بھارت اب ایڈونچر کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
راودلشاد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈرون حملےمیں شہید ہونے والے علی حیدر کی رہائش گاہ آمد، وفاقی وزیر داخلہ نے علی حیدر شہید کے والد محمد اسلم اور والدہ شمیم بی بی سے ملاقات کی، شہیدعلی حیدر آٹھ بہنوں کااکلوتا بھائی تھا۔
علی حیدر شہید پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر برگر کا کاؤنٹر لگاتا تھا، شہید علی حیدر کے درجات کی بلندی و مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، وفاقی وزیر داخلہ نے شہید علی حیدر کے ساتھ زخمی کزن فیصل منظور کی حوصلہ افزائی کی۔
مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے
وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر عطافرمائے، راولپنڈی اسٹیڈیم میں ڈرون حملے میں شہید کے2 کزن زخمی بھی ہوئے،علی حیدر کے والد مزدوری کرتے ہیں، علی حیدر اپنے والدین کا واحد سہارا ہے ،جو بھی ممکن ہوا شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی قیادت میں تجاوزات کیخلاف وسیع آپریشن
محسن نقوی نے کہا بھارت اب ایڈونچر کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا ،پی ایس ایل کے حوالے سے آج شام تک فیصلہ ہو جائے گا،بھارت سے کامیابی شہیدوں کے خون سے ملی ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایشیا کپ سپر فور: بنگلادیش کیخلاف بھارت کی بیٹنگ جاری
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی میں شیڈول میچ میں بنگلادیش کے قائم مقام کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔