City 42:
2025-05-12@20:01:06 GMT

موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT

ویب ڈیسک: ملک بھر میں موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 وفاقی وزریر مواصلات عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس میں ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 دورانِ اجلاس موٹرویز کے اطراف سرکاری اراضی نجی شعبے کو لیز پر دینے کی بھی تجویز دی گئی جس کے لیے فوری اقدامات ہوں گے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت لگانے کیلئے  پچیس سالہ پلان تشکیل دیا جائے گا۔

مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے

 وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ زرعی ماہرین اور فارمرز اس نیک مقصد کے لئے آگے آئیں، پھلدار پودے ماحولیاتی بہتری اور معاشرتی خدمت کا باعث ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے کوئٹہ اور پنجاب سے کے پی کی موٹرویز کے اطراف شجرکاری کریں گے,موٹرویز کے سفر کو خوشگوار اور ماحول کو بہتر بنانا ترجیح ہے۔

 وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے آئندہ 3 روز میں ٹھوس تجاویز تیاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے  کہاکہ روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر شجرکاری کو تیز تر بنانا ہو گا، وفاقی وزرا نے شجرکاری کے لئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا ۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی قیادت میں تجاوزات کیخلاف وسیع آپریشن

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بھارتی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا اور پاک فضائیہ کے اثاثے محفوظ ہیں: وفاقی وزیر اطلاعات

 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا اور پاک فضائیہ کے اثاثے محفوظ ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایئرڈیفنس سسٹم نے میزائل حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا اور قوم کا مورال بلند ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ،نجی شعبے کو سرکاری اراضی لیز پر دینے کی تجویز
  • قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہوا؛ امیر مقام
  • وٹکوف غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں، آکسیوس
  • بھارت سمجھتا تھا کہ وہ ناقابلِ تسخیر ہے: احسن اقبال
  • پاک فوج نے دشمن کا غرور خاک میں ملاکر قوم کا سرفخر سے بلند کردیا،عبد العلیم خان
  • برطانیہ: تاریخی مقام پر مشہور درخت کاٹنے والوں کو 10 سال سزا کا امکان
  • بھارت میں گھس کر مارا، ہمارا نقصان نہ ہونے کے برابر، عطا تارڑ
  • بھارتی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا اور پاک فضائیہ کے اثاثے محفوظ ہیں: وفاقی وزیر اطلاعات
  • بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف اولین ترجیح: وزیراعظم