آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی، آج یوم تشکر منایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا ہے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم تشکر پوری قوم کے حوصلے، وحدت کو سراہنے کیلئے منایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی،، وزیراعظم شہباز شریف نے آج ملک بھرمیں یوم تشکرمنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا ہے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم تشکر پوری قوم کے حوصلے، وحدت کو سراہنے کیلئے منایا جائیگا، آپریشن بنیان المرصوص نے دشمن کی جارحیت کا مؤثر، بھرپور جواب دیا، پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، جس نے ہمیں سرخرو فرمایا، دشمن کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے تحمل، مکمل تیاری سے اپنا دفاع یقینی بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم، علماء کرام آج ملک میں اجتماعی دعاؤں، نوافل کا اہتمام کریں، قوم، علماء کرام شہداء اور غازیوں کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افواج پاکستان نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارت کیخلاف آپریشن تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزورنہیں‘ مریم نواز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔مریم نواز نے پاک فوج کی جانب سے 10 مئی کی صبح آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارتی جارحیت کے خلاف عبرت ناک جوابی کارروائی پر فخرکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، تمہارے جذبیکو سلام ہو، تمہاری غیرت کو سلام ہو، سلام ہے ان محافظوں کو جنہوں نے صرف گولی سے نہیں بلکہ غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص جوابی کارروائی نہیں، یہ آپریشن تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، امن کے لیے خاموش تھے، جب دشمن نیحد پار کی تو پاکستان نیصبر کوحکمت میں بدلا، اور کڑی ضرب لگائی، امن کے خواہاں ضرور ہیں مگر جارحیت کا جواب خاموشی نہیں، ضرب ہوتا ہے، پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سینہیں، شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں۔