عالمی امن کیلئے امریکی صدر کی فیصلہ ساز قیادت پر ان کا مشکور ہوں؛ وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ عالمی امن کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیصلہ ساز قیادت پر ان کا مشکور ہوں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے بیان میں کہاکہ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لئے صدر ٹرمپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ عشروں سے ایک دوسرے کے حلیف ہیں، پاکستان اور امریکہ نے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور وسعت کے لئے مل کر کام کیا۔
پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر
انہوں مزید کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو ایک بہترین شراکت دار ملا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ، اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) امریکا کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے اعلیٰ سطح کی سیاسی و عسکری قیادت کے علاوہ پاکستانی نژاد امریکی برادری سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیمپا میں آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای۔کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کے چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے جنرل کوریلا کی شاندار قیادت اور پاک امریکا عسکری تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کو سراہا، اور ایڈمرل کوپر کو نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کے تسلسل پر اعتماد ظاہر کیا۔
آرمی چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے جنرل ڈین کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر دوست ممالک کے دفاعی سربراہان سے بھی غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔
پاکستانی نژاد امریکی برادری کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن میں فیلڈ مارشل نے انہیں پاکستان کے روشن مستقبل پر اعتماد رکھنے اور سرمایہ کاری کے فروغ میں فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ کمیونٹی نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کمانڈر جنرل مائیکل ای۔کوریلا