کوئٹہ اور خیبر میں فائرنگ اور دستی بم پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ اور خیبر میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ میں قلات کے علاقے منگچر میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے بعض افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب خیبر میں باڑہ کے علاقے نالہ میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم ایک مقامی شخص کے حجرے میں پھٹا جس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افراد جاں بحق
پڑھیں:
نوجوان نسل کو فکر اقبال سے روشناس کرایا جائے، حاجی حنیف طیب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (جسارت نیوز) چیئرمین نظام مصطفیؐ پارٹی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یوم ولادت کے موقع پران کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ نوجوان نسل کو فکر اقبال سے روشناس کروانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنی عیادت کیلیے آنے والے مختلف مذہبی، سیاسی، سماجی، تعلیمی و دیگر شعبہ جات سے تعلقات رکھنے والے افرادسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہا کہ ہر ادوار کے حکمرانوں کو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے ملت اسلامیہ کو نبی کریمؐسے محبت، غلامی اور اطاعت کرنے کا سبق دیا۔، یہ سب کالج،یونیورسٹی میں پڑھایا جائے تاکہ ملک سے انتشار اور افتراق ختم کیاجاسکے۔