ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا ہے کہ بھارتی کے خلاف کارروائی کے دوران ایئر چیف خود ساری صورت حال کو مانیٹر کررہے تھے، ہمیں بھارتی فضائیہ کے مقابلے میں 0-6 سے کامیابی ملی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی فضائیہ نے جارحیت کی تو ہم نے ان کے طیارے مار گرائے، ہمارے ریڈار بھارتی طیاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل مار گرایا، انڈین ایئر مارشل کا ڈھکا چھپا اعتراف

انہوں نے کہاکہ پاکستان ایئرفورس کی بہترین کارکردگی پر اللہ کا شکرگزار ہوں، پاک فضائیہ نے امن اور جنگ میں اپنی تیاری مکمل رکھی ہوئی ہے۔

ایئر وائس مارشل نے کہاکہ ایئر چیف نے ہمیں جو ہدایات جاری کیں ان پر عمل کیا، دفاع کا حق استعمال کیا اور ان اہداف کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستان پر حملے کیے گئے۔

اس موقع پر پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ ہماری طرف سے سیز فائر کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا، یہ خواہش بھارت کی جانب سے سامنے آئی تھی، تاہم اب ہماری فورسز سیز فائر معاہدے پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کوئی بھارتی پائلٹ ہمارے پاس موجود نہیں، ہم نے قوم سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دکھایا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے اندر گھس کر ٹارگٹس کو نشانہ بنایا، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت پر دونوں ملکوں میں سیز فائر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی پائلٹ پاکستان کی حراست میں ہے یا نہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتادیا

پاک فضائیہ نے دشمن کے 3 رافیل طیاروں سمیت دیگر جنگی جہازوں کو مار گرایا، انڈین ایئر مارشل نے آج ڈھکے چھپے الفاظ میں رافیل کے گرنے کا اعتراف بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد پاک بھارت کشیدگی پاک فضائیہ پاکستان بھارت جنگ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد پاک بھارت کشیدگی پاک فضائیہ پاکستان بھارت جنگ وی نیوز ایئر وائس مارشل پاک فضائیہ فضائیہ نے نے کہاکہ

پڑھیں:

چینی تھنک ٹینک نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بے بنیاد دعویٰ مسترد کردیا

چینی تھنک ٹینک نے پاکستان سے متعلق بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بے بنیاد دعویٰ مسترد کردیا ہے۔

چینی تھنک ٹینک چارہار انسٹیٹیوٹ کے سینیئر ریسرچ فیلو پروفیسر چِنگ شی ژونگ نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مئی کے اوائل میں ’آپریشن سندور‘ کے دوران بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے 5 جنگی طیارے اور ایک بڑا جہاز مار گرایا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو پہنچائے گئے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں

پروفیسر چِنگ نے کہا کہ بھارتی دعویٰ ٹھوس شواہد سے محروم ہے اور بین الاقوامی برادری نے اسے بڑے پیمانے پر سوالات کی زد میں رکھا ہے۔ بھارتی حکام نے کسی قسم کا ثبوت، جیسے طیاروں کے ملبے کی تصاویر یا ریڈار مانیٹرنگ ڈیٹا، پیش نہیں کیا، جبکہ پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بارے میں پہلے ہی تفصیلی شواہد پیش کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے یہ بیانات مضحکہ خیز، ناقابلِ یقین اور ناقابلِ فہم ہیں، جنہیں ’خود ساختہ تفریح‘ کہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بھارت، پاکستان جھڑپ کو تین ماہ سے زیادہ گزر چکے ہیں اور بھارت آج تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کرسکا کہ پاکستانی طیارے مار گرائے گئے ہوں۔ اس کے برعکس پاکستان نے جھڑپ کے فوراً بعد بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی رپورٹ پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ ہم نے پاکستانی حملوں کو ناکام بنایا‘ انڈین چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا دعویٰ

پروفیسر چِنگ شی ژونگ نے مزید کہا کہ عالمی رہنماؤں، بھارتی سیاستدانوں اور غیر ملکی انٹیلیجنس رپورٹس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارت کو متعدد طیاروں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارتی جانب سے کوئی پاکستانی جنگی طیارہ نشانہ نہیں بنایا گیا، جبکہ پاکستان نے 6 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور ایس-400 فضائی دفاعی نظام کی پوزیشنیں تباہ کیں، جو ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بھارتی ایئرچیف پاکستان تھنک ٹینک چین دعویٰ مسترد

متعلقہ مضامین

  • پاکستان واضح کرچکا، کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل
  • بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل
  • بھارتی جارحیت نے خطے کو خطرناک جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، فیلڈ مارشل
  • آپریشن سندور غلط چال، معلوم ہی نہیں تھا پاکستان کا ردعمل اتنا تباہ کن ہوگا ، بھارتی آرمی چیف
  • چینی تھنک ٹینک نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بے بنیاد دعویٰ مسترد کردیا
  • 3 ماہ بعد بھارتی ایئر چیف کو خیال آیا انہوں نے پاکستانی طیارے تباہ کیے، خواجہ آصف
  • بھارتی ایئر چیف کے دعوے مسترد، وزیر دفاع کا دونوں ممالک کے طیاروں کی گنتی کا مطالبہ
  • جھوٹ سے جنگیں نہیں جیتی جاتیں، خواجہ آصف نے بھارتی ایئرچیف کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیدیا
  • خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف کا بیان مسترد کردیا
  • پاک بھارت جنگ کے 3 ماہ بعد انڈین فضائیہ جاگ گئی، 6 پاکستانی جہاز تباہ کرنے کا انوکھا دعویٰ