کاروباری منصوبہ تیار کریں جس میں کاروباری خیال، مقاصد اور مالی تخمینہ شامل ہوں۔ پھر آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کروائیں۔ درخواست کا جائزہ بینک آف خیبر یا اخوت اسلامی مائیکرو فنانس کرے گا، اور منظوری کے بعد، قرض دیا جائے گا۔

قرضوں کی دو اقسام
بینک آف خیبر کے تحت 10 لاکھ روپے سے 50 لاکھ روپے تک کے قرضے تین سے پانچ ہنر مند افراد کے گروپوں کو دستیاب ہوں گے۔ ادائیگی کی مدت 8 سال ہے، جس میں پہلے 20 مہینے قسطوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اخوت اسلامی مائیکرو فنانس کے تحت 1 لاکھ روپے سے 5 لاکھ روپے تک کے قرضے انفرادی طور پر دیئے جائیں گے۔ یہ قرض خواہ درخواست گزار تعلیم یافتہ ہو یا نہ ہو۔ ادائیگی کی مدت 3 سے 5 سال مقرر کی گئی ہے۔

یہ منصوبہ نوجوانوں کو نہ صرف کاروبار شروع کرنے کا موقع فراہم کرے گا بلکہ انہیں معاشی آزادی، ہنر اور روزگار کی نئی راہیں بھی فراہم کرے گا۔ خیبرپختونخوا میں یہ قدم یقیناً ترقی اور خوشحالی کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: لاکھ روپے

پڑھیں:

نوجوان نسل بغیر تصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرے، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل بغیر تصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کو ملنے والی عزت دشمن کو ہضم نہیں ہورہی۔

انہوں نےکہا کہ اسلام آباد پولیس کے خلاف آزاد کشمیر کے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کا منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا کیاجارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرنا ہماری ذمے داری ہے، دشمن جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو فنڈنگ کررہا ہے۔ نوجوان نسل بغیر تصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔

طارق فضل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ دھیرکوٹ باغ اسپتال میں زخمی اہلکار کو لے جانے والی گاڑی پر حملے کی وڈیو کو منفی انداز میں پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے 5 رکنی کمیٹی کو مظفرآباد بھیجا، ہم نے تحریری معاہدہ کیا، ہم دل سے کشمیریوں کی عزت کرتے ہیں جسے کم نہیں کیا جاسکتا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جعلی اور پرانی وڈیوز کو سوشل میڈیا پر ڈرامائی انداز میں پیش کرکے اسلام آباد پولیس کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ ہر خبر اور واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہیں، باغ اسپتال کی وڈیوز میں راولپنڈی کا اسپتال بتایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں آئی ٹی گریجویٹس کیلیے تاریخی موقع:وزیراعلیٰ آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
  • بھارتی فوج کی تازہ ریاستی دہشتگردی، ضلع کپواڑہ میں 2کشمیری نوجوان شہید
  • پنجاب: چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
  • پنجاب میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
  • چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز، گریجویٹس کے لیے روزگار اور تربیت کا شاندار موقع
  • کپواڑہ، بھارتی فوجیوں نے دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے
  • نوجوان نسل بغیر تصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرے، طارق فضل چوہدری
  • ایف آئی اے ملتان کا احساس کفالت پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون جاری
  • 12 ویں تعمیر ایوارڈز میں نوجوان پاکستانی کاروباری افراد کی پذیرائی
  • بغیر منظوری اے ایم آئی میٹرز نصب کرنے پر وضاحت طلب