Jang News:
2025-10-30@01:10:17 GMT

خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT

خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوگا

خیبر پختونخوا سے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوگا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت میں ہوگی، صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل ریٹرنگ افسر (آر او) مقرر کیے گئے ہیں۔

سینیٹ کی نشست پر 3 امیدواروں تاج محمد آفریدی، خرم ذیشان اور عرفان سلیم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی اراکین کی کل تعداد 145 ہے، سینیٹ کی خالی نشست پر کامیابی کےلیے 73 ووٹ درکا ہے، حکومتی اراکان کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن ممبران 53 ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا

پڑھیں:

الیکشن کمیشن کےپاس اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کےبغیر کسی رکن کو نااہل کرے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر کسی سینٹر کو نااہل کرے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم آئینی بنچ کے سامنے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت تھی، ہم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی ہویی تھی آج سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا، ہائیکورٹ کو ڈائریکشن جاری کی گئی ہیں کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کل سینیٹ کا الیکشن ہورہا ہے، ہم نے سینیٹ کا الیکشن نہ کروانے کیلئے درخواست بھی دی تھی، عدالت نے کہاں ہم مزید پیچیدگیوں میں نہیں جانا چاتتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالت نے کہا اور بھی بہت سارے لوگوں کے نااہلی کے معاملات اس سے منسلک ہیں، امید ہے ہائیکورٹ میں کیس چلے گا تو ہمیں ریلف ملے گا، الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ چئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر کسی سینٹر کو نااہل کرے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا، شبلی فراز کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہوگا
  • شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن، اے این پی نے حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا
  • سپریم کورٹ نے شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کردی
  • الیکشن کمیشن کےپاس اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کےبغیر کسی رکن کو نااہل کرے، بیرسٹر گوہر
  • سپریم کورٹ: شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کی درخواست مسترد
  • شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ انتخابات کل، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
  • شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی استدعا مسترد
  • سپریم کرٹ؛ شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی استدعا مسترد
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر