آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی، وزیراعظم کا آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر( آج) اتوار کو ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان کردیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لیے منایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں دشمن کو ایسا خاموش کیا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، وزیراعظم کا قوم سے خطاب
وزیراعظم نے کہاکہ آپریشن بنیان المرصوص نے دشمن کی جارحیت کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی۔ ہم اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، جس نے ہمیں سرخرو فرمایا۔
انہوں نے کہاکہ دشمن کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل لیکن مکمل تیاری کے ساتھ اپنے دفاع کو یقینی بنایا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ قوم بالخصوص علما کرام آج پورے ملک میں اجتماعی دعائوں اور نوافل کا اہتمام کریں، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور شہدا و غازیوں کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ایل او سی پر فائرنگ کے باوجود زندگی رواں دواں، شادی کی تقریبات بھی منسوخ نہ ہوئیں
واضح رہے کہ پہلگام واقعے کو بنیاد پر بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملے کیے گئے تھے، جس کے جواب میں پاکستان نے 10 مئی کی صبح بھارت میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، اور اب دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آپریشن کامیابی اعلان شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز یوم تشکر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آپریشن کامیابی اعلان شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز یوم تشکر نے کہاکہ
پڑھیں:
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔(جاری ہے)
جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ترقی اور تعیناتی پر مبارکباد دی اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔\932