پاکستان کا آپریشن "بنیان المرصوص" :سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کا مودی کو دوٹوک پیغام
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف آپریشن "بنیان المرصوص" (آہنی دیوار) کے آغاز کے بعد سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور سابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) جنرل آصف غفور کا دبنگ بیان سامنے آ گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ "نصر من اللہ و فتح قریب"(اللہ کی طرف سے مدد اور جلد فتح)
انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مودی! تمہیں بارہا متنبہ کیا گیا تھا کہ پاکستان کا امتحان نہ لو۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
بعد ازاں ایک اور ٹوئٹ میں جنرل (ر) آصف غفور نے اپنی ایک پوسٹ کی تصویر شیئر کی جسے ان کے مطابق ٹوئٹر نے ان کی ٹائم لائن سے ہٹا دیا تھا۔ اس تصویر میں دشمن کو للکارتے ہوئے درج تھا کہ یہ تو صرف ایک پوسٹ ہے، بھارت تم پاکستان کی مسلح افواج کا مقابلہ کیسے کرو گے؟
آصف غفور نے بھارتی مظالم پر بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی! تم دہشتگرد ریاست کے سربراہ ہو اور تم نے مقبوضہ کشمیر کے معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
پاکستانی عوام اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جنرل (ر) آصف غفور کے ان جرات مندانہ بیانات کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے جبکہ آپریشن "بنیان المرصوص" کے آغاز کو بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب قرار دیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: آصف غفور
پڑھیں:
بنیان المرصوص پر کامران اکمل کا ردِ عمل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کامران اکمل نے پاکستان کی جانب سے بھارتی میزائل اور ڈرون حملوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
کامران اکمل نے فوٹو اینڈز ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ میں پاکستان کی جانب سے میزائل ’فتح وَن‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ‘ لکھا۔
کامران اکمل کا اس پوسٹ کے کیپشن میں مزید کہنا تھا کہ ’آپریشن بنیان المرصوص، پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے، پاک فوج زندہ باد‘۔
View this post on InstagramA post shared by Kamran Akmal (@kamranakmal23)
کرکٹر نے پاک فوج کے حق میں دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اللّٰہ ہماری فوج کو طاقت، حفاظت اور فتح عطا فرمائے، اپنی فوج کےلیے دعا کرتے رہیں‘۔
یاد رہے کہ آج صبح فجر کے وقت پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا ہے۔
بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اُڑی‘، سپلائی، بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کردیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز ہو چکا ہے۔
پاکستان کی جانب بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی جارہی ہے، بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
بنیان المرصوص کا مطلب کیا ہے؟
بنیان المرصوص کا مطلب آہنی دیوار ہے۔
’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ یعنی (سیسہ پلائی ہوئی دیوار)، سورۃ صف کی یہ آیت ’’اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ‘‘ ایک حکم ہے۔
آیت میں حکم ہے کہ جب جنگ مسلط ہو جائے تو ایک جُٹ ہو کر دشمن سے بِھڑ جاؤ۔
واضح رہے کہ آپریشن ’بینان المرصوص میں ابھی تک بھارت کے 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
Post Views: 4