شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون کا نیا سفر، فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری دی ہے۔ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی نئی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے، جس کی جھلک انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔
View this post on Instagram
A post shared by दीपिका पादुकोण (@deepikapadukone)
دیپیکا نے شوٹنگ کے پہلے دن کی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ شاہ رخ خان کا ہاتھ تھامے نظر آئیں۔ اداکارہ نے ساتھ ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا:
’تقریباً 18 سال پہلے فلم ’اوم شانتی اوم‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے مجھے پہلا سبق دیا تھا کہ فلم بنانے کا تجربہ اور تعلقات اس کی کامیابی سے زیادہ اہم ہیں۔ میں نے یہ سبق ہمیشہ یاد رکھا، اور شاید یہی وجہ ہے کہ آج ہم اپنی چھٹی فلم ایک ساتھ بنا رہے ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں:فلم ’کالکی 2‘ سے دیپیکا پڈوکون کی علیحدگی، وجہ اسکرپٹ میں تبدیلی یا معاوضے کا تنازع؟
فلم ’کنگ‘ دیپیکا اور شاہ رخ خان کی چھٹی مشترکہ فلم ہے۔ اس سے قبل دونوں نے ’اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس، ہیپی نیو ایئر، پٹھان‘ اور ’جوان‘ میں ایک ساتھ اداکاری کی تھی، جو سبھی ناظرین کو بے حد پسند آئی تھی۔
واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دیپیکا پڈوکون کو حال ہی میں پربھاس کی فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کے سیکوئل سے نکال دیا گیا۔
فلم ساز ادارے وائیانتی موویز نے اپنے بیان میں کہا کہ غور و فکر کے بعد انہوں نے اداکارہ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پربھاس دپیکا پاڈیکون شاہ رخ خان کالکی کنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پربھاس شاہ رخ خان دیپیکا پڈوکون شاہ رخ خان
پڑھیں:
ریاض میں ڈیجیٹل گورنمنٹ فورم 2025 کا آغاز، مملکت کی ڈیجیٹل ترقی عالمی سطح پر نمایاں
سعودی عرب میں ڈیجیٹل گورنمنٹ فورم 2025 کا آغاز ریاض میں شاندار انداز میں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: مدینہ منورہ اور ریاض یونیسکو کے تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل
سعودی گزٹ کے مطابق یہ فورم ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام ’اب ہمارا مستقبل‘ کے نعرے کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔
فورم کے چوتھے ایڈیشن میں 2 ہزار سے زائد مندوبین اور ماہرین شریک ہیں جن میں متعدد وزرا، عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے رہنما شامل ہیں۔
ڈیجیٹل تبدیلی ہماری قومی ترجیح ہے، احمد الصویانافتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے گورنر انجینیئر احمد بن محمد الصویان نے کہا کہ یہ فورم مملکت کی ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے گزشتہ برسوں میں عالمی ڈیجیٹل انڈیکیٹرز میں نمایاں ترقی کی ہے جو مختلف سرکاری اداروں کی کارکردگی اور تکنیکی اختراعات کا نتیجہ ہے۔
مزید پڑھیے: مِسک گلوبل فورم 19 اور 20 نومبر کو ریاض میں ہوگا
احمد الصویان نے کہا کہ مملکت ایک مربوط ڈیجیٹل مستقبل کی جانب بڑھ رہی ہے، جہاں اختراع اور مصنوعی ذہانت 2 بنیادی ستون ہیں اور یہی ہماری سرکاری کارکردگی بہتر بنانے اور شہریوں و رہائشیوں کے لیے خدمات کو جدید بنانے کا ذریعہ ہیں۔
فورم میں ڈیجیٹل کانٹینٹ ایفیشنسی انڈیکس 2025 کے نتائج بھی جاری کیے گئے جس کے مطابق مجموعی کارکردگی 76.24 فیصد رہی یہ اعداد و شمار 250 سرکاری ویب سائٹس کے معیار پر مبنی ہیں جو ڈیجیٹل کارکردگی میں اعلیٰ سطح کی نشاندہی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیے: پی آئی اے کی ریاض ایئر کے ساتھ کارگو ڈیل، قومی ایئرلائن کو کیا فائدہ ہوگا؟
اس موقعے پر ڈیجیٹل گورنمنٹ ایوارڈ 2025 کے فاتحین کو اعزازات دیے گئے جبکہ انوویشن چیلنج ایکسیلیریٹر 2025 کے کامیاب شرکا کو بھی ان کی شاندار کاوشوں پر سراہا گیا۔
اختراعات، مصنوعی ذہانت اور نئی ٹیکنالوجی پر توجہفورم کے پہلے دن متعدد ورکشاپس اور پینل سیشنز منعقد کیے گئے جن میں سرکاری اختراع، مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔
ان سیشنز کا مقصد خدمات میں جدت اور صارف کے تجربے کو بہتر بنانا تھا۔
نمائش میں 40 سے زائد اداروں کی شرکتفورم جمعرات کو بھی جاری رہے گا جس میں اعلیٰ قیادت کے سیشنز، مکالماتی نشستیں اور ایک بڑی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن نمائش شامل ہے۔
اس نمائش میں 40 سے زائد سرکاری و نجی ادارے اپنی ڈیجیٹل پہل کاریوں، کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کو پیش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ریاض کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی فٹبال اچھالنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل
ڈیجیٹل گورنمنٹ فورم 2025 سعودی عرب کے اس وژن کی علامت ہے جس کے تحت مملکت جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے گورننس کے نئے ماڈلز تشکیل دے رہی ہے، ایک ایسا نظام جو موثر، شفاف اور ڈیجیٹل طور پر مربوط ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے گورنر انجینئر احمد بن محمد الصویان ڈیجیٹل گورنمنٹ فورم 2025 ڈیجیٹل گورنمنٹ فورم 2025 ریاض سعودی عرب