جنگ بندی کے بعد عامر اور سیف کا پاک بھارت کشیدگی پر بیان آگیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بالی وڈ اداکار عامر خان اور سیف علی خان کا دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پر بیان سامنے آگیا۔
پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ چکی تھی، تاہم پاکستان کی شاندار جوابی کارروائی کے بعد بھارت کو گھنٹے ٹیکنے پڑے اور بالآخر جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔
اس تمام عرصے کے دوران پاک-بھارت کشیدگی کے سبب کھیل کے شعبے کے علاوہ شوبز انڈسٹری بھی شدید متاثر ہوئی، پاکستانی فنکاروں کے بھارتی پراجیکٹس پر پابندی عائد کردی گئی، ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھارت میں بلاک کردیا گیا۔
دوسری جانب بالی وڈ انڈسٹری میں مسلمان فنکاروں پر بھی مسلسل دباؤ رہا کہ پاکستان کے خلاف واضح بیان دیں، تاہم اس تمام عرصے کے دوران بالی وڈ کے تینوں خانز شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کے علاوہ سیف علی خان نے بھی کوئی بیان دینے سے گریز کیا لیکن جنگ بندی کے بعد اس معاملے پر عامر خان اور سیف علی خان کا بیان سامنے آگیا ہے۔
اداکار عامر خان نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پہلگام حملے کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں انصاف اور یہ یقین دہانی چاہیے کہ ایسے دہشتگرد حملے دوبارہ نہیں ہوں گے، ہمیں اپنی حکومت پر بھروسہ ہے کہ وہ ان سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائے گی’۔
اداکار سیف علی خان نے بھی گزشتہ روز اس معاملے پر باضابطہ بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بھارتی افواج کی بہادری کو سلام پیش کیا اور پہلگام کے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
سیف علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘میں اپنی حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرتا ہوں، خاص طور پر پہلگام میں بےگناہوں کے قتلِ عام کے جواب میں جو قدم اٹھایا گیا، میری دلی ہمدردیاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جو اس دہشتگردی کی لہر سے متاثر ہوئے، میں اپنی افواج کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کا شکر گزار ہوں کہ وہ ہماری حفاظت کرتے ہیں، ہمیں بطور قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا، جئے جوان، جئے ہند’۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیف علی خان کے بعد
پڑھیں:
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضافہ
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی، اس وقت پانی کا بہائو3 لاکھ 76 ہزار کیوسک ہو گیا۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ سکھر بیراج پر بہائوکم ہوکر معمول پر آگیا ہے۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے مگر پانی کم ہوکر 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک پر آگیا ہے۔اسی طرح دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔