پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ماں، شفقت، خلوص، صبر اور قربانی سے بھری ایک ہستی ہے، ماں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، ماں قدرت کا وہ تحفہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ماں وہ عظیم ہستی جسے خراج تحسین پیش کرنے کیلئے الفاظ کم پڑجائیں، اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کا اجاگرکرنا، ماں کیلئےعقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔1911ء میں امریکا کی ایک ریاست میں پہلی بار ماؤں کا عالمی دن منایا گیا، ہر سال ماؤں کاعالمی دن منانے کیلئے مختلف ممالک میں ایک ہی دن مختص نہیں ہے، پاکستان اور اٹلی سمیت مختلف ممالک میں یہ دن مئی کے دوسرے اتوار منایا جاتا ہے۔یوں تو ہر دن ماں کا دن ہے لیکن خاص طور پر اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد ماؤں کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، ہر ماں قابل تحسین ہے لیکن کچھ مائیں ایسی بھی ہیں جو مشکلات کو چیلنج سمجھ کے قبول کرتی ہیں اور اپنے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کی خاطر گھروں کی ذمہ داری ہی نہیں سنبھالتیں بلکہ بچوں کے باپ کے شانہ بشانہ محنت کرتی ہیں۔تمام مخالفتوں اور چیلنجز کے باوجود ایک ماں اپنے بچوں کو بہترین زندگی دینے کیلئے مشکلات اٹھانے کیلئے ہر دم تیار رہتی ہے، ماں کا دل تو بچوں کیلئے دھڑکتا ہے، بچوں کے ساتھ رہنا اولین ترجیح ہے لیکن ان کے بہتر مستقبل کیلئے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھی احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں۔دنیا کا ہر رشتہ انسان کا ساتھ چھوڑ دے تب بھی ماں آخری دم تک اپنی اولاد کی فکر نہیں چھوڑتی، یہ ایک واحد انسانی رشتہ ہے جو بالکل بے غرض ہے لیکن وقت کی ستم ظریفی ہے کہ پاکستان میں اولڈ ہومز بنے اور اب بھرتے ہی جا رہے ہیں، اپنے بچوں کو پالنے کیلئے ہر دکھ سہنے والی مائیں اولڈ ہومز میں کرب سے گزر رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ماؤں کا عالمی دن منایا ہے لیکن

پڑھیں:

وزیراعظم کا آج ملک بھرمیں یوم تشکر منانے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج اتوارکو ملک بھر میں یوم تشکرمنایا جائے گا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان نے ہرمحاذ پر برتری ثابت کی، کامیابی پراللہ تعالیٰ کے شکرگزارہیں، آپریشن بنیان المرصوص نے دشمن کو موثر اور بھرپور جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ دشمن کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل لیکن مکمل تیاری کے ساتھ اپنے دفاع کو یقینی بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم بالخصوص علماء کرام پورے ملک میں اجتماعی دعاؤں اور نوافل کا اہتمام کریں۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ نے ماؤں کے عالمی دن کو شہداء اور غازیوں کی ماؤں کے نام کردیا
  • سیز فائر پاکستان کی عالمی سطح پر عظیم کامیابی ہے، خالد مقبول صدیقی
  • مدرز ڈے کا کیک شہداء اور غازیوں کی ماؤں کے نام کرتا ہوں: گورنر سندھ
  • ماں کی دعا اولاد کی تقدیر بدل دیتی ہے: مراد علی شاہ
  • غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت مزید 21 فلسطینی شہید
  • وزیراعظم کا آج ملک بھرمیں یوم تشکر منانے کا اعلان
  • آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی، آج یوم تشکر منایا جائے گا
  • چین اور روس نے دنیا کے لئے “خصوصی ذمہ داریاں” نبھائی ہیں، چینی میڈیا
  • پاکستان نے ارتضی عباس طوری سمیت شہید بچوں کے نام پر فتح میزائل داغے