ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ،نجی شعبے کو سرکاری اراضی لیز پر دینے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ،نجی شعبے کو سرکاری اراضی لیز پر دینے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ موٹرویز کے اطراف سرکاری اراضی نجی شعبے کو لیز پر دینے کی تجویز دی گئی۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس میں ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا موٹرویز کے سفر کو خوشگوار اور ماحول کو بہتر بنانا ترجیح ہے۔دوران اجلاس موٹرویز کے اطراف سرکاری اراضی نجی شعبے کو لیز پر دینے کی تجویز دی گئی۔ اس کے فوری اقدامات ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت لگانے کیلئے پچیس سالہ پلان تشکیل دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ زرعی ماہرین اور فارمرز اس نیک مقصد کے لئے آگے آئیں۔ پھلدار پودے ماحولیاتی بہتری اور معاشرتی خدمت کا باعث ہوں گے۔ کراچی سے کوئٹہ اور پنجاب سے کے پی کی موٹرویز کے اطراف شجرکاری کریں۔ موٹرویز کے بعد دیگر شاہراہوں کے ساتھ بھی پھلدار پودے لگائے جائی۔
وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے آئندہ 3 روز میں ٹھوس تجاویز تیاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ کہا روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر شجرکاری کو تیز تر بنانا ہو گا۔ وفاقی وزرا نے شجرکاری کے لئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت جنگ بندی،دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راونڈ مکمل پاک بھارت جنگ بندی،دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راونڈ مکمل بھارتی میڈیا بھارت کی بدترین شکست کا اعتراف کرنے لگا،پاک فضائیہ کی تعریفیں پاک بھارت کشیدگی، حکومت کا آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پھر سے اجاگر کر دیا، عمر عبداللہ او آئی سی کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم، مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور چین اور امریکہ نے محصولات میں نمایاں کمی پر اتفاق کر لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لیز پر دینے کی تجویز سرکاری اراضی نجی شعبے کو وفاقی وزیر پاک بھارت کا فیصلہ
پڑھیں:
نیب کا زلفی بخاری کی800کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ،اشتہار جاری
( عثمان خان)قومی احتساب بیورو (نیب) نے زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی کی نیلامی کا اشتہار جاری کردیا۔
زلفی بخاری 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری قرار دیے گئے تھے۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری ہونے پر نیب نے زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی کی نیلامی کا اشتہار جاری کردیا۔ اراضی کی نیلامی یکم اکتوبر دن 11 بجے میونسپل دفترجنڈ میں کی جائے گی۔
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی کی نیلامی کے احکامات ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کوارڈ انویسٹیگیشن ونگ نے دیئے۔
اراضی کا ایک رقبہ 771 کنال 9 مرلے پر مشتمل ہے، اراضی کا دوسرا رقبہ 25 کنال 7 مرلے پر مشتمل ہے۔