2025-11-04@15:00:49 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 22				 
                «دیپیکا پڈوکون»:
	 بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو ملک کی پہلی “مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر” مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں بھارت کی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے دیا گیا، جس کا مقصد ذہنی صحت کے فروغ اور آگاہی کو قومی سطح پر مضبوط بنانا ہے۔  دیپیکا پڈوکون نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس ذمہ داری کو ایک اہم قومی فریضہ سمجھتی ہیں اور ذہنی صحت کے حوالے سے جاری کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔  اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری کے دوران اس بات پر خصوصی توجہ دیں گی کہ معاشرے میں ذہنی امراض کے بارے میں پائی جانے...
	 بالی ووڈ کی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئی ہیں، اس بار وجہ ابوظہبی کے ایک تشہیری ویڈیو میں ان کا عبایا پہننا بنا۔  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ابوظہبی کے محکمۂ ثقافت و سیاحت کے اشتراک سے جاری کی گئی ہے، جس میں دیپیکا اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ہمراہ برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نظر آتی ہیں۔ اس ویڈیو میں دونوں کو لُووَر ابوظبی میوزیم اور شیخ زید گرینڈ مسجد کی سیر کرتے دکھایا گیا ہے۔ میوزیم اور مسجد میں لی گئی جھلکیوں میں دیپیکا عنابی رنگ کے عبایا میں نظر آئیں، تاہم ان کے بھارتی مداحوں کو ان کا حجاب کرنا ناگوار گزرا...
	 بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون کی ممبئی ایئر پورٹ پر حالیہ ملاقات کے بعد ان کے ایک ساتھ سفر کرنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔  بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون گزشتہ صبح ممبئی ایئر پورٹ پر ایک بار پھر ملے، ان کی ملاقات کی کئی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن سامنے آئیں، جنہیں دیکھ کر مداح بہت خوش ہوئے، اب ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایئر پورٹ سے باہر نکلتے ہوئے رنبیر دیپیکا کے پیچھے چلتے ہوئے لگ بھگ اپنی گاڑی ہی بھول گئے۔ ایک فین پیج کی جانب سے شیئر کیے گئے ویڈیو کلپ میں رنبیر اور دیپیکا...
	 بالی ووڈ کی سپر اسٹار جوڑی شاہ رُخ خان اور دیپیکا پڈوکون جلد اپنی چھٹی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رُخ خان اور دیپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی فلم ’کنگ‘ کا اعلان کیا ہے۔ یہ خبر سن کر اس خوبصورت جوڑی کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔  دیپیکا کی جانب سے یہ اعلان فلم ’’کالکی 2898 اے ڈی‘‘ کے سیکوئل سے نکلنے کے بعد کیا گیا ہے۔ دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر اپنی اور شاہ رُخ کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ شاہ رُخ نے 18 برس پہلے جب اوم شانتی اوم بنی تو مجھے ایک سبق سکھایا تھا‘۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ...
	بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری دی ہے۔ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی نئی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے، جس کی جھلک انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔   View this post on Instagram   A post shared by दीपिका पादुकोण (@deepikapadukone)  دیپیکا نے شوٹنگ کے پہلے دن کی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ شاہ رخ خان کا ہاتھ تھامے نظر آئیں۔ اداکارہ نے ساتھ ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا: ’تقریباً 18 سال پہلے فلم ’اوم شانتی اوم‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے مجھے پہلا سبق دیا تھا کہ فلم بنانے کا تجربہ اور تعلقات اس کی کامیابی سے زیادہ اہم ہیں۔ میں...
	فلم ’کالکی‘ کے سیکوئل سے دپیکا پڈوکون کی علیحدگی کے بعد بالی ووڈ میں چہ مگوئیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اداکارہ کی فلم سے رخصتی کے باضابطہ اعلان کے بعد اس فیصلے کے پیچھے ممکنہ وجوہات پر مبنی مختلف رپورٹس منظرِ عام پر آ چکی ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق دپیکا نے خود فلم سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ابتدا میں فلم کا مرکزی پلاٹ دپیکا کے کردار کے گرد گھوم رہا تھا تاہم حالیہ دنوں میں اسکرپٹ میں تبدیلی کی گئی جس کے باعث ان کا کردار تقریباً ایک کیمیو (مختصر ظاہری کردار) تک محدود ہو گیا۔ اس اچانک تبدیلی پر دپیکا حیران رہ گئیں اور مبینہ طور پر اسی وجہ سے...
	دیپیکا پڈوکون اپنی بیٹی دعا سنگھ پڈوکون کی ویڈیو بنانے پر مداح پر بھڑک گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ حال ہی میں وائرل ہونے والی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی دعا پڈوکون سنگھ کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ ویڈیو میں، دعا کو دیپیکا کی گود میں بیٹھے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں دیپیکا کیمرے کے پیچھے موجود شخص پر بیٹی کی ویڈیو بنانے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے بیٹی کا چہرہ چھپاتے نظر آئیں۔ اداکارہ کے منع کرنے پر وہاں موجود لوگوں نے فوری طور پر ریکارڈنگ رکوا دی کیونکہ اداکارہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی بیٹی کا چہرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو۔ تاہم پھر...
	لاس اینجلس کی ہالی ووڈ چیمبر آف کامرس نے اعلان کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون 2026 میں ہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارہ حاصل کرنے والی پہلی بھارتی شخصیت بن جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون کا پہلا پیار کون؟ یہ اعلان بدھ کے روز کیا گیا، جس کے بعد دیپیکا نے انسٹاگرام اسٹوری پر مختصر مگر معنی خیز ردِعمل دیتے ہوئے صرف ایک ہی لفظ لکھا، جو تھا ’تشکر‘۔ #DeepikaPadukone creates history as the first Indian to be honoured with a star on the Hollywood Walk of Fame, class of 2026. Announced via a live-stream by the Hollywood Chamber of Commerce, Deepika continues to represent India on the world stage.Queen for a...
	 بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر بڑے پردے پر ساتھ نظر آئیں گے۔ معروف ہدایتکار سدھارتھ آنند کی نئی فلم "کنگ” کی شوٹنگ قدرے تاخیر سے 18 مئی سے ممبئی میں شروع ہوگی۔ فلم میں شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان، ابھشیک بچن، ارشد وارثی، جیدیپ اہلوت اور ابھے ورما بھی شامل ہیں۔ ابتدا میں دیپیکا پڈوکون کی مصروفیت اور زچگی کی چھٹی کی وجہ سے ان کی دستیابی ممکن نہ تھی لیکن اب فلم کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد دستیاب ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون کا کردار محض کیمیو نہیں بلکہ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی خوبصورت کیمسٹری کو پیش کرے گا۔ یہ فلم اوم شانتی اوم چنئی ایکسپریس، ہیپی نیو ایئر، پٹھان اور جوان کے بعد شاہ رخ اور دیپیکا کی چھٹی...
	بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کا کہنا ہے کے دیپیکا پڈوکون ان کا پہلا کرش تھیں۔ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کی، جس میں انہوں نے اپنے بچپن اور والدین کے ساتھ تعلقات پر بات کی۔ انہوں نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ تقریباً 7 یا 8سال کے تھے جب انہیں پہلی بار یہ سمجھ آیا کہ ان کے والدین مشہور ہیں۔ اس وقت ان کے والد سیف علی خان برطانیہ میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ امتیاز علی کی فلم ’لو آج کل‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اسی دوران ابراہیم کو اپنے والدین...
	بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی حال ہی میں سدھارتھ آنند کی نئی آنے والی فلم ’کنگ‘ کا حصہ ہونے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، جس میں شاہ رخ خان، سہانا خان اور ابھشیک بچن شامل ہیں۔ تاہم، ڈائریکٹر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس سے یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ شاید دیپیکا پڈوکون کی فلم میں شرکت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ سدھارتھ آنند نے ایکس پر ایک لفظ ’غلط‘ پوسٹ کیا، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس کا مطلب کیا ہے، لیکن بہت سے مداحوں نے اندازہ لگایا کہ شاید ان کا اشارہ دیپیکا پڈوکون کی شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ میں شمولیت کی افواہوں...
	 پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں بالی ووڈ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کرنے کی افواہوں پر اپنی موقف بیان کیا ہے۔ منیب بٹ گزشتہ دنوں ایک نجی ٹیلی ویژن ٹاک شو میں شریک تھے جہاں ان سے عالیہ بھٹ یا دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش کے بارے میں سوال کیا گیا۔ منیب بٹ سے جب ایک مداح نے سوال پوچھا کہ کیا وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کسی بھارتی فلم میں کام کر رہے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا، ’’نہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ مجھے عالیہ یا دیپیکا کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش نہیں ہوئی۔ البتہ، مجھے ایک بھارتی پنجابی فلم کی آفر ضرور ہوئی...
	بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کچھ سالوں پہلے اس قدر ڈپریشن کا شکار تھیں کہ وہ خودکشی کرنا چاہی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون نے ایک حالیہ انٹرویو میں ڈپریشن سے لڑنے اور اس پر قابو پانے کیلئے اپنی جدوجہد کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ سن 2014 میں وہ ممبئی میں رہا کرتی تھیں اور ایک لمبے عرصے تک ڈپریشن کا شکار رہ چکی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ خود بھی نہیں جانتی تھیں کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے وہ خود کو بےبس اور نااُمید محسوس کرتی تھیں۔ دیپیکا نے بتایا کہ سب سے پہلے ان کی والدہ نے ان کے...
	 بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ماں بننے کے بعد اپنی پہلی ریمپ واک کرتے ہوئے سبیاساچی کے 25 ویں سالگرہ شو میں شرکت کی۔  دیپیکا، جو پچھلے چند مہینے اپنی بیٹی دعا کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں، اس تقریب میں شاندار انداز میں جلوہ گر ہوئیں اور اپنی منفرد اسٹائل سے مداحوں کے دل جیت لیے۔ اداکارہ نے اس خاص موقع پر سفید رنگ کے مونوکرومیٹک لباس کا انتخاب کیا جس میں پینٹ، ٹاپ اور ٹرینچ کوٹ شامل تھے۔ ان کے انداز کو نکھارنے کے لیے سبیاساچی کے ڈیزائن کردہ چمکتے ہار، چمڑے کے دستانے، اور قیمتی جواہرات سے سجی بریسلیٹس کا استعمال کیا گیا۔ ان کے سر پر بندھے اسٹائلش ہیڈ بینڈ نے ان...
	بھارت کی ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے چیئر کی جانب سے ہر ہفتے 90 گھنٹے کام کرنے کی حمایت کرنے کے کلپ سامنے آنے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون  کام اور زندگی کے درمیان توازن کی اہمیت کی وکالت میں سامنے آگئیں۔ لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) کے چیئرمین ایس این سبرامنیم کی جانب سے کمپنی کے ایک اندرونی اجلاس کے دوران دیے گئے ریمارکس کے ایک کلپ کے منظر عام پر آنے کے بعد ریڈٹ صارفین نے غم و غصے کو جنم دیا۔ ویڈیو میں انہوں نے اتوار کو کام پر بلانے کا اطلاق نہ کر پانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا ’اگر میں آپ سے اتوار کو کام کروا سکوں تو...
