2025-10-29@22:11:50 GMT
تلاش کی گنتی: 30
«پھل کا»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سنجھورو( نمائندہ جسارت)حکومت سندھ اور ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی ھدایات پر مختیارکار سنجھورو امجد سعید ڈاھری کے تعلقہ سنجھورو کے مختلف شہروں کے اچانک دورے سبزی پھل فروٹ کی لسٹیں چیک کیں۔منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی امجد سعید ڈاہری تفصیلات کے مطابق تعلقہ مختیارکار سنجھورو امجد سعید ڈاہری نے اچانک سے تعلقہ سنجھورو کے مختلف شہروں کے دورے کیے اور اس موقع پر سبزی فروش پھل فروٹ فروش اور کریانہ کی دوکانوں پر ریٹ لسٹ چک کی اس موقع پر مختیارکار سنجھورو امجد سعید ڈاہری نے دوکانداروں پھل فروٹ سبزی فروشوں کو سختی سے تنبہیہ کیا اور کہا کہ ناجئز منافع خوری کی ھرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور دوکاندار سبزی پھل فروٹ...
فائل فوٹو طورخم تجارتی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کے لیے آج 14ویں روز بھی بند ہے۔کسٹم ذرائع کے مطابق تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں برقرار ہیں۔ امپورٹ اور ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔پاکستان افغانستان کو سیمنٹ، ادویات، کپڑا اور تازہ پھل سبزیاں سمیت مختلف اشیاء برآمد کرتا ہے۔کسٹم ذرائع کے مطابق افغانستان سے کوئلہ، سوپ اسٹون، خشک اور تازہ پھل بشمول متعدد اشیاء درآمد کی جاتی ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت سیکیورٹی حکام سے منظوری ملنے کے بعد دوبارہ شروع کی جاسکتی ہے۔
پشاور: خیبر: طورخم سرحدی گزرگاہ کی بندش سے ٹرانزٹ سمیت دو طرفہ تجارت معطل ہے، تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے سرحد کے دونوں اطراف ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان افغانستان کو تازہ پھل، سیمنٹ، کپڑا سمیت مختلف اشیاء برآمد کرتا ہے، ادویات، میڈیکل آلات، اسپورٹس سامان بھی پاکستانی برآمدات میں شامل ہے۔ کسٹم ذرائع کے مطابق افغانستان سے تازہ پھل، خشک پھل، کوئلہ سمیت معدنی اشیاء درآمد کی جاتی ہیں، طورخم تجارتی گزرگاہ کی بندش کے سبب پاکستان کی طرف دو ہزار سے زائد کارگو گاڑیاں پھنس گئی ہے۔ کسٹم ذرائع کے مطابق پھنس جانے والی کارگو گاڑیوں میں ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ سامان لے جانے والے گاڑیاں شامل ہیں۔
کنگز کالج لندن کے محققین نے موجودہ تمام سائنسی شواہد کا تجزیہ کر کے قبض کے توڑ کے لیے نئے رہنما اصول وضع کردیے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا اسپارکلنگ واٹر واقعی کولڈ ڈرنکس کا صحتمند متبادل ہے؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین غذائیت نے قبض کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کو نئی ہدایات جاری کی ہیں جن میں یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ روزانہ چند دانے کیوی فروٹ کھانا قبض کی شکایت سے نجات دلانے میں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے اور یہ عمومی طور پر دی جانے والی زیادہ فائبر کھانے کی ہدایت سے کہیں بہتر ابتدائی قدم ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ کیوی پھل روزانہ کھانا قبض کے علاج کے لیے فائبر پر زور...
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ پھل کھانے سے پھیپھڑوں پر فضائی آلودگی کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف لیسٹر کے مطابق آلودگی کے اثرات میں کمی کی وجہ ان پھلوں میں قدرتی طور پر موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہو سکتے ہیں۔ دو لاکھ سے زیادہ افراد پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو دن میں زیادہ پھل کھاتے تھے ان میں خواتین پر واضح اثرات دیکھنے کو ملے۔ محققین نے بتایا کہ مرد عمومی طور پر خواتین کے مقابلے میں کم پھل کھاتے پائے گئے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خواتین میں حفاظتی اثرات کیوں زیادہ تھے۔ تحقیق پر گفتگو کرتے ہوئے چیرٹی استھما + لنگ یوکے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کے غیرجانبدار طبی ماہرین نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے سن سکرین کو دوبارہ ضروری ادویات کی معیاری فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔اس فہرست میں ایسی ادویات شامل ہیں جو بڑے پیمانے پر آبادی کی ترجیحی طبی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ Tweet URL ماہرین نے اس اقدام کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے جو اس طویل جدوجہد کا حصہ ہے جس کا مقصد ان غیر ضروری اموات کی طرف توجہ مبذول کرانا اور انہیں روکنے کے لیے مؤثر، عملی اور پائیدار طریقے ڈھونڈنا ہے جو پھلبہری کے شکار افراد میں جلد کے سرطان کی وجہ سے...
قومی کرکٹ ٹیم کے بولرز کو سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین کارکردگی کا انعام مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سفیان مقیم، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور محمد نواز کی پوزیشن میں بہتری آگئی۔ سفیان مقیم سات درجے ترقی پاکر پندرہویں پوزیشن پر آگئے۔ شاہین آفریدی چار درجے ترقی سے بائیسویں، ابرار احمد انتالیس درجے کی لمبی چھلانگ کر ستائیسویں اور محمد نواز تیرہ درجے ترقی پاکر تیسویں پوزیشن پر آگئے۔ حارث رؤف سات درجے تنزلی سے پینتیسویں پوزیشن پر چلے گئے۔ بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم تین درجے تنزلی سے چوبیسویں اور محمد رضوان چھ درجے تنزلی سے اٹھائیسویں پوزیشن پر چلے گئے۔ حسن نواز چار درجے تنزلی سے پینتیسویں...
برصغیر میں جب ہر سال شدید گرمی اور حبس کا موسم آتا ہے تو باغات میں ایک ایسا پھل پکنے لگتا ہے جو صرف ذائقے اور خوشبو کا تحفہ نہیں بلکہ تعلقات میں مٹھاس بھرنے کا پیغام بھی لاتا ہے۔ آم کو ’پھلوں کا بادشاہ‘ کہا جاتا ہے، مگر اس کا کردار ایک خاموش سفارتکار کا بھی ہے جو سیاست کی زبان بند ہونے پر بھی بات جاری رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھمبر آزاد کشمیر کے مشہور کھٹے میٹھے آم، پیداوار میں کمی کیوں؟ ساون کے آغاز کے ساتھ ہی آم کے ٹوکرے اور پیٹیاں خاموشی سے نہ صرف بازاروں بلکہ سفارتخانوں، وزارتِ خارجہ، ایوانِ صدر اور وزرائے اعظم کی رہائش گاہوں تک پہنچنا شروع ہوجاتے ہیں۔ یہ صرف تحفے...
نوازشریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش کی خبروں پر سینئر صحافی نصرت جاوید کھل کر بول پڑے ،پھلجھڑی قرار دیدیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدرمیاں نوازشریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش کی خبروں پر سینئر صحافی اور تجزیہ کار نصرت جاوید کھل کر بول پڑے اور اسے پھلجھڑی قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک انٹرویو میں سینئر صحافی نصرت جاوید کا کہناہے کہ وہ اپنی ماں کا لاڈلہ بیٹا ہے جس کا نام نوازشریف ہے،جب وہ گورنمنٹ کالج میں پڑھتے تھے تو ان کے پاس سپورٹس کارتھی، کالج کے سٹوڈنٹ کے پاس سپورٹس کار،وہ اپنے گھر کے اتنے لاڈلے تھے ،نصرت جاوید کا مزیدکہناتھا کہ نوازشریف کی انا عمران خان سے کہیں اوپر ہے،کسی نے دیکھا نہیں ہی اور نہ ہی جانتے ہیں نوازشریف کو،ان کے اندر جو غصہ بنتا رہتا...
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں خوبانی (زردآلو) کا سیزن اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ جون کے آغاز کے ساتھ ہی باغات میں مزدوروں کی چہل پہل اور پھلوں سے لدے درخت مقامی معیشت کی ایک عارضی لیکن اہم سرگرمی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: ’خوبانی اور چیری کے درختوں پر پھول کھلتا ہے مگر پھل کیوں نہیں ملتا؟‘ روزانہ کی بنیاد پر خوبانی کے ہزاروں کارٹن پیک کیے جا رہے ہیں جو ملک کے مختلف حصوں میں بھیجے جاتے ہیں۔ گزشتہ 6 سال سے سیزنل باغبانی کے شعبے سے وابستہ مقامی مزدور عبدالنبی بتاتے ہیں کہ خوبانی کا موسم تقریباً ایک مہینے پر مشتمل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ تقریباً 100 کارٹن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">موسمِ گرما کے آتے ہی بازاروں میں آموں کی بہار آ جاتی ہے اور یہ پھل نہ صرف ذائقے کے لحاظ سے لاجواب ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور اس کی غذائیت کے باعث یہ لقب بالکل درست لگتا ہے۔آم غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جن میں پروٹین، فائبر، وٹامن سی، وٹامن اے، وٹامن بی 6، پوٹاشیم، میگنیشیم اور فولاد جذب کرنے میں مددگار عناصر شامل ہیں۔ وٹامن سی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور جسمانی خلیات کی مرمت میں مدد دیتا ہے۔ وٹامن اے بینائی کو بہتر بناتا ہے جبکہ دیگر اجزا دل، ہڈیوں اور نظامِ انہضام کے لیے مفید ہیں۔آم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : گرمیوں کا خاص پھل جامن نہ صرف اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے عوام میں مقبول ہے بلکہ طبی ماہرین کاکہنا ہےکہ یہ ایک ایسا قدرتی پھل ہے جو متعدد بیماریوں کے خلاف قدرتی تحفظ فراہم کرتا ہے۔جامن جسے انگریزی میں Black Plum یا Java Plum کہا جاتا ہے، غذائی ماہرین کے نزدیک ایک قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور پھل ہے جو خون کی صفائی، ذیابیطس کے کنٹرول، اور ہاضمے کے نظام کے لیے بے حد مفید سمجھا جاتا ہے۔ماہر غذائیت ڈاکٹر انعم ریاض کے مطابق جامن کا باقاعدہ استعمال جسم سے فاضل مادے خارج کرتا ہے اور جگر کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، یہ پھل خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قدرتی پھل نہ صرف ذائقے کے اعتبار سے پرکشش ہوتے ہیں بلکہ ان کے اندر پوشیدہ غذائی خزانے انسانی صحت پر دیرپا اور مثبت اثرات ڈال سکتے ہیں۔اسی حوالے سے آم جو گرمیوں کا بادشاہ کہلاتا ہے، اب ایک سادہ سا ذائقہ دار پھل نہیں رہا بلکہ جدید سائنسی تحقیق نے اسے دل کی صحت کے لیے مؤثر اور طاقتور قدرتی معاون قرار دے دیا ہے۔حال ہی میں امریکا میں شائع ہونے والی ایک طبی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ درمیانی عمر کی خواتین اگر روزانہ مناسب مقدار میں آم کا استعمال کریں تو ان کی دل کی مجموعی صحت میں نمایاں بہتری دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے جرنل آف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ینگ پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول اسپتال یونٹ کا آج ایک اہم اجلاس صوبہ کے صدر عبدالجبار کنبھار کی زیر صدارت ہوا جس میں اسپتال کے ڈائریکٹر فنانس آفتاب پھل کی جانب سے یونٹ کے ذمے داران و ملازمین کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے اور اسپتال میں کی جانے والی کرپشن کی مذمت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اسپتال انتظامیہ کیخلاف یونٹ نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے پر ڈاکٹر آفتاب پھل نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صوبہ سندھ کیجنرل سیکرٹری عبدالغفار رند اور یونٹ کے جنرل سیکرٹری روی تمبولی و دیگر کیخلاف کارروائی کی ہے جس کا مقصد اپنی کرپشن کو چھپانا ہے۔ انہوں...
وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے بلبل، مینا، ہدہد اور دیگر نایاب پرندوں کی نسلوں کے خاتمے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پھلدار درختوں کی کمی کے باعث یہ پرندے صوبہ چھوڑ چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں پھلدار اور مقامی درختوں کی شجرکاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس حوالے میں تمام انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔ اپنے دفتر سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے بلبل، مینا، ہدہد اور دیگر نایاب پرندوں کی نسلوں کے...
)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں پھلدار اور مقامی درختوں کی شجرکاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس حوالے میں تمام انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔ اپنے دفتر سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ کے مشیربرائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے بلبل، مینا، ہدہد اور دیگر نایاب پرندوں کی نسلوں کے خاتمے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پھلدار درختوں کی کمی کے باعث یہ پرندے صوبہ چھوڑ چکے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے تمام سرکاری دفاتر، کالونیوں اور دیگر مقامات پر شجرکاری کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ ہدایت کی گئی...
مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف---فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سرکاری دفاتر، کالونی اور دیگر مقامات پر درخت لگانے کی ہدایت کی ہے۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ پھلدار درختوں کی کمی کے باعث نایاب پرندے خیبر پختونخوا چھوڑ چکے ہیں۔مشیرِ اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا، بیرسٹر سیف مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بے کار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلبل، مینا، ہُدہُد اور دیگر مقامی پرندوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے پاکستان بھر کی موٹر ویز کے اطراف پھل دار درخت اور شجرکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی نے دنیا بھر کو متاثر کیا ہے اور پاکستان اس سے شدید طور پر متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھتی گرمی، کہیں غیر معمولی بارشیں تو کہیں خشک سالی سے انسانی زندگی بہت متاثر ہو رہی ہے۔ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے بد اثرات سے بچنے کے لیے ملک میں ماحول دوست کلچر اپناتے ہوئے درخت لگائیں، گرمی بھگائیں کے فارمولے پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں وزارت مواصلات اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی...
ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ،نجی شعبے کو سرکاری اراضی لیز پر دینے کی تجویز
ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ،نجی شعبے کو سرکاری اراضی لیز پر دینے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ موٹرویز کے اطراف سرکاری اراضی نجی شعبے کو لیز پر دینے کی تجویز دی گئی۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس میں ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا موٹرویز کے سفر کو خوشگوار اور ماحول کو بہتر بنانا ترجیح ہے۔دوران اجلاس موٹرویز کے اطراف سرکاری اراضی نجی شعبے کو...
ویب ڈیسک: ملک بھر میں موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی وزریر مواصلات عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس میں ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ دورانِ اجلاس موٹرویز کے اطراف سرکاری اراضی نجی شعبے کو لیز پر دینے کی بھی تجویز دی گئی جس کے لیے فوری اقدامات ہوں گے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت لگانے کیلئے پچیس سالہ پلان تشکیل دیا جائے گا۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ زرعی ماہرین اور فارمرز اس نیک مقصد...
مرغی کا ریٹ 595 لیکن 800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ بکرے کا گوشت 1900 کی بجائے 2500 سے 2700 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، چینی 163 روپے کی بجائے 180 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الفطر کے پہلے روز مرغی، بکرے، گائے کے گوشت، چینی، سبزیاں اور پھل سب مہنگے ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق عید الفطر کی چھٹیاں منڈیاں بند دکانداروں نے من مانیاں شروع کر دی، مرغی کا ریٹ 595 لیکن 800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ بکرے کا گوشت 1900 کی بجائے 2500 سے 2700 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، چینی 163 روپے کی بجائے 180 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ گائے کا...
عید الفطر کے پہلے روز مرغی، بکرے، گائے کے گوشت، چینی، سبزیاں اور پھل سب مہنگے ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق عید الفطر کی چھٹیاں منڈیاں بند دکانداروں نے من مانیاں شروع کر دی، مرغی کا ریٹ 595 لیکن 800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بکرے کا چھوٹا گوشت 1900 کی بجائے 2500سے2700 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، چینی 163 روپے کی بجائے 180 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ گائے کا بڑا گوشت 900 روپے کی بجائے 1300 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، الو دوئم 70 روپے کلو ٹماٹردوئم سے 100 روپے کلو، پیاز سوئم80روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، کیلا 300 کا درجن سیب 400 روپے کلو خربوزہ 250 روپے کلو ہورہا ہے۔ شہریوں...
کراچی: پھل فرشوں سے پولیس اہلکار کی بد تمیزی کا واقعہ، ایس ایس پی سینٹرل نے پھل فروش کو دفتر بلاکر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔دو روز قبل شاہراہِ نورجہاں میں مفت میں خربوزہ دینے سے منع کرنے پر پولیس اہلکاروں کی پھل فروش سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا تھا جبکہ انکوائری کے بعد کانسٹیبل ظفر کو برطرف کیا گیا تھا۔اتوار کو ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے متاثرہ پھل فروش کو دفتر بلا کر گلدستہ پیش کیا اور واقعہ کی مکمل تفصیلات حاصل کیں۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بھی پھل...
میاں چنوں(مانیٹر نگ ڈ یسک )درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نواحی گاؤں 112 پندرہ ایل میں درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میاں چنوں(نیوز ڈیسک)درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواحی گاؤں 112 پندرہ ایل میں درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ایک متاثرہ فرد نے بتایا کہ ہم نے لکڑی کی کٹائی کے دوران درخت سے پھل اتار کر کھایا تھا جس کے بعد حالت غیر ہوگئی۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، متاثرین میں نجم الحسن، رمضان ،عرفان،قیصر، عمر فاروق ظفر اقبال،مشتاق اور جاوید شامل ہیں۔ مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیشی درآمد کنندگان اور تاجروں کو سال بھر خصوصاً ماہ رمضان کی طلب کو پوری کرنے کے لیے پاکستان سے کھجور، نارنگی، دیگر پھلوں اور زرعی مصنوعات کی درآمد کے بڑے مواقع اور امکانات ہیں۔ اس بات کا تذکرہ فیڈریشن آف بنگلہ دیش چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف بی سی سی آئی) نے ڈھاکہ میں ہونے والے پاکستان کے ایک تجارتی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ایف بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بہت بڑا تجارتی خلا رہا ہے جبکہ پاکستان کے پاس بنگلہ دیشی مصنوعات برآمد کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ایف بی سی سی آئی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق دونوں ممالک کے...