بھارت کو کرارا جواب دینے پر شوبز شخصیات کا افواج پاکستان کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ میں تاریخی کامیابی پر نامور شوبز شخصیات نے بھی افواج پاکستان کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔
نامور پاکستانی اداکاروں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار
نامور اداکار عمران اشرف نے کہاکہ پوری دنیا کے سامنے پاکستان، افواج پاکستان اور عوام سرخرو ہو گئی۔ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص چند گھنٹوں میں ہی کامیاب ہوگیا۔
انہوں نے کہاکہ عوام نے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ثابت کردیا کہ پرحملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
عمران اشرف نے کہاکہ افواجِ پاکستان نے ثابت کردیا کہ ہم پر حملہ کرنے والی ہر طاقت کا وہی انجام ہوگا جو بھارت کا ہوا۔
اداکار یاسر نواز نے کہاکہ افواجِ پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دے کر ایسا سبق سکھایا ہے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھےگا، افواجِ پاکستان کی بے مثال بہادری کو سلام، پاکستان زندہ باد، افواجِ پاکستان پائِندہ باد۔
یہ بھی پڑھیں آپریشن’بُنيَان مَرصُوص‘کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، مٹھائیاں تقسیم
احسن خان نے کہاکہ افواجِ پاکستان نے دنیا بھر میں پاکستان اور عوام کا نام بلند کیا، ہمیشہ یہ سنتے آئے ہیں کہ قوم کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، اور الحمدللہ آج یہ بات ثابت ہوگئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افواج پاکستان پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ خراج تحسین خراج عقیدت شوبز شخصیات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افواج پاکستان پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ شوبز شخصیات وی نیوز افواج پاکستان نے کہاکہ
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج، شورشرابا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیاگیا،مسودہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا، 27ویں ترمیم کا مسودہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، 27ویں ترمیم کا مسودہ پیش کئے جانے پر اپوزیشن کا سینیٹ میں احتجاج اور شورشراباکیا۔
سینیٹرعلی ظفر نے کہاکہ لگتا ہے حکومت کو بل منظور کرانے کی جلدی ہے،اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی ہے،ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر تصور کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ 27ویں ترمیم پر ایوان میں بحث ہونی چاہئے،مسودہ ابھی ملا ہے، ایک لفظ بھی تاحال نہیں پڑھا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کو دینے کی تجویز، 27 ویں ترمیم کا مسودہ
مزید :