اللہ کاشکر ہے پاکستان سربلند ہوا،نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہاکہ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ ہفتہ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں سابق وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات، پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر گفتگو
صدر مسلم لیگ نون نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پاکستان پر بھارتی جارحیت اور کشیدہ صورتحال پر مشاورت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے ملاقات کی۔ صدر مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف اسلام آباد میں موجود ہیں، ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے پاکستان پر بھارتی جارحیت اور کشیدہ صورتحال پر مشاورت کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پنجاب ہاؤس پہنچ گئے، نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں سیاسی راہنماؤں سے ملاقات کی۔