قصور، بھارتی جارحیت میں شہید پاکستانیوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
قصور:
بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے پاکستان کے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی غائبانہ نماز جنازہ آج ضلع قصور کے علاقے کھڈیاں خاص میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وفاقی وزیرِ مملکت ملک رشید احمد خان، اور رکنِ صوبائی اسمبلی ملک سعید احمد خان نے بھی شرکت کی۔
نماز جنازہ کا انعقاد کھڈیاں خاص کے ہائی سکول میں کیا گیا، جہاں پاک افواج اور قوم کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر اعلیٰ فوجی افسران، بیوروکریٹس اور پولیس افسران سمیت ہزاروں شہری بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے حملے کا خوف یا بھارتی حکومتی چال؟ پنجاب کے شہریوں کے لیے رات کو لائٹس بند کرنے کا حکم
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے آبائی علاقے کھڈیاں خاص میں ہونے والی اس غائبانہ نماز جنازہ میں عسکری و سرکاری حکام کی بڑی تعداد شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے موجود تھی۔
غائبانہ نماز جنازہ کے بعد پاکستانی قوم کی یکجہتی اور شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کا پیغام دیا گیا اور اس موقع پر ملکی سلامتی اور امن کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولے گی، اور ہم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے والے ہمارے بہادر سپاہی قوم کے ہیرو ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسمبلی ملک کے لیے
پڑھیں:
سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کرگئے
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء ) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کرگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہی عدالت نے آج منگل کو سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینئر علماء کی کونسل کے چیئرمین شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن محمد آل الشیخ کی وفات کی اطلاع دی، ان کی عمر 81 برس تھی، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ گچھ عرصے سے علیل تھے۔ اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج ظہر کی نماز کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی، اس کے علاوہ حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر ان کی نماز جنازہ عصر کی نماز کے بعد مسجدالحرام، مدینہ میں مسجد نبوی ﷺ اور مملکت کی تمام مساجد میں بھی ادا کی جائے گی۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی پیدائش 6 صفر 1362ھ بمطابق 10 فروری 1943ء بروز بدھ مکہ مکرمہ میں ہوئی، وہ سعودی عالم، مملکت سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینئر سکالرز و سائنسی تحقیق اور افتا کی کونسل کے صدر تھے، وہ سعودی دور میں عرفات کے چھٹے مبلغ ہیں، انہوں نے 1402-1436 ہجری (1982 سے 2015ء) 35 سال تک مسجد نمرہ میں خطبہ دیا، اس طرح وہ اسلامی قوم کی تاریخ میں عرفات میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے مبلغ ہیں۔