کراچی :’’را‘‘ ایجنٹ سلیم کو 109برس قید
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-08-22
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ کے ایجنٹ سلیم کے خلاف باوردی مواد کی برآمدگی کے مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو مجموعی طور پر 109 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، عدالت نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ پراسکیوشن کے مطابق ایس آئی یو پولیس نے ملزم سلیم کو ماڑی پولیس کے علاقے سے گرفتار کیا تھا ۔ گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے ایک دستی بم، اوان لانچر اور دیگر غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ پراسکیوشن کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے بھارتی خفیہ ایجنسی راسے تعلق کا اعتراف کیا۔ملزم نے 2012 ء سے 2014ء کے درمیان تین مرتبہ بھارت کا سفر کیا تھا جبکہ وہ 1989ء میں غیر قانونی طریقے سے بھارت سے پاکستان آیا تھا۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزم نے جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شناختی دستاویزات اور پاسپورٹ حاصل کیے۔ پراسکیوشن کے مطابق ملزم نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ بھارت کے شہر گجرات بھوج میں وہ رکشہ چلاتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے 4پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ہیں، جو اس کی جعل سازی اور غیر قانونی سرگرمیوں کا واضح ثبوت ہیں۔ عدالت نے سزا سنانے کے بعد ملزم کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے اسے فوری طور پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے معلم قاری عبدالمنان ناصر ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251109-08-37