وزیراعظم کاسیاسی رہنماؤں سے رابطہ، آپریشن پر اعتماد میں لیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
الحمدللہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مربوط ، پر زور اور طاقت ور جواب دیا ہے ، شہباز شریف
سیاسی رہنماؤں کی مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم کے تعاون اور یکجہتی کی یقین دہانی
وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے کرکے بھارت کیخلاف آپریشن پر اعتماد میں لیا ہے ۔جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی اور چوہدری سالک حسین کو فون اور بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ الحمدللہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا آج مربوط طریقے سے پر زور اور طاقت ور جواب دیا ہے ، بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ان جارحانہ اقدامات کے باوجود پاکستان نے انتہائی تحمل سے کام لیا۔ شہبازشریف نے کہاکہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے حقائق جاننے کے لیے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا کہا، جس کو بھارت نے ٹھکرا دیا، صبح دوبارہ بھارت نے نور خان ایئربیس اور دیگر مقامات پر میزائل سے حملے کیے ، بھارتی حملوں میں نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کی ان پے در پے کاروائیوں کا ہماری بہادر افواج نے بھرپور جواب دیا۔ شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان نے آپریشن بنیان ال مرصوس میں جوابی کارروائی میں بھارت کی ان ملٹری تنصیبات کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا جن سے پاکستان پر حملے کیے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا ہے ، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آپ سمیت پوری قوم کو میں اس کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہم بھارت کی پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔ملکی سیاسی راہنماؤں نے پاک فوج کے جوانوں کے تدبر، حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا ۔ملکی سیاسی رہنماؤں نے وزیراعظم کو مشکل کی اس گھڑی میں اپنے اور پوری پاکستانی قوم کے تعاون اور یکجہتی کا یقین دلایا۔ سیاسی قیادت نے کہاکہ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہماری بہادر افواج کی مہارت قابل تحسین ہے ۔وزیراعظم نے ملکی سیاسی قیادت کا واشگاف الفاظ میں ساتھ دینے پر اظہار تشکر کیا ۔وزیراعظم نے بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان ال مرصوص کی صورت میں جوابی کارروائی کی حمایت پر بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر کیا ۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے حالیہ کشیدگی میں ملک و قوم کی مثالی قیادت کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ہم بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاکستان فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے ۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی صبح امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں ہندوستان کے حملے سے پیش آنے والی صورت حال اور دشمن کو دیے جانے والے جواب کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ امیر جماعت نے کہا کہ ہندوستان کو ٹھوس جواب دینے پر پوری قوم حکومت اور افواج پاکستان کو مبارک باد پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا سفارت کاری پر مزید توجہ دی جائے اور پوری دنیا کو حقیقی صورت حال اور اپنے موقف سے آگاہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام اختلافات ختم ہوگئے ہیں اور پوری قوم یک جان ہے ۔ جماعت اسلامی جکومت اور فوج کی پشت پر ہے اور عوام جذبے سے سرشار ہیں۔ منصورہ سے جاری ایک الگ ویڈیو پیغام میں امیر جماعت کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت پر کاری ضرب لگا کر اس آپریشن کا آغاز کیا ہے جس کا پوری قوم انتظار کررہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو سمجھ آجانا چاہیے کہ جو جنگ اس نے جھوٹ بول کر ، فالس فلیگ آپریشن کرکے اور ہمارے بچوں کو شہید کرکے شروع کی ہے اس کا جواب اسے مل رہا ہے ۔ امیر جماعت نے کہا کہ ریاست اور افواج پاکستان نے پختگی کا مظاہرہ کیا، جذباتی پن میں آنے اور افراتفری پھیلانے کی بجائے انہوں نے تحمل سے منصوبہ بندی کر کے بھارتی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا جس پر جماعت اسلامی افواج کو خراج تحیسن پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ خارجہ محاذ پر بہت تیزی سے کام کی ضرورت ہے ، موجودہ حالات میں امریکہ سمیت دنیا بھر سے رابطے ہورہے ہیں ، انہیں بتایا جائے کہ جب تک بھارت سندھ طاس معاہدہ کو بحال ، فالس فلیگ آپریشن اور سویلین کی شہادتوں پر ندامت کا اظہار نہیں کرتا ہاکستان کی طرف سے امن کی کوئی ضمانت نہیں۔ انہوں نے کہا بلاشبہ جنگیں تباہی لے کر آتی ہیں لیکن جو قومیں اپنی آزادی و خودمختاری پر سودے بازی کرلیتی ہیں ان کے لیے ذلت کی زندگی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہیں تاہم بھارت کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے قوم سے اپیل کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھے ،اللہ کے فضل سے پاکستان کامیاب ہوگا۔ وزیراعظم سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پاکستان کا بھارت کو بھرپور جواب قابل تحسین ہے ، بھارت مسلسل جارحیت کررہا ہے جو پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم ہر محاذ پر انشاء اللہ بھارت کو بھرپور جواب اور شکست دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ، عوام کے حوصلے بلند ہیں اور پوری قوم متحد و ایک صف میں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے جارحیت کی ہے پاکستان نے بھرپور جواب دیا جو قابل ستائش ہے ، اس وقت ہر فرد حکومت کے ساتھ اور اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہے ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے جذبات کی تعریف کی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف نے افواج پاکستان نے سیاسی رہنماؤں بھارتی جارحیت انہوںنے کہاکہ اعظم نے کہاکہ جماعت اسلامی انہوں نے کہا بھرپور جواب جارحیت کا بھارت کی کہاکہ ہم نے بھارت جواب دیا پوری قوم بھارت نے اور پوری بھارت کو کے لیے
پڑھیں:
بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم
وزیراعظم نے سیاسی راہنماؤں کو موجودہ کشیدہ صورتحال اور پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، جمیعت علماء اسلام ف کے راہنما مولانا فضل الرحمان، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد حسین مگسی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری سالک حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سیاسی رہنماؤں سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الحمدللہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا آج مربوط طریقے سے پر زور اور طاقت ور جواب دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، ان جارحانہ اقدامات کے باوجود پاکستان نے انتہائی تحمل سے کام لیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے حقائق جاننے کے لیے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا کہا، جس کو بھارت نے ٹھکرا دیا۔
انہوں نے کہا کہ آج صبح دوبارہ بھارت نے نور خان ایئربیس اور دیگر مقامات پر میزائل سے حملے کیے، بھارتی حملوں میں نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی ان پے در پے کارروائیوں کا ہماری بہادر افواج نے بھرپور جواب دیا۔ پاکستان نے آپریشن بنیان ال مرصوس میں جوابی کارروائی میں بھارت کی ان ملٹری تنصیبات کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا جن سے پاکستان پر حملے کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا ہے۔ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آپ سمیت پوری قوم کو میں اس کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ہم بھارت کی پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملکی سیاسی رہنماؤں نے پاک فوج کے جوانوں کے تدبر، حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین کیا اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنے اور پوری پاکستانی قوم کے تعاون اور یکجہتی کا یقین دلایا۔
انہوں نے قومی سیاسی قیادت کے حوالے سے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہماری بہادر افواج کی مہارت قابل تحسین ہے۔
وزیراعظم نے ملکی سیاسی قیادت کا واشگاف الفاظ میں ساتھ دینے پر اظہار تشکر کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں