بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کا کہنا ہے کے دیپیکا پڈوکون ان کا پہلا کرش تھیں۔

سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کی، جس میں انہوں نے اپنے بچپن اور والدین کے ساتھ تعلقات پر بات کی۔

انہوں نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ تقریباً 7 یا 8سال کے تھے جب انہیں پہلی بار یہ سمجھ آیا کہ ان کے والدین مشہور ہیں۔ اس وقت ان کے والد سیف علی خان برطانیہ میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ امتیاز علی کی فلم ’لو آج کل‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اسی دوران ابراہیم کو اپنے والدین کی شہرت کا اندازہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا دیپیکا پڈوکون شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی؟

ابراہیم نے کہا کہ دیپیکا پڈوکون ان کی سب سے پہلی کرش تھیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جب وہ بچے تھے تو دیپیکا سے بہت متاثر تھے اور موقع تلاش کرتے رہتے تھے کہ انہیں فلم کے سیٹ پر دیکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں سوچتا تھا، واؤ یہ دیپیکا پڈوکون ہیں۔ وہ میری پہلی کرش تھی۔ میں بہت چھوٹا تھا اور ان کا دیوانہ تھا۔ میں کہتا، مجھے دیپیکا کو دیکھنا ہے۔ اور تب ہی مجھے احساس ہوا کہ میرے والد واقعی بڑے ایکٹر ہیں۔ دیپیکا پڈوکون ان کے ساتھ فلم کر رہی ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کی بالی ووڈ میں دبنگ انٹری کا دیپیکا پڈوکون سے کیا تعلق ہے؟

ابراہیم نے بتایا کہ ان کے والد ہمیشہ شہرت کے بارے میں کھلے دل سے بات کرتے تھے، جب کہ ان کی ماں امریتا سنگھ نے ہمیشہ زیادہ زمینی رویہ اپنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میری ماں ہمیشہ مجھے ایسے محسوس کرواتی تھیں جیسے وہ بس ایک پیاری، شہری پنجابی ماں ہوں۔ میری ماں پنجابی ماں ہیں۔ تو میں بھی کافی حد تک پنجابی ہوں۔ یا شاید نہیں۔ مجھے نہیں معلوم۔ جو بھی ہوں، میں پاگل ہوں۔ وہ میری ماں کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے دو پاگل بچوں کی پرورش کی ہے۔ میں اور میری بہن، سارا علی خان۔ وہ بھی کافی پاگل ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ہم دکھاوا کرتے ہیں، ہم واقعی پاگل ہیں‘۔

ابراہیم علی خان نے بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو فلم ’نادانیاں‘ سے کیا۔ فلم میں ان کو اداکاری پر کافی تنقید کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ابراہیم علی خان بالی ووڈ دیپیکا پڈوکون سیف علی خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ابراہیم علی خان بالی ووڈ دیپیکا پڈوکون سیف علی خان ابراہیم علی خان دیپیکا پڈوکون سیف علی خان انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

اداکارہ ہانیہ عامر نے حج کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف اور مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے رواں سال فریضۂ حج ادا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر حج کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اپنے کیپشن میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اسے ایک “مبارک سفر” قرار دیا اور لکھا: “الحمدللہ۔”

View this post on Instagram

A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)


اداکارہ کی اس روحانی سفر کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری اور ان کے چاہنے والوں کی طرف سے انہیں مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر سے تقریباً 16 لاکھ 73 ہزار سے زائد مسلمانوں نے اس مقدس عبادت میں شرکت کی، جن میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات بھی شامل تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیری رکشہ ڈرائیور جو وطن سے محبت کا اظہار انوکھے انداز میں کرتا ہے
  • سیالکوٹ: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ماں بیٹا قتل
  • میری ناکامی پر لوگوں نے آٹو رکشہ ڈرائیور کا بیٹا کہہ کر پُکارا
  • صبا قمر نے عید کس منفرد انداز میں گزاری؟ اداکارہ کی پوسٹ نے دل جیت لیے
  • دیرینہ دشمنی کا انجام؛ اندھا دھند فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق
  • اداکارہ ثانیہ سعید ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل پر گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں
  • کراچی: ابراہیم حیدری میں ٹینک صفائی، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی
  • اداکارہ ہانیہ عامر نے حج کی سعادت حاصل کرلی
  • کویت نے پاکستانیوں کے ویزے پر عائد پابندی ختم کردی، ہزاروں نوکریاں منتظر
  • جاوید شیخ نے اداکارہ میرا سے متعلق ماضی کا دلچسپ قصہ سنا دیا