2025-09-25@23:34:14 GMT
تلاش کی گنتی: 36510
«منعقد کیا»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے سیلاب زدگان کی براہ راست امداد سے روکنے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے شہری غلام محی الدین کی دائر درخواست پر سماعت کی، رجسٹرار دفتر نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عاید کیا تھا،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کو بطور اعتراض سنا، درخواست گزار کے وکیل محمد آفتاب باجوہ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت،چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے براہ راست امدادی سرگرمیوں پر پابندی عاید کی ہے اور متاثرین تک امداد پہنچنے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس اقدام سے متاثرین مزید مشکلات کا شکار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 31 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 22 کیسز دیہی علاقوں سے جبکہ 9 کیسز شہری علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔رواں سیزن میں اب تک اسلام آباد سے مجموعی طور پر 720 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکےہیں، جن میں سے 20 مریض فی الحال اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ متاثرہ گھروں اور ان کے اردگرد کے علاقوں میں ریزیڈول اسپرے مکمل کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق، 2,000 مقامات پر فوگنگ آپریشن کیا گیا ہے جبکہ اس ماہ 16,332 مثبت لاروا سائٹس کا خاتمہ کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250926-8-3 حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ایک طرف ججز، پارلیمنٹرین اور وزرا ء کی تنخواہوں اور مراعات میں بے تحاشہ اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کٹوتی، ڈی آر اے الائونس کا خاتمہ اور سروس اسٹرکچر نہ دینا انتہائی ظلم اور ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس کڑے دور میں سرکاری ملازمین پہلے ہی شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں، ان کی تنخواہوں میں کمی کرنے کے بجائے اضافہ کیا جانا چاہیے تاکہ وہ عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزار سکیں لیکن حکومت نے عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے ان...

حیدرآباد: شاہ بھٹائی اسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈ میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-8-1 جسارت نیوز گوہر ایوب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے زیر انتظام خطے لداخ کو ریاستی درجہ دینے کے لیے ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد سیکورٹی مزید سخت کردی گئی، پولیس سے جھڑپوں میں اب تک 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ 30 پولیس اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق لداخ میں پرتشدد مظاہروں کے اگلے ہی روز بھارتی پولیس نے شمالی شہر لیہ میں گشت کیا۔ گزشتہ روز بھارت کے ہمالیائی خطے لداخ میں ریاستی درجہ دینے اور مقامی رہائشیوں کے لیے نوکریوں کے کوٹے کے مطالبے پر ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس سے جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے، اس دوران، 30 پولیس اہلکار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے گردشی قرضے کے منصوبے کو اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گردشی قرض تمام وسائل نگل رہا تھا‘ مسئلے سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے، توانائی کے شعبے کے لائن لاسز بڑا چیلنج ہے، جبکہ وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا گردشی قرضہ تقریباً 22.4 کھرب تھا، جسے اب تک 800 ارب روپے کم کیا جا چکا ہے،آئندہ 6 سال میں گردشی قرضہ صفر تک پہنچانے کا ہدف ہے ادھر وزیر خزانہ کہا ہے کہ نے گردشی قرض کا حل توانائی شعبے کے دیرینہ مسائل کے حل میں بڑی پیش رفت ہے۔ تفصیلات کے مطابق شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈی جی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، سندھ کا کیا حال ہے میں بات نہیں کرنا چاہتی، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں ہم پنجاب کو سنبھال لیں گے۔ ڈی جی خان میں الیکٹرو بس مںصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ میں کیوں دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا رہی، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے امداد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، کوئی باعزت شخص امداد مانگنے کی بات کیسے کرسکتا ہے؟ مجھے کسی امداد کی ضرورت نہیں، پنجاب کے عوام کا پیسہ پنجاب کے عوام پر ہی خرچ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250926-08-22 کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ کے ایجنٹ سلیم کے خلاف باوردی مواد کی برآمدگی کے مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو مجموعی طور پر 109 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، عدالت نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ پراسکیوشن کے مطابق ایس آئی یو پولیس نے ملزم سلیم کو ماڑی پولیس کے علاقے سے گرفتار کیا تھا ۔ گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے ایک دستی بم، اوان لانچر اور دیگر غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ پراسکیوشن کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے بھارتی خفیہ ایجنسی راسے تعلق کا اعتراف کیا۔ملزم نے 2012 ء سے 2014ء کے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن معمار افغان کیمپ میں گھر سے ایک خاتون کی لاش ملی جو پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ایدھی حکام کے مطابق خاتون کی شناخت 22 سالہ بشرا زوجہ نظام کے نام سے کی گئی اور متوفیہ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ بیٹی کو مبینہ طور پر شوہر نے مارا ہے۔ فوری طور پر خاتون کی وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا تاہم لیڈی ایم ایل او کے معائنے اور میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او گلشن معمار عبدالغفار کورائی اور ایس ایچ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250926-08-19 اسلام آباد(آن لائن)ایوان صدر کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل لیگل ضیاء باسط نے کہا ہے کہ ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے صدرکے احکامات کوکسی عدالت میں چیلنج نہیں کیاجا سکتا، صدرکے احکامات حتمی نوعیت کے حامل ہوتے ہیں اور بطور ریاست کے سربراہ کسی ادارے یامحکمے کو انہیں کہیں بھی چیلنج کرنے کااختیار نہیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے صوبائی عدالت سے صدرکے ٹیکس معاملے میں فیصلے کے خلاف حکم امتناع حاصل کیا ہے۔ یہ منفردکیس ریاستی اداروں کے درمیان اختیارات کی کشمکش کو نمایاں کرتا ہے،حالانکہ چیئرمین ایف بی آر رشید لنگڑیال نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران واضح طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-08-13 اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان اور چین اپنی تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جو خطے میں امید اور خوشحالی کی ضمانت ہے، سی پیک کی 14 ویں جے سی سی تاریخی موڑ ہے جس سے فیز ٹو کے آغاز کیلیے پلیٹ فارم فراہم ہوگا۔ جمعرات کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جے سی سی اجلاس میں سی پیک کے اگلے مرحلے کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا جسے حقیقی معنوں میں عوامی خوشحالی کی راہداری میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ کل بیجنگ میں منعقد ہونے والی پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-08-10 سوات (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سرکاری تعلیمی اداروں اوراسپتالوں کو پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی آئینی ذمے داریوں سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے، اس اقدام سے عوام کے مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑھیں گے، حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمے داریوں سے بھاگنے کے بجائے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرے، امن، صحت کی سہولیات اور مفت تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمے داری ہے لہٰذا حکومت اس ذمے داری سے فرار اختیار کرنے کے بجائے اسے پورا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-08-6 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت غیر معمولی صورتحال اختیار کرگئی، وکلا درخواست گزاروں کی جانب سے بطور احتجاج واک آؤٹ کیا گیا جس پر عدالت نے تمام درخواستیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردیں،جسٹس طارق محمود نے جذباتی انداز میں کہا کہ پہلی بار ہائیکورٹ کا جج ملزم کی طرح کٹہرے میں کھڑا ہے۔ میرا جرم یہ ہے کہ میں نے اپنے حلف سے وفاداری نبھائی، کبھی کسی دباؤ پر فیصلے نہیں دیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری روسٹرم پر آئے اور کہا کہ انہوں نے اس کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی ہے...
سفارت کاروں نے جمعرات کو روئٹرز کو بتایا کہ ایران اور یورپی ممالک کے درمیان معاہدے کے بغیر پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کو روکنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ روس اور چین نے جمعرات کو ایک قراردادکا مسودہ پیش کر کے ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں کے ممکنہ نفاذ میں تاخیر کے لیے ایک نئی کوشش کا آغاز کیا ہے۔ مغربی سفارت کاروں کے مطابق دونوں ممالک نے جمعرات کو سلامتی کونسل سے ایک مسودہ قرارداد پر ووٹنگ کے لیے کہا ہے، جس میں ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کو چھ ماہ کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یہ درخواست ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں جمعہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)حالیہ بارشوں نے ماتلی میں سابقہ بلدیاتی دور کے مبینہ ترقیاتی منصوبوں کا پول کھول دیا ہے۔ اس دور میں پونے دو ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا، جس میں شہر کی مرکزی شاہراہوں کی مرمت اور سولر لائٹ پولز کی تنصیب جیسے منصوبے شامل تھے، لیکن کئی سال گزرنے کے باوجود یہ سب کاغذوں اور فائلوں تک محدود رہے۔بارش کے بعد شہر کی تینوں اہم سڑکیں مکمل طور پر کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ مرکزی شاہراہ حیدرآباد،بدین روڈ، دوسری بڑی ٹنڈو غلام روڈ اور تیسری اہم فلکارا روڈ، جہاں بیوروکریسی، سرکاری افسران اور بااثر سیاسی رہنماؤں کے بنگلے موجود ہیں، سب جگہ جگہ کھڈوں اور پانی کے تالابوں سے بھری پڑی ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-5-9 فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنمااورسابق یو سی ناظم وچیئرمین سی سی28گلستان کالونی ،ممبرامن کمیٹی میاںطاہر ایوب نے کہاہے کہ واسا نے گزشتہ ماہ کی بارش کے بعد ملت روڈپر گرین ٹاؤن تک سڑک کو کھود کر جگہ جگہ گھڑے ڈال دیے ہیں۔واسا نے کھدائی تو شروع کر دی لیکن نہ تو بروقت کام مکمل کیا اور نہ ہی ٹریفک کے بہاؤ کو مدنظر رکھا جس کی وجہ سے اسکول و دفاتر جانے والے افراد روزانہ اذیت سہنے پر مجبور ہیں۔ واسا کی ناقص منصوبہ بندی اور غفلت کے باعث ٹریفک کا گزرنا محال ہوگیا ہے۔ شہری کئی کئی گھنٹے ٹریفک میں پھنسے رہنے پر مجبور ہیں جبکہ متبادل راستہ بھی نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ ٹریفک پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-5-8 پشاور(آئی این پی )ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پشاور حسن امین نے تعلیم بچاؤ مہم کے تحت پشاور شہر میں ’’حقوقِ طلبہ تحریک‘‘ کا آغاز کرتے ہوئے حکومت کو طلبہ کے مسائل حل کرنے کے لیے 10 اکتوبر تک کی ڈیڈلائن دے دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے اس ڈیڈلائن تک اقدامات نہ کیے تو اگلے مرحلے میں وزیرِاعلیٰ ہاؤس کے سامنے لامحدود دھرنا دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر بزمِ شاہین پشاور سدیس خان، ناظمین علاقہ جات قاسم ہمدرد، نصیراللہ، کاشف جمیل، محمد بلال، خبیب اور میڈیا سیل کے انچارج محمد فرجاد شاہ بھی موجود تھے۔ حسن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250926-5-7 کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع کچھی میں ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں ایک لیویزاہلکار جاں بحق ہو گیا ، 2 ڈاکو زخمی ہو گئے ، محکمہ داخلہ بلوچستان نے جاں بحق اہلکار محسن اعوان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے کھٹن باغی میں ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی قیادت میں لیویز فورس نے ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے گھروں کا محاصرہ کیا گیا، اسی دوران فائرنگ کے تبادلے میں لیویز اہلکار محسن اعوان گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔فائرنگ سے دو ڈاکو بھی زخمی ہوئے، کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کے15 سے زائد ٹھکانے نذر آتش کر دیے گئے،لیویز فورس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور سعودی عرب نے ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت ایک ملک پر ہونے والا حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ ایک خبر کے مطابق پانچ مزید مسلم ممالک اور ایک غیر مسلم ملک بھی اس معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ لیکن اگر فی الحال اس معاہدے کو پاکستان اور سعودی عرب تک بھی محدود سمجھا جائے تو یہ کوئی معمولی معاہدہ نہیں ہے۔ اس معاہدے کے تحت سعودی عرب کو ایٹمی چھتری اور پاکستان کو معاشی چھتری فراہم ہوگئی ہے۔ اب اگر اسرائیل سعودی عرب کو نشانہ بنائے گا تو پاکستان اس کا دفاع کرے گا اور اگر ہندوستان پاکستان پر حملہ کرے گا تو سعودی عرب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اور خود کہا کہ ہم نے مسیح، عیسیٰ ابن مریم، رسول اللہ ؑ کو قتل کر دیا ہے حالانکہ فی الواقع انہوں نے نہ اُس کو قتل کیا نہ صلیب پر چڑھایا بلکہ معاملہ ان کے لیے مشتبہ کر دیا گیا اور جن لوگوں نے اس کے بارے میں اختلاف کیا ہے وہ بھی دراصل شک میں مبتلا ہیں، ان کے پاس اس معاملہ میں کوئی علم نہیں ہے، محض گمان ہی کی پیروی ہے انہوں نے مسیح کو یقین کے ساتھ قتل نہیں کیا۔ (النساء: ۱۵۷)چارلی کرک کی میموریل تقریب میں چارلی کرک کی بیوہ ایرکا کی طرف سے ٹکر کارلسن کو اسٹیج فراہم کرنے پر صہیونی حلقے سخت مضطرب تھے اور ٹکر کارلسن نے اس تقریب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لداخ میں گزشتہ کئی دنوں سے مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مظاہرین کا بھارتی سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم ہوا ہے۔ لہیہ اپیکس باڈی نے شٹ ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا تھا یہ ہڑتال الگ ریاست کا مطالبہ منوانے اور اس کے لیے آئینی ضمانت مانگنے کے لیے تھی۔ ان کے ان مطالبات کے نتیجے میں بھارتی افواج نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس سے چار مظاہرین ہلاک ہوئے اور 70 زخمی ہوئے۔ احتجاجی مظاہرین نے بی جے پی کے دفاتر کو آگ لگا دی اور پولیس کی گاڑیوں پر حملہ کیا اور سیکورٹی فورسز کو کرفیو لگانے سے روکا۔ یہ سب کچھ اس وقت ہوا ہے جبکہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے ختم کرنے کے بعد لداخ...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن معمار جعفر گراؤنڈ سے نوجوان کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ لاش کی اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے بعد مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او گلشن معمار عبدالغفار کورائی کے مطابق مقتول کی شناخت 20 سالہ منصور احمد کے نام سے کی گئی جسے سینے پر گولی لگی تھی۔ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا، ابتدائی تفتیش میں واقعہ زاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ تاہم پولیس مقتول کے اہلخانہ اور جائے وقوعہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے نمائش سگنل کے قریب سوزوکی پک اپ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کی باعث سوزوکی پک اپ جل کر خاکستر ہو گئی جبکہ ٹریفک پولیس کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شاٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے اس حوالے سے کے ایم سی فائر بریگیڈ حکام سے رابطہ کیا تو انھوں نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔
واشنگٹن: وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلیے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ اب سے کچھ دیر قبل وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ امریکہ کے سرکاری دورے پر واشنگٹن ڈی سی پہنچے تھے۔ وزیرِ اعظم کی آمد پر اینڈریوز ایئر بیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے ریڈ کارپٹ پر وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ ہوا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کچھ ہی دیر پہلے وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کفرو ایمان، شرک و توحید، بدعت و سنت کا باہمی تعلق تو اضداد پر مبنی ہے۔ لیکن قرآن و سنت پر نظر رکھنے والے جانتے ہیں کہ ایک ہی شخص میں بعض اوقات توحید کے ساتھ شرک، سنت کے ساتھ بدعت، ایمان کے ساتھ کفر، فسق و معصیت کے ساتھ طاعت و تسلیم بیک وقت جمع ہوتے ہیں۔ ایک ہی شخص میں باہمی متضاد ان چیزوں کا اجتماع ایک ایسی حقیقت ہے جس کا انکار ممکن نہیں۔ خود رسولؐ کے دور میں ایسی شخصیات کا وجود پایا جاتا تھا، جن میں یہ تضادات جمع تھے اور آپؐ نے ایمان و توحید، سنت اور طاعت و تسلیم کو ان کے کفر وشرک، بدعت، فسق و معصیت پر ترجیح دی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قرآن کے اعجاز کا سب سے بڑا پہلو اس کی وہ قدرتِ تاثیر ہے جس سے یہ انسان کو اندر سے بدل کر رکھ دیتا ہے ۔ پھر یہ انسان ہر لمحہ اللہ تعالیٰ کو یوں اپنے سامنے حاضر وموجود پاتا ہے کہ اپنے تمام تر امور و معاملات میں اسی کی عبادت اور اسی کی اطاعت کا دم بھرتا ہے اور تسلیم و رضا کی اس انتہائی بلندی کو پہنچ جاتا ہے جس کے بارے میں خود قرآن ہی کا بیان ہے، ترجمہ: ’’کہو میری نماز، میرے تمام مراسمِ عبودیت، میرا جینا اور میرا مرنا، سب کچھ اللہ رب العالمین کے لیے ہے‘‘ (الانعام: 162)۔ مذکورہ آیت میں جس تبدیلی کا ذکر ہے قرآن انسان کے دل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سید مودودی ؒ کو ہم سے جدا ہوئے 46 سال بیت گئے ہیں۔ ان کی فکر آج چہار عالم میں پھیل چکی ہے۔ دنیا ان کی فکر کی حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہے۔ درحقیقت بیسویں اور اکیسویں صدی میں جن شخصیات کے افکار نے پوری دنیا، بالخصوص مسلم دنیا کو متاثر کیاہے ان میں علامہ اقبال ؒ، سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ، حسن البناء شہید، سید قطب شہید کے نام نمایاں ہیں۔ ان عظیم ہستیوں خصوصاً سید مودودی ؒ کے افکار، ان کی حیات، خدمات اور احیائے اسلام، اقامت دین کی جدوجہد کے تمام پہلوؤں کو آج کل سے زیادہ محفوظ کرنے اور نئی نسل تک منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ اب خال خال ہی وہ افراد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مولانا مودودیؒ ایک نا بغہ روزگار شخصیت تھے جن کی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے۔مولانا سید مودودی ؒ نے اسلام کو ایک مکمل ضابطہ حیات کے طور پر پیش کیا اورقرآن و سنت کی روشنی میں جدید مسائل کے حل پیش کیے۔ ان کی تصانیف نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا با لخصوص مصر، ترکی، تیونس، الجزائر، اور دیگر ممالک میں اسلامی تحریکوں کو متاثر کیا۔ ‘’’الجہاد فی الاسلام‘‘، ’’اسلامی ریاست‘‘،’’سیرت رسول ﷺ‘‘، ’’سود‘‘، ’’پردہ ‘‘، اور’’رسائل و مسائل‘‘ جیسی مشہور و معروف تصانیف ان کے قلم کا شاہکار ہیں۔’’الجہاد فی الاسلام‘‘ ان کی پہلی بڑی تصنیف تھی، جسے 24 سال کی عمر میں لکھا۔ علامہ محمد اقبال نے اس کتاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک) مرکزی کسان لیگ کے چیئرمین چوہدری ذوالفقار علی اولکھ اور صدر اشفاق ورک نے وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر کی جانب سے آئندہ سال ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کی گندم درآمد کرنے کے اعلان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رہنماوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جہاں گندم کی درآمد کا فیصلہ نہ صرف کسانوں کی محنت بلکہ ملکی زرعی صلاحیت پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی برسوں سے گندم کی امدادی قیمت بروقت مقرر نہ کرنے کے باعث کسان شدید مایوسی کا شکار ہیں۔ مرکزی کسان لیگ کے رہنماوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے وہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آستانہ(انٹرنیشنل ڈیسک) قزاقستان سے امریکا کے لیے گندم کے آٹے کی پہلی آزمائشی کھیپ نیویارک پہنچ گئی۔ کازانفارم کے مطابق قزاقستان کے ٹی زیڈ کی ذیلی کمپنی کے ٹی زیڈ ایکسپریس نے امریکا کے لیے پہلی بار آٹے کی آزمائشی برآمدی کھیپ پہنچائی ہے۔ کے ٹی زیڈ کی پریس سروس کے مطابق مقامی کمپنی سلامت کمپنی ایل ایل پی کے تیار کردہ یوریشئن لیگیسی برانڈ کے 50 ٹن آٹے کو کوستانائے سے نیویارک پہنچایا گیا۔ قزاقستان حکام نے اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں امریکا کو ہر ماہ آٹے کی ترسیل میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا، اس کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان میں شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے نئے طے شدہ مالیاتی منصوبے (سرکلر ڈیٹ فنانسنگ کی سہولت) کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے گردشی قرضے سے نمٹنے کے منصوبے کو بہت بڑی کامیابی اور اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ ڈسٹری بیوشن لائنوں کو بہتر بنانا اور لائن لاسز پر قابو پانا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان کی معاشی بہتری کو سراہا ہے اور سیلاب کے باعث تعاون...
مشہور بھارتی اداکارہ امریتا راؤ نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلم ’میں ہوں نا‘ کے دوران شاہ رخ خان کی دی گئی ایک نصیحت نے ان کے کیریئر پر گہرا اثر ڈالا، جس کے باعث وہ فلموں کے انتخاب میں ہمیشہ بہت محتاط رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک یوٹیوبر سے گفتگو کرتے ہوئے امریتا راؤ نے بتایا کہ 2004 کی فلم ’میں ہوں نا‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے انہیں اور ان کی والدہ کو الگ سے بلایا اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ شاہ رخ نے امریتا کو مشورہ دیا کہ ’انہیں 200 فلمیں آفر ہوں گی، لیکن انہیں اس میں سے صرف دو کرنی ہیں، اور ان میں سے...
امریکی ٹی وی اسٹار اور معروف فیشن آئیکون کِم کارڈیشین نے اپنی فٹنس کا راز مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔ 44 سالہ کِم کارڈیشین کا شمار دنیا کی اُن شخصیات میں ہوتا ہے جو نہ صرف فیشن اور اسٹائل کے باعث مشہور ہیں بلکہ اپنی صحت اور فٹنس روٹین کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔ حال ہی میں غیر ملکی میگزین ’ووگ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کِم نے بتایا کہ وہ اپنے مصروف شیڈول کے باوجود ورزش کو روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بناتی ہیں۔ ان کے مطابق ان کی فٹنس کا سب سے اہم راز ویٹ ٹریننگ ہے اور وہ زیادہ تر ورزش کے دوران وزن اٹھانے پر توجہ دیتی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کمر...
پاکستان میں حالیہ سیلاب نے بے پناہ نقصانات کیے ہیں ‘ملک کے چاروں صوبے سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں‘خیبرپختونخوا سے لے کر سندھ تک بارشوں ‘لینڈ سلائیڈنگ اور دریاؤں میں آنے والے سیلاب نے ملک کی معیشت کو سخت زک پہنچائی ہے اور اس کے اثرات آیندہ مالی سال میں ظاہر ہوں گے۔ جنوبی پنجاب اور سندھ تاحال سیلاب سے نبرد آزما ہیں۔ لوگوں کے مالی نقصانات کا مکمل تخمینہ سامنے نہیں آیا تاہم سیلاب کی نوعیت اور شدت سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ نقصان اربوں روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ انھی حالات کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے شہر نیو یارک میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے روس سے جنگ کے خاتمے کے بعد عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ روس سے جنگ کے خاتمے کے بعدعہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقصد جنگ ختم کرنا ہے، نہ کہ صدارت کے عہدے پر براجمان رہنا ہے۔ واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان سال 2022 ء سے جاری جنگ میں اب تک دونوں جانب سے لاکھوں فوجی اور عام شہری ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں جب کہ جنگ بندی کی متعدد کوششیں کی گئیں جو اب تک ناکام رہیں۔ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا کہ یوکرین اور شام نے سرکاری طور پر سفارتی تعلقات دوبارہ قائم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر )چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفر احمد خان، ٹاؤن میونسپل کمشنر ابراہیم عمرانی، ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط کی زیر صدارت ٹاؤن کونسل ماڈل کالونی کا 24 واں باقاعدہ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے یوسی 7 وائس چیئرمین مفتی راؤ وقاص نے کیا۔ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط نے گزشتہ اجلاس کا مسودہ پیش کیا اور قراردادوں کی توثیق کروائی۔اراکین کی جانب سے پیش کردہ مذکورہ قراردادوں کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔جیسا کہ ٹاؤن کونسل ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی کے علم میں ہے کہ گھروں سے کچرا جمع کرنا اور پھر اس کچرے کو گاڑیوں کے ذریعے صاف کرنا سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ذمہ داری...
وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے اہم ملاقات ہو گی، ملاقات رات 1.30 بجے اووول آفس میں ہوگی جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی، عالمی امور، افغانستان، خطے کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔ اینڈریوز ایئر بیس پہنچنے پر وزیرِاعظم شہباز شریف کا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے استقبال کیا، وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کو موٹرکیڈ امریکی سکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات ہو گی، ملاقات رات 1.30 بجے اووول آفس میں...
دنیا کی تاریخ میں اگر کسی شخصیت کی سیرت کو جامعیت اور آفاقیت کے ساتھ دیکھا جاتا ہے تو وہ صرف نبی اکرم ﷺ کی ذات اقدس ہے۔ آپؐ کی زندگی کا ہر گوشہ انسانیت کے لیے راہ نمائی اور ہر دور کے مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔ دینِ اسلام میں سیاست اور سفارت کو الگ تھلگ نہیں رکھا گیا بل کہ ان کو اخلاقیات اور عدل کے ساتھ جوڑ کر معاشرتی نظام کی بنیاد بنایا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج کے دور میں جب دنیا طاقت کی کش مکش اور انتشار میں گھری ہوئی ہے، سیرتِ نبویؐ کی یہ جہت اور بھی زیادہ اہم ہو جاتی ہے۔ مدینہ کی ریاست کا قیام اس بات کا...
الحمدﷲ! ہم ہر سال ربیع الاول میں بڑی شان و شوکت، محبّت و عقیدت اور عشقِ رسالتؐ کے جذبے سے سرشار ہو کر جشن آمد رسول ﷺ مناتے ہیں۔ مساجد، شاہ راہوں، گھروں اور عمارتوں کو خوب سجایا جاتا ہے۔ شان دار چراغاں کیا جاتا ہے۔ گلی، محلوں میں رنگ و نور کے دریا بہا دیتے ہیں۔ میلاد النبی ﷺ کے عظیم الشان جلسے منعقد کرتے اور جلوس نکالے جاتے ہیں۔ ان محافل میں نعتیں پڑھی جاتی ہیں، درود و سلام کے نذرانے پیش کیے جاتے ہیں۔ اس میں کوئی ذرّہ برابر بھی شک نہیں کہ آمد رسول ﷺ کی یاد میں جشن میلاد منانا، جلسے کرنا، جلوس نکالنا، خوشی منانا صرف ذات رسالت مآب ﷺ سے عشق و محبت...
اسلام ٹائمز: ہمارے نزدیک حقیقتِ حال یہ ہے کہ فقہی اصولوں میں ہر مکتب اپنا ہی عکس دیکھتا ہے اور ہر مفسّر اپنی ہی تفسیر کو درست مانتا ہے۔ ایسے میں اسلامی نظریاتی کونسل پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسلکی حدود سے ماورا ہوکر، دینِ اسلام کی روحانی و اخلاقی تعلیمات کو خالصتاً قرآنی اور نبویؐ تناظر میں سمجھنے کی سعی کرے۔ یہی روش ملک میں دینی شعور کے نمو کا سبب بنے گی اور کونسل کو اسکے اصل مقصد یعنی وحدتِ فکر اور حکمتِ شریعت سے ہمکنار کریگی۔ ہر مکتبِ فکر فقہ میں اپنا عکس دیکھتا ہے اور ہر مفسر تفسیر میں اپنا یقین مگر حقیقت وہی ہے، جو مسالک سے بلند ہو کر وحی...
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بارودی مواد کی برآمدگی کے کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سلیم کو سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ماڑی پور سے گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے دستی بم، آوان لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے بارودی مواد رکھنے کے جرم میں مجرم کو 114 سال قید کی سزا سنادی۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بارودی مواد کی برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سلیم کو سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ماڑی پور سے گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے دستی بم، آوان لانچر اور...
گورنر پنجاب کو ادارہ کے تحت چلنے والے پراجیکٹس بالخصوص ہمدرد ہاوس، فاطمہ ہاوس، HDMC کی جانب سے حالیہ دنوں میں سیلاب متاثرین کے لئے کی گئی کوششوں سے آگاہ کیا، ایچ ڈی ایم سی کے وفد نے گورنر پنجاب کو سیلاب زدہ علاقہ کے دورہ کی دعوت دی جسے گورنر پنجاب نے قبول کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ہمدرد ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے وفد نے چیئرمین سید فضل عباس نقوی کی قیادت میں گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی، وفد میں وائس چیئرمین سید فرخ مہدی، جنرل سیکرٹری شعیب حیدر جعفری اور جناب توصیف حیدر شریک تھے۔ گورنر پنجاب کو ادارہ کے تحت چلنے والے پراجیکٹس بالخصوص ہمدرد ہاوس، فاطمہ ہاوس، HDMC کی جانب سے حالیہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتا: انڈونیشیا کی پولیس نے گزشتہ ماہ ملک بھر میں ہونے والے پُرتشدد مظاہروں میں ملوث تقریباً 1,000 افراد کی نشاندہی کر لی ہے،ان میں 295 کم عمر افراد بھی شامل ہیں جنہیں باضابطہ طور پر مشتبہ قرار دیا گیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق نیشنل پولیس کریمنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سربراہ کمشنر جنرل سیاحر دیانتونو نے کہا کہ 936 افراد کے خلاف کیسز درج کیے گئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف اُن لوگوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں جو پُرتشدد کارروائیوں اور ہنگاموں میں ملوث تھے جبکہ پرامن احتجاج کرنے والوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔رپورٹس کے مطابق ان مظاہروں کے دوران کم از کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، جن میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دلی:۔ بھارت نے اپنا جنگی جنون جاری رکھتے ہوئے ریل گاڑی پر نصب موبائل لانچر سے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے اگنی پرائم میزائل کا تجربہ کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے یہ خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ ریل پر مبنی موبائل لانچر سے کیا گیا اپنی نوعیت کا پہلا میزائل تجربہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لانچر بغیر کسی پیشگی تیاری کے ریل نیٹ ورک پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جسے کم وقت میں ملک میں کہیں بھی لے جایا جا سکتا ہے اور استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے مزید کہاکہ میزائل کی رینج 2ہزار کلومیٹر ہے اور اس میں...
اسلام آباد پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی آخری تاریخ میں 7 روز کی توسیع کر دی ۔ اب شہری 7 اکتوبر 2025 تک اپنا لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق، یہ فیصلہ **شہریوں کی سہولت** کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ وقت پر اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کر سکیں۔ سخت کارروائی کی وارننگ ترجمان نے واضح کیا کہ 8 اکتوبر 2025 سے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی یعنی، بغیر لائسنس گاڑی چلانا اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سہولت مراکز قائم اسلام آباد پولیس نے عوامی آسانی کے لیے شہر بھر میں **لائسنس کے لیے خصوصی سہولت مراکز (ڈیسک)** قائم کر دیے ہیں تاکہ لوگوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل جو کررہا ہے وہ صرف جارحیت نہیں بلکہ جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے، ہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ’گریٹر اسرائیل‘ کی کال کو مسترد اور اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔عالمی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ میں آج آپ سے مخاطب ہوں جب کہ ہمارے فلسطینی عوام غزہ کی پٹی میں تقریباً دو سال سے نسل کشی، تباہی، بھوک اور بے دخلی کی جنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نسل کشی ’ اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں کی...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا ہے کہ ڈھاکہ کے نئی دہلی کے ساتھ تعلقات اس لیے کشیدہ ہیں کیونکہ انڈیا کو گذشتہ برس کے طلبا احتجاج کے بعد سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی اقتدار سے بے دخلی پسند نہیں آئی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈلائنز پر بات چیت کرتے ہوئے محمد یونس نے کہا کہ ہمیں بھارت کے ساتھ اس وقت مسائل کا سامنا ہے کیونکہ انہیں وہ پسند نہیں آیا جو طلبہ نے کیا۔ انہوں نے بھارتی میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا، جو ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے کو ضم کیا تو یہ ابراہم معاہدوں کی حیثیت کو ختم کر دے گا۔عالمی خبررساں ادارے کےمطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا تھا کہ امریکا کے دورے سے واپسی پر ان ممالک کو اپنا ’جواب‘ دیں گے جو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں۔فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا ان کئی ممالک میں شامل ہیں جو اس ہفتے فلسطین کو تسلیم کر چکے ہیں یا کرنے والے ہیں، تاکہ دو ریاستی حل کے لیے تحریک کو دوبارہ زندہ کیا جا سکے۔نیتن یاہو کے دائیں بازو کے بعض اتحادیوں نے کہا ہے کہ حکومت کو اس کے جواب میں مغربی کنارے کو ضم...
سعودی ولی عہد کے احکامات کی روشنی میں مملکت کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں توازن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے نیا ضابطہ جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں غیرملکیوں کو ملکیتی جائیداد حاصل کرنے کی مشروط اجازت نئے ضابطے کے تحت (ریاض) میں رہائشی وتجارتی جائیدادوں کے کرایوں میں سالانہ اضافہ 5 برس کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، اس فیصلے کا اطلاق 25 ستمبر 2025 سے ہوگا۔ 5 سال تک ریاض میں کرایوں میں سالانہ اضافہ بند رہے گا، کرایہ معاہدے کی آخری قیمت کے مطابق طے ہوگا اور نئی جائیداد کا کرایہ مارکیٹ ریٹ پر متعین کیا جائے گا۔ تمام شہروں میں کرایہ خود بخود تجدید ہوگا، جب تک فریقین 60 دن...

سندھ کا کیا حال ہے، بات نہیں کرنا چاہتی، بینظیرانکم سپورٹ کے 10ہزار سے متاثرین کا کچھ نہیں بنے گا، مریم نواز
سندھ کا کیا حال ہے، بات نہیں کرنا چاہتی، بینظیرانکم سپورٹ کے 10ہزار سے متاثرین کا کچھ نہیں بنے گا، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز ڈیرہ غازی خان (سب نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک باعزت شخص کہہ رہا ہے کہ حکومت دنیا سے اپیل کیوں نہیں کرتی کہ اللہ کا واسطہ ہمیں پیسے دے دو، مگر ان کو کہنا چاہتی ہوں یہ مشورے اپنے پاس رکھیں اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 10 ہزار روپے سے سیلاب متاثرین کا کچھ نہیں بنے گا۔ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران مریم نواز...
خوف محسوس کرنا ارتقائی نقطہ نظر سے ایک حفاظتی میکانزم ہے۔ مگر کچھ لوگ ایک ایسی نایاب حالت میں مبتلا ہیں کہ وہ کسی چیز سے خوفزدہ نہیں ہوتے۔ جانتے ہیں جنہیں خوف محسوس نہیں ہوتا وہ کیسی زندگی گزارتے ہیں؟ یہ بھی پڑھیں: اسکول کا خوف: مسلسل 14 گھنٹے ہوم ورک کرنے پر بچہ اسپتال پہنچ گیا تصور کریں کہ ہوائی جہاز سے چھلانگ لگائیں اور آپ کو کچھ محسوس نہ ہو۔ نہ ایڈرینالین کی لہر اور نہ دھڑکن کی تیز رفتاری کا سامنا۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ حقیقت ہے برطانوی شہری جوردی سیرنِک کی جنہوں نے کشنگ سنڈروم کی وجہ سے اپنی اڈرینل گلینڈز ہٹوانے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ انگزائٹی کم ہو سکے۔...
امریکا کے خصوصی ایلچی برائے امن مشنز اسٹیو وٹکوف نے بتایا کہ عرب ممالک کے سربراہان کے ساتھ غزہ امن اجلاس نہایت کامیاب اور نتیجہ خیز رہا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ اس اجلاس میں امریکی نمائندوں نے عرب رہنماؤں کو صدر ٹرمپ کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ اسٹیو وٹکوف نے نیویارک میں کانکورڈیا سمٹ سے خطاب میں بتایا کہ ہم نے صدر ٹرمپ کی جانب سے 21 نکاتی امن منصوبہ عرب رہنماؤں کو پیش کیا۔ امریکی خصوصی ایلچی کے بقول یہ امن منصوبہ اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک کے خدشات کو بھی مدنظر رکھتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ دنوں میں کوئی پیش رفت سامنے آئے گی۔ منصوبے میں حماس کے قبضے کے بغیر غزہ میں...
پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال، خصوصاً اس کے عسکری پہلوؤں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت باقاعدہ ضابطے میں لایا جائے تاکہ یہ ٹیکنالوجی جبر یا اجارہ داری کا ہتھیار نہ بن سکے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی یہ اپیل ترقی پذیر ممالک کے ان خدشات کی عکاسی کرتی ہے کہ اگر اے آئی پر مؤثر کنٹرول نہ کیا گیا تو طاقتور ممالک اپنے مفاد کے مطابق اصول وضع کریں گے۔ اسی سال کے آغاز میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں جامع اور منصفانہ اے آئی گورننس پر زور دیا گیا تھا تاکہ ڈیجیٹل تقسیم کو کم کیا جا سکے، تاہم،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نیویارک میں گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس نے ملاقات کی اور صحت و ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان میں حالیہ 2025 کے سیلاب کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کے فراخ دلانہ عطیے پر اظہارِ تشکر کیا، اور 2022 کے سیلاب کے دوران فاؤنڈیشن کی نمایاں امدادی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔جبکہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے، حفاظتی ٹیکہ جات اور غذائیت میں بہتری، نیز مالی شمولیت کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کی قیمتی معاونت کو سراہا۔انہوں نے معاشی اصلاحات، کیش لیس ڈیجیٹائزیشن اور معیشت کی بحالی کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر روشنی...
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی : فائل فوٹو وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ چاغی میں دہشت گرد جہانزیب نے ہتھیار ڈال دیے، دہشت گرد جہانزیب نے ویڈیو بیان میں مختلف کارروائیوں کا اعتراف کرلیا، دیگر ساتھی آپریشن میں مارے گئے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گردوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، دہشت گرد نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ریاست کی رٹ کو کسی صورت چیلنج نہیں ہونے دیں گے، بلوچستان میں قیام امن کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین فضائی اور زمینی آپریشن ضروری ہے، گزشتہ روز فورسز نے دہشت گردوں...
ٹرمپ انتظامیہ نے عرب رہنماؤں کے سامنے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے رپورٹ کیا ہے کہ ایک سینئر انتظامی عہدیدار اور معاملے سے واقف علاقائی ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے منگل کو عرب رہنماؤں کے سامنے غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا، جس کے نتیجے میں رہنماؤں کے درمیان اس بات پر تبادلۂ خیال ہوا کہ حتمی تجاویز پر کس طرح اتفاق کیا جائے جو ممکنہ طور پر اس تنازع کو ختم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ بدھ کے روز امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا تھا کہ آئندہ دنوں میں ’ کسی...
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را بلوچستان میں “انٹیلی جنس بیسڈ وار” کو ہوا دے رہی ہے اور مختلف علیحدگی پسند گروپوں کو اکٹھا کرنیکی کوشش کر رہی ہے تاکہ پاکستان کو غیر مستحکم کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ افغان حکومت دوحہ معائدے کی پاسداری نہیں کر رہی ہے۔ افغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے افغانستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشتگردوں کو سرپرستی اور محفوظ ٹھکانے فراہم کر رہا ہے، جہاں سے پاکستان پر سرحد پار حملے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے طاقت کے غیر منصفانہ عالمگیر ڈھانچے پر تنقید کی، اقتصادی انصاف کا مطالبہ کیا اور سری لنکا کی خودمختاری و جمہوری اصلاحات کے عزم کو اجاگر کیا۔صدر ڈسانائیکے نے اپنی تقریر کا آغاز اس سوال سے کیا کہ کیا دنیا واقعی انصاف کے اصولوں پر چل رہی ہے یا طاقتور ممالک کے مفادات پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام چھوٹے اور ترقی پذیر ممالک کے حقوق کو نظر انداز کرتا ہے اور طاقتور اقوام کی اجارہ داری قائم رکھتا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی قوانین...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) شام کے صدر احمد الشرح نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایسی نئی ریاست قائم کر کے اپنی تعمیرنو کر رہا ہے جس میں بلاتفریق تمام لوگوں کے حقوق اور آزادیوں کا تحفظ کیا جائے گا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شام ایک ایسا ملک ہے جس کی تاریخی تہذیب و ثقافت ہے۔ ایسی ریاست بننا اس کے شایان شان ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہو، جو ہر فرد کی حفاظت کرے، تمام شہریوں کے حقوق کو محفوظ رکھے اور آزادیوں کی ضمانت دے۔ جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شام کی سابقہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں ایک اہم اجلاس میں سو سے زیادہ ممالک کے رہنماؤں نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے نئے قومی منصوبے اور وعدے پیش کیے جن میں صاف توانائی کی جانب تیزی سے منتقلی اور درخت لگانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔یہ سربراہی اجلاس اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش اور برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا کی قیادت میں منعقد ہوا۔ اس کے آغاز پر ممتاز موسمیاتی سائنس دان جان راکسٹروم اور کیتھرین ہیوئے نے پیرس معاہدے کے حوالے سے اب تک کی جانے والی عالمی کوششوں کا ایک کڑا اور حقیقت پسندانہ جائزہ پیش کیا۔ Tweet...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت ترقی کے بہت سے امکانات لائی ہے لیکن بے ضابطہ صورت میں اس سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔جدید ٹیکنالوجی کے جنگی اثرات پر سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی مباحثے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اب کوئی دور کی چیز نہیں رہی بلکہ یہ دنیا میں موجود ہے اور حیرت انگیز رفتار سے روزمرہ زندگی، اطلاعاتی دنیا اور عالمی معیشت کو بدل رہی ہے۔ سوال یہ نہیں کہ آیا مصنوعی ذہانت بین الاقوامی امن و سلامتی پر اثر ڈالے گی یا نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ دنیا اس اثر کو کس...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو قتل کی دھمکی دینے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسرائیل میں یہودیوں کے نئے سال کی چھٹیاں شروع ہونے والی تھیں — ایک ایسا موقع جب سیکیورٹی ویسے ہی بڑھا دی جاتی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق، پیر کی شام ایک شخص اچانک كريات جات نامی شہر کے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچا اور براہِ راست یہ دھمکی دی کہ وہ نیتن یاہو کو قتل کرنا چاہتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، مذکورہ شخص، جس کی عمر چالیس سال کے لگ بھگ ہے، نہ صرف دھمکی دے رہا تھا بلکہ وہ اسلحہ خریدنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہا تھا۔...
دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت (AI) صرف سائنسی تجربات یا کارپوریٹ منصوبوں تک محدود نہیں رہی، بلکہ اب وہ سیاست جیسے انسانی و جذباتی شعبے میں بھی قدم رکھ چکی ہے۔ تازہ ترین مثال جاپان کی ہے، جہاں ایک سیاسی جماعت نے حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے اپنی قیادت ایک AI ماڈل کو سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ جاپان کی چھوٹی مگر منفرد جماعت “پیتھ ٹو ری برتھ پارٹی” (Path to Rebirth Party) نے حالیہ انتخابات میں بدترین شکست کے بعد کیا ہے۔ پارٹی کے بانی اور سابق سربراہ شنجی ایشیمارو کے مستعفی ہونے کے بعد، انسانی قیادت سے مایوس ہو کر پارٹی نے اب “مشینی دماغ” سے امیدیں باندھ لی ہیں۔ شنجی ایشیمارو، جو ماضی میں...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مصنوعی ذہانت کو ضابطہ اخلاق میں لانے کا مطالبہ، فوجی استعمال پر سخت انتباہ
پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال بالخصوص اس کے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے تحت باقاعدہ ضابطے میں لایا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ مصنوعی ذہانت کی ترقی اور استعمال کو مکمل طور پر کنٹرول کرے، خواجہ آصف سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق پاکستان نے خبردار کیا کہ اے آئی جبر یا اجارہ داری کا ہتھیار نہیں بننا چاہیے۔ یہ مطالبہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ’بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ‘ کے ایجنڈا آئٹم کے تحت منعقدہ اعلیٰ سطحی بحث کے دوران کیا۔...
گجرات کے علاقے جلال پور جٹاں کے ایک نواحی گاؤں میں رات کے سناٹے میں جو کچھ ہوا، اس نے صرف ایک جانور کو نہیں، ایک پورے خاندان کو توڑ کر رکھ دیا۔ نامعلوم افراد نے ایک کسان کی بھینس پر حملہ کیا — اور اس کی دونوں پچھلی ٹانگیں کاٹ ڈالیں۔ یہ صرف ایک مجرمانہ کارروائی نہیں تھی۔ یہ حسد، بغض، اور انتقام کے زہر سے آلودہ ذہن کی علامت تھی — ایک ایسا ذہن جو اپنے مخالف کو نقصان پہنچانے کی خاطر کسی حد تک بھی جا سکتا ہے، چاہے وہ حد انسانیت سے نیچے ہی کیوں نہ ہو۔ مظلوم کسان کی زبان سے نکلے الفاظ کسی پتھر دل کو بھی ہلا سکتے ہیں یہی میرے بچوں کا...
اولمپئن ارشد ندیم کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کوچ سلمان اقبال بٹ سے وضاحت طلب کرلی۔ اس حوالے سے سلمان اقبال بٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ جس میں ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے سلمان اقبال بٹ سے پانچ اکتوبر تک تحریری رپورٹ طلب کرلی ہے۔سلمان اقبال بٹ کو رپورٹ میں 10 مختلف معاملات پر رپورٹ میں وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹ میں ارشد ندیم کی ستمبر 2024 سے اگست 2025 تک ٹریننگ کی تفصیلات مانگی گئی ہیں ۔اس دوران ٹریننگ پروگرام میں کس کس ماہر کوچ کی معاونت حاصل کی گئی۔ ایک سال میں ارشد ندیم کی بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کے حوالے سے کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیاکپ 2025 میں پاک بھارت ٹاکرے کے بعد بھارتی کپتان کے سیاسی بیان پر پی سی بی کا موقف تسلیم کرلیا گیا، آئی سی سی نے سوریا کمار یادیو کی سرزنش کرتے ہوئے مستقبل میں سیاسی بیان نہ دینے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی حکام نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکایت کے بعد سوریا کمار یادیو کی تمام گفتگو سنی اور اس نتیجے پر پہنچی کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔میچ ریفری اور آئی سی سی حکام نے سوریا کمار یادیو کو طلب کیا تھا، آج دبئی کے مقامی ہوٹل میں آئی سی سی نے معاملے کی سماعت کی جس میں پاکستان کا نکتہ سامنے رکھا گیا اور ان سے اپنے بیان...
بھارت نے 97 مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ تیجس لڑاکا طیاروں کے لیے سات ارب ڈالر کے آرڈر پر دستخط کیے کیونکہ اس کی فضائیہ نے کئی دہائیوں کے استعمال کے بعد روسی مگ 21 جیٹ طیاروں کو ریٹائر کیا ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق پہلے تیجس جیٹ طیارے کو 2016 میں فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا۔ انڈیا دنیا کے سب سے بڑے ہتھیاروں کے درآمد کنندگان میں سے ایک ہے جس نے اپنی افواج کی جدت کو اولین ترجیح بنایا ہے اور مقامی ہتھیاروں کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے بار بار زور دیا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے کہا کہ اس نے ’ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے ساتھ 97 جنگی طیاروں ایم...
فوٹو اسکرین گریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ افسوس ہے پیپلز پارٹی نے پنجاب میں سیلاب پر سیاست کی، براہ مہربانی اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مفت مشورے آرہے ہیں، اگر ہم دنیا سے امداد مانگیں تو این ایف سی کا پیسہ کس لیے ہے، کوئی خود دار شخص یہ بات کیسے کرسکتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سندھ میں کیا حال ہے بات نہیں کرنا چاہتی، مریم نواز پنجاب کی طرف اٹھنے والی انگلی توڑ دے گی، بی آئی ایس پی پر بھی کوئی تنقید نہیں کرنا چاہتی، جس کا لاکھوں کا نقصان ہوا اس کا بی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پاکستانی کھلاڑیوں کی شکایت لگا دی۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کے مبینہ رویے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تحریری شکایت درج کرا دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ای میل کے ذریعے آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف اور اوپنر صاحبزادہ فرحان نے گراؤنڈ میں اشتعال انگیز اشارے کیے، جو اسپرٹ آف دی گیم کے خلاف ہیں۔رپورٹس کے مطابق شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حارث رؤف نے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ پر ہاتھ سے طیارہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میٹا نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فیس بک اور میسنجر پر موجود کروڑوں کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کو خودکار طور پر ٹین (Teen) اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا۔کمپنی کے مطابق یہ اقدام بچوں کو آن لائن زیادہ تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے اور اس کے تحت 13 سے 15 سال کی عمر کے تمام صارفین کے اکاؤنٹس پرائیویٹ ہو جائیں گے۔ اس تبدیلی کے بعد والدین بھی یہ نگرانی کر سکیں گے کہ ان کے بچے میٹا کی ایپس کو کس طرح استعمال کر رہے ہیں، جبکہ کم عمر صارفین تک مختلف اقسام کے حساس یا غیر موزوں مواد کی رسائی بھی محدود ہو جائے گی۔میٹا نے...
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو “بے نظیر روزگار اسکیم” میں تبدیل کیا جائے تاکہ یہ عوام کو محض مالی معاونت فراہم کرنے کے بجائے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی معاون ثابت ہو۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام وفاقی سطح کا منصوبہ ہے اور یہ تجویز بھی وفاقی حکومت کی جانب سے سامنے آئی ہے کہ اس پروگرام کو صوبائی حکومتیں بھی اپنی منظوری دیں، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے اس معاملے پر بات ہوسکتی ہے، کیونکہ یہ پروگرام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈی جی خان : وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، سندھ کا کیا حال ہے میں بات نہیں کرنا چاہتی، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں ہم پنجاب کو سنبھال لیں گے۔ڈی جی خان میں الیکٹرک بس مںصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ میں کیوں دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا رہی، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے امداد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، کوئی باعزت شخص امداد مانگنے کی بات کیسے کرسکتا ہے؟ مجھے کسی امداد کی ضرورت نہیں، پنجاب کے عوام کا پیسہ پنجاب کے عوام پر ہی خرچ ہوگا۔انہوں نے...
جاپان میں پولیس نے جمعرات کو 75 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے جس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیٹی کی لاش پچھلے 20 سالوں سے فریزر میں محفوظ رکھی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: 2 بچوں کو قتل کرکے لاشیں برسوں تک سوٹ کیس میں چھپانے والی ماں پر جرم ثابت پولیس کے مطابق تفتیش کاروں نے منگل کو ٹوکیو کے شمال مشرق میں واقع ایباراکی صوبے میں رہائش پذیر خاتون کییکو موری کے گھر میں ایک ڈیپ فریزر کے اندر ایک بالغ خاتون کی لاش دریافت کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق موری نے لاش کی شناخت اپنی بیٹی مکی کو کے طور پر کی جو سنہ 1975 میں پیدا ہوئی تھی اور اب 50 سال سال کی ہوتی۔...
بلوچستان ہائیکورٹ نے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے جوڑے کے مقدمے میں نامزد قبائلی سردار شیر باز ساتکزئی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے 22 ستمبر کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت دی۔ تاہم، کیس کا سب سے اہم ملزم اور مقتولہ کا بھائی جلال خان اب تک قانون کی گرفت سے باہر ہے۔ اندوہناک واقعہ 4 جون 2025 کو ضلع کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں پیش آیا تھا، مگر اس کا انکشاف اُس وقت ہوا جب جولائی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں نوجوان مرد اور خاتون کو مبینہ جرگے کے حکم پر سرِعام گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ خاتون کو 7...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سینیٹر فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بڑے کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ایسے افراد کو نشانہ بنایا جائے گا جن کے لگژری لائف اسٹائل اور انکم ٹیکس گوشواروں میں واضح فرق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ سال کے گوشواروں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کم از کم 15 فیصد اضافہ دکھایا گیا تو پرانے گوشواروں کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے، بصورت دیگر پچھلے سالوں کا تمام ریکارڈ کھولا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ “30 فیصد پر بھی جان نہیں چھوٹے گی”، جس کا مطلب ہے کہ سخت کریک ڈاؤن کے دوران معمولی اضافہ دکھانے سے بھی چھٹکارا ممکن نہیں ہوگا۔...
ڈی جی خان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، سندھ کا کیا حال ہے میں بات نہیں کرنا چاہتی، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں ہم پنجاب کو سنبھال لیں گے۔ ڈی جی خان میں الیکٹرو بس مںصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ میں کیوں دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا رہی، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے امداد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، کوئی باعزت شخص امداد مانگنے کی بات کیسے کرسکتا ہے؟ مجھے کسی امداد کی ضرورت نہیں، پنجاب کے عوام کا پیسہ پنجاب کے عوام پر ہی خرچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول...
اسلام آ باد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرے کزنز سیاست میں کافی عرصے سے سرگرم ہیں اگر وہ مزید کچھ کرنا چاہتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جہاں تک میرے کزنز کی سیاست میں انٹری کی بات ہے تو وہ کافی عرصے سے سرگرم ہیں، اگر وہ اب مزید کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں خوش آمدید کرتے ہیں، میری نیک خواہشات میرے کزنز کے ساتھ ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، صدر زرداری، ان کی بہنوں یا میری طرف سے کبھی ان پر کوئی تنقید نہیں کی گئی، ہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آج کل سوشل میڈیا اور عام محفلوں میں یہ تاثر عام ہے کہ روٹی پر گھی لگانے سے وزن تیزی سے بڑھتا ہے، شوگر لیول اوپر جاتا ہے اور مجموعی صحت متاثر ہوتی ہے۔ بعض لوگ تو یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ گھی کھانے سے انسان کی عمر گھٹ جاتی ہے۔ لیکن ماہرین غذائیت اس خیال کو محض ایک مغالطہ قرار دیتے ہیں۔غذائی ماہرین کے مطابق دیسی گھی کو ’’سپرفوڈ‘‘ کہا جا سکتا ہے کیونکہ اس میں وٹامنز اے، ڈی، ای اور کے کے ساتھ ساتھ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں جو دل اور دماغ کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں، گھی نہ صرف آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے بلکہ فوری توانائی...
گلگت بلتستان کے تاجروں نے وفاقی حکومت سے ہونے والے حالیہ معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے سوست ڈرائی پورٹ پر جاری دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہنزہ: سوست میں تاجروں کا دھرنا آٹھویں روز میں داخل، پاک چین سرحدی تجارت معطل ڈان کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کی قیادت کرنے والے معروف تاجر رہنما جاوید حسین نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے مقامی تاجر جولائی سے سوست ڈرائی پورٹ پر دھرنا دیے ہوئے ہیں اور پورٹ کی بندش کی صورت میں حکومت کی ٹیکس پالیسیوں اور کسٹمز کلیئرنس کی معطلی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز وفاقی حکومت، جی بی حکومت اور مقامی تاجروں کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء) سپریم کورٹ نے وکیل کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے ہیں کہ دلچسپ مقدمہ ہے‘ درخواست گزار کہتا ہے وکیل کو برقت فیس اور فائل دی۔ درخواست کے مطابق وکیل نے جان بوجھ کر مقدمہ دائر نہیں کیا درخواست گزار اب اپنے وکیل پر مقدمہ درج کرواناچاہتا ہے۔(جاری ہے) انھوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روز دیے ہیں۔سماعت جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ درخواست گزار کے مطابق اسکا کیس وکیل نے خراب کیا ایسے وکیلوں کے خلاف مقدمات ہوں گے تو کیا ہوگا۔درخواست گزار بار...